دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل ہیں ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جب کہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا خیال رہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201 سے 300 انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے جب کہ 301 سے اوپر ائیر کوالٹی انڈیکس خظرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے
Author: Qamar Abbas
-

22 فلسطینی شہیداسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری
اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں ہوئی ہیں عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجرین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ شمالی غزہ میں کی جانے والی بمباری اتنی شدید تھی جس سے شدید زلزلہ بھی محسوس کیا گیا اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں گزشتہ دو روز کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج ( UNIFIL) کو نشانہ بنایا لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے جمعہ کو 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہوئے لبنان کرائسز رسپانس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 57 فضائی اور شیلنگ کی جس میں زیادہ تر حملے جنوبی لبنان میں کیے گئے
-

فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کرکٹرز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا ہے، فٹنس ٹیسٹ کیلئے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونے کا امکان ہے یاد رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اترے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے اسپنر ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں
-
منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن تعلیمی اداروں کے اطراف ، خاتون گرفتار
اسلام آباد اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آبادکی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کی گئی ترجمان نے بتایا کہ ملتان میں ایک یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 495 گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے
-

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
پاکستان کے سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا ہے اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے 1988 میں انھیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کےلیے نگار ایوارڈ دیا گیا
-

انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
اسلام آباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی وکلا کو سماعت سے غیر حاضر ہونے پر مزید التوا دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں انھیں ہیڈ لائن چاہیے لیکن سپریم کورٹ ایسی کوئی ہیڈ لائن نہیں دے گی سنگ میل نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، اکبر ایس بابر عدالت میں پیش ہوئے وکیل اکبر ایس بابر احمد حسن نے کہا کہ ایڈووکیٹ حامد خان کی التوا کی درخواست آئی ہےچیف جسٹس نے اکبر ایس بابر کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ التوا کی درخواست کا پیراگراف نمبر دو پڑھیں اس پر حامد خان کی فیملی مصروفیت کے بارے میں پیراگراف پڑھا گیا
-

فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی
اسلام آباد- دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا کہ ’’یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہو رہا ہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کر سکتا اور میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار، سیاست اور دھرنے سارے ایک کریں خارجی طارق محمود نے کہا کہ ’’سارے ایک ہو جائیں چاہے وہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یا جو طالبان ہیں اور وہ کے پی سے تعلق رکھتے ہیں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائی خفیہ کال پر تجزیے کرتے ہوئے دفاعی ماہرین نے کہا کہ ’’یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہےدفاعی ماہرین نے کہا کہ خفیہ کال میں لسانیت اور قومیت کو بھڑکانے اور غیر پشتونوں کے خلاف اتحاد پر زور دیا گیا، یہ کال پشتون قبائل میں عسکری اور غیر عسکری قوتوں کو یکجا ہو کر ریاست پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی ترغیب ہے
-

ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ- ضلع کچھی میں ڈھاڈر کے علاقے دوپاسی پل کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ایس ایس پی کچھی کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 7 کلو دھماکا خیز مواد، ایک عدد موٹر سائیکل اور 2 نائن ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے ہلاک دہشت گرد گھات لگا کر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جہاں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا
-

کچھ نہیں کہہ سکتے آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کب تک ہوگا ے، فضل الرحمان
حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی بار اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اتفاق رائے کب تک ہوگا سنگ میل نیوز کے مطابق سیاسی جماعتوں کی مسودہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں حکومت کی جانب سے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے آئینی ترمیمی مسودہ کمیٹی کے سامنے رکھا
کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے جو تجاویز آئیں وہ بھی اجلاس میں شیئر کی گئی ہیں، جو تجاویز جے یو آئی کی تھیں وہ بھی یہاں زیر بحث آئیں
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کب تک اتفاق رائے ہوجائے گاابھی اس معاملے پر مزید مشاورت ہوگی -

شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئےملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا مزہ چھکنے والے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ایک بھی فتح حاصل نہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے تین، کمزور حریف بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 3 اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست دیکر ناکام ترین کپتان بنوادیا وہ پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہو تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو اس سے قبل 1962 انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے جاوید برکی کو بطور کپتان ابتدائی 3 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم انکی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی
