Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1697 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنا ہوگا؟

    آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنا ہوگا؟

    اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی ہے پالیسی کے مطا بق اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے جب کہ پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے حج پالیسی کے مطابق حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605حجاج کا کوٹہ ملے گا، نئی حج پالیسی میں ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے اور 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص ہوگا
    ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ برس کا طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا جس دوران 12سال سے کم بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے جب کہ عازمین حج کیلئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے

  • واٹس ایپ نےدھوکے سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا

    واٹس ایپ نےدھوکے سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا

    میٹا کی ملکیت اور دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو تصاویر میں ایڈیٹنگ کے ذریعے دیے جانے والے دھوکے اور جعلسازیوں سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے دوستوں اور گھر والوں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا انتخاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے سائبر کرمنلز اور فراڈ کرنے والے افراد واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو ہدف بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ پر ایک ایسا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے ‘سرچ ‘ نامی فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین مختلف کانٹیکٹ سے موصول ہونے والی تصاویر کی گوگل پر جانچ کرسکیں گے واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ کے طور پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے

  • سلمان نئی مشکل میں پھنس گئے-بگ باس 18 میں گدھے کی اینٹری سے ہنگامہ برپا

    سلمان نئی مشکل میں پھنس گئے-بگ باس 18 میں گدھے کی اینٹری سے ہنگامہ برپا

    بھارت کے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 میں گدھے کی اینٹری نے بھارت میں نیا ہنگامہ برپاکر دیا بگ باس کے جاری سیزن میں ’گدھراج‘ نامی گدھے کی اینٹری ہوئی جس کے بعد سے سلمان خان اور بگ باس کیلئے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات بھی اٹھائے جا ر ہے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کے شو میں گدھے کے استعمال پر سلمان خان کو جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا انڈیا نے خط لکھ دیا ہے
    سلمان خان کو لکھے گئے خط میں پیٹا انڈیا نے بگ باس کے گھر میں گدھے کو رکھنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے

  • وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ

    پشاور- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی دعوت پر صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر مختلف سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلائےگئے جرگے میں شرکت کریں گے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پہلا باضابطہ رابطہ ہو گا جس کے لیے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کرکے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں گرینڈ جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت کے نتیجے میں بلایا گیا ہے، جرگے کی سربراہی صوبے کے چیف ایگزیکٹو کریں گے

  • سابق کپتان حفیظ کو ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ

    سابق کپتان حفیظ کو ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ ظاہر کردیا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حفیظ نے کہا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا گزشتہ روز ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار کی وجہ سے آج اورکل چھٹی پر ہیں

  • اب کام کے معیار پر نہیں مقدار پر یقین رکھا جاتا ہےایوب کھوسو

    اب کام کے معیار پر نہیں مقدار پر یقین رکھا جاتا ہےایوب کھوسو

    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار ایوب کھوسو 4 دہائیوں سے پاکستانی انڈسٹری سے وابستہ ہیں تاہم اب وہ انڈسٹری سے نالاں نظر آتے ہیں حال ہی میں ایوب کھوسو ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انڈسٹری کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا میزبان نے سوال پوچھا کہ اداکار کو سیٹ پر سین کرنے کیلئے 2 منٹ پہلے بتایا جاتا ہے اور ماضی میں اداکار کو سین سمجھنے کیلئے کافی وقت ملتا تھا، کیا اس کا اثر اسکرین پر نظر آتا ہے؟اس کے جواب میں سینئر اداکار نے پروڈیوسر کے اس رویے کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ مذاق بہت زیادہ ہوتا ہے، آپ سیٹ پر جاتے ہیں آپ کو پتا ہی نہیں ہوتا کون سا کام کرنا ہے

  • پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں: نمائندہ آئی ایم ایف

    پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں: نمائندہ آئی ایم ایف

    اسلام آباد- عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایشتر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں اور نئے قرض پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے ایس ڈی پی آئی کے زیر انتظام تقریب سے خطاب میں ایشتر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا نئے پروگرام کے تحت زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا غذائی اجناس کی امدادی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کنٹرول ختم کیاجائےگا جب کہ ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز سے ٹیکس آمدنی کو بڑھایاجائے گا
    نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ سماجی شعبے کو تحفظ دیتے ہوئے ایک بہتر اور زیادہ مؤثر ٹیکس نظام بنانا ہوگا آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کا مقصد نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینا ہے اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا پروگرام کا حصہ ہےایشتر پیریز کا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں میں استحکام کے باوجود اسٹرکچرل چیلنجز کا سامنا رہا پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں ہرپروگرام کا مقصد پالیسیوں کو بہتر بنانا ہوتا ہے لہٰذا نئے قرض پروگرام کےکامیاب عملدرآمد کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے

  • داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت

    داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے ایڈمیشن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایم ڈی کیٹ ختم کرنےکی ہدایت کر دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے بھی ایم ڈی کیٹ میں بےضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار نے اگلے سال سے ایم ڈی کیٹ کی جگہ بین الاقوامی طرز کا آئی ٹی پر مبنی نظام لانے کی ہدایت کی ہے ڈاکٹر ملک مختارکا کہنا ہے کہ طاقتور مافیا کئی برس سے ایم ڈی کیٹ امتحان پر اثر انداز ہونےکی کوشش کر رہی ہے امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز بھی اربوں روپےکا بزنس کرتی ہیں، امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز ایم ڈی کیٹ پر اثر انداز ہوتی ہیں سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے بھی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کی جگہ امریکی SAT یا کیمرج طرز کا آن لائن نظام متعارف کرائیں

  • 5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں، عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا: وزیراعظم

    5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں، عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا: وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں جس سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کابینہ نے ٹاسک فورس کی سفارش پر5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دی ہے، معاہدے ختم کرنے سے بجلی صارفین کو60 ارب روپے سالانہ کا فائدہ ہو گا اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں خاطر خواہ کمی ہو گی شہباز شریف کا کہنا تھا 5 آئی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت اور ان آئی پی پیز کو واجب الادا رقم پر سود نہیں دیا جائے گا وفاقی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق جن آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی چارجز کے معاہدے ختم کیے گئے ہیں ان میں HUB- LALPIR- Saba Power, Rousch Power اور Atlas Power شامل ہیں آئی پی پیز میں سے Rousch Power بلڈ اون آپریٹ اینڈ ٹرانسفر معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا معاہدے کی رو سے اس کی ملکیت حکومت کو منتقل کرنے کے بعد اس کی پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ذریعے نجکاری کی جائے گی، باقی ماندہ 4 آئی پی پیز کی ملکیت ان کے مالکان کے پاس رہے گی