Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1692 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شامل نہیں ہوگا

    افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شامل نہیں ہوگا

    افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شامل نہیں ہو گا سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021 سے غیر فعال ہے امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا امارات اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی ذرائع کے مطابق امارت اسلامی کے لیے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے ایس سی او کے دو آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا ایس سی او سیکرٹریٹ نے صرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیا ہے

  • دیکھنے والے سحر میں مبتلا،برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا

    دیکھنے والے سحر میں مبتلا،برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا

    برطانیہ میں آسمان پر آنکھوں کو بھا جانے والا نظارہ دیکھا گیا جہاں آسمان رات کی تاریکی میں ڈوبنے کے بجائے رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھا برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق برطانیہ میں رنگین روشنیوں کا نظارہ کیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردرن لائٹس کو ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہےبی بی سی کے مطابق یہ رنگین روشنیاں پہلے مڈلینڈز کے جنوب میں ہی نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کی رات میں برطانیہ کے وسیع پیمانے پر ان لائٹس کا مشاہدہ کیا گیا جو رواں برس مئی کے بعد سب زیادہ وسیع نظارہ تھا میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان روشیوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کیا ہے

  • 15 اکتوبر کو اسلام آباد پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف کا اعلان

    15 اکتوبر کو اسلام آباد پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف کا اعلان

    سیالکوٹ- وفاقی حکومت نے 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے پوری طاقت استعمال کرنے کا اعلان کردیا سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صوبے کی تمام پاورز کو وفاق پر استعمال کیاگیا، ڈاکٹر اسراراحمد اور حکیم سعید نے کہا تھا کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں، انہوں نے دہشتگردی کی کبھی مذمت نہیں کی، انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں کی تعداد میں دہشتگردوں کو بسایا ، ان کا کوئی بھی لیڈر دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے جنازے میں شرکت نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کا سامان بانی پی ٹی آئی نے مہیا کیا، بلوچستان میں کل بھی ایک واقعہ ہوا، ایک ہفتے قبل بھی واقعات ہوئے لیکن ان کا ایک ہی بیان تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے رہائی کے علاوہ ان کا کوئی مطالبہ نہیں-

  • جے یو آئی کا ساتھ دینے سے انکارحکومتی جماعتیں آئینی ترامیم پر ایک پیج پر آگئیں

    جے یو آئی کا ساتھ دینے سے انکارحکومتی جماعتیں آئینی ترامیم پر ایک پیج پر آگئیں

    آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر آگئیں جبکہ جے یو آئی نے ساتھ دینے سے انکار کر دیا آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے لیے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی جے یو آئی نے آئینی ترامیم پر خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ مسودہ پیش کرتے ہوئے آئینی عدالت پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا اور آئینی عدالت کی جگہ بینچ تشکیل دینے کی تجویز دیدی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور بینچ کا فرق ہے، پیپلز پارٹی کے باقی ڈرافٹ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، امید ہے جلد دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں گی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت کے 56 نکاتی مسودے کے جواب میں 24 نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 200 سے بھی کم آئینی مقدمات کے لیے بڑے سیٹ اپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  • سیر سپاٹے کی تصویر وائرل احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

    سیر سپاٹے کی تصویر وائرل احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

    معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے تعلقات ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں تاہم اس حوالے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر آئیں۔

  • پاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی: ڈاکٹر ذاکر نائیک

    پاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی: ڈاکٹر ذاکر نائیک

    معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثل ذاکر نائیک بنائےہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں، ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔

  • فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام سے واٹس ایپ پر ملتا جلتا نیا کیا آرہا ہے؟

    فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام سے واٹس ایپ پر ملتا جلتا نیا کیا آرہا ہے؟

    عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ اپنے صارفین کی آسانی اور تجربے کو بہتر بنانے کیلئے نت نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے حال ہی میں واٹس ایپ پر ٹیلی گرام اور فیس بک میسنجر سے ملتی جلتی رنگ برنگی تھمیز متعارف کرائی گئی ہیں جن کے ذریعے واٹس ایپ صارفین چیٹس کے سادہ سے بیک گراؤنڈ کو رنگا رنگ بیک گراؤنڈ میں تبدیل کرسکتے ہیں ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر تک فی الحال تمام صارفین کی رسائی ممکن نہیں ہے کیوں کہ نئے کلر فل چیٹ تھیمز صرف اینڈرائیڈ کے بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہیں تاہم امکان ہے نیا فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق رنگ برنگی تھیمز موجودہ تھیمز کے برعکس تمام چیٹس کیلئے دستیاب ہیں اور وال پیپرز سے بھی مختلف ہیں۔

  • 50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی خشک ترین صحرا ’ صحارا ‘ بارش کے بعد سحر انگیز منظر میں تبدیل

    50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی خشک ترین صحرا ’ صحارا ‘ بارش کے بعد سحر انگیز منظر میں تبدیل

    مراکش کے جنوب میں واقع دنیا کے سب سے خشک صحراؤں میں سے ایک صحرا صحارا بارش کے بعد سیلانی پانی سے سحر انگیز منظر میں تبدیل ہوگیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے جنوب میں ہر سال گرمیوں کے آخری دنوں میں کم بارشیں (250 ملی میٹر سے کم ) ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن اس بار 2 دن کی غیر معمولی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی مراکش کے دارالحکومت رباط سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں ٹیگونائٹ میں ستمبر کے دو دنوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی غیر معمولی بارش کے بعد صحرا صحارا کے کئی حصوں کو سیلابی پانی نے گھیر لیا اور یہ سیلابی پانی جیسے جیسے قدیم صحرا کی ریت اور پودوں سے گزرا تو ایک خوبصورت منظر میں تبدیل ہوگیا

  • ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے – وزیردفاع

    ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے – وزیردفاع

    اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق پر یلغار روکنے کے لیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں آپ دیکھیں انہوں نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، خواہ دہشت گردی بلوچستان میں ہو یا افغانستان اور سرحد پار سے کے پی میں ہو رہی ہو بلکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کو پاکستان میں لاکر بسایا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کے سامان عمران خان نے مہیا کیےآپ دیکھیں کہ عمران خان کے سوا ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ نہ انہیں ملک کی فکر ہے نہ ملکی ترقی سے انہیں کوئی واسطہ ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاری بحال ہو رہی ہے ، مہنگائی کی شرح کم ہو گئی ہے 460 ارب روپے کا بجلی میں ریلیف ملا ہے۔ کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جو شہباز شریف کی قیادت میں جس میں بہتری نہ آئی ہویہ اس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں

  • کراچی ائیرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع

    کراچی ائیرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع

    کراچی میں 6 اکتوبر کو ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے اور دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشتگرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لاکر دھماکا کیا، خودکش دھماکا آؤٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا تھا