Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1698 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • ٹرمپ صدارت کے بعد بھی خفیہ طور پر پیوٹن سے رابطے میں رہے: صحافی کا دعویٰ

    ٹرمپ صدارت کے بعد بھی خفیہ طور پر پیوٹن سے رابطے میں رہے: صحافی کا دعویٰ

    امریکی صحافی نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی خفیہ طور پر روسی صدر پیوٹن سے رابطے میں رہے امریکی میڈیا میں سینئر صحافی باب وڈورڈ کی نئی کتاب ’وار‘ شائع کی گئی ہے جس کے اقتباسات میں یہ دعویٰ شامل ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ طور پر کورونا ٹیسٹ مشین روسی صدر کو بھیجی
    کتاب میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی خفیہ طور پر روسی صدر پوٹین سے رابطے میں رہے

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی ملاقات

    راولپنڈی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی

  • معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں-وزیر خزانہ

    معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں-وزیر خزانہ

    اسلام آباد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے، آج ہم ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں، میکرواکنامک استحکام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا ہے، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیے دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ غیرقانونی کنسٹرکشن ہوئی ہے اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، اس سلسلے میں2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔

  • ایرانی حملے میں کتنے اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے؟ ایران کا بڑا دعویٰ

    ایرانی حملے میں کتنے اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے؟ ایران کا بڑا دعویٰ

    تہران ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی فوجی اہداف پر حالیہ جوابی میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی بڑی تعداد میں تباہی ہوئی ہے تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جو میزائل فائر کیے ان میں سے 90 فیصد نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ابراہیم جباری نے کہا کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے بھی تباہ ہوئے

  • ٹانک میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 شدید زخمی

    ٹانک میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 شدید زخمی

    ٹانک میں پولیس وین پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئےڈی پی او ٹانک کے مطابق پولیس وین معمول کی گشت پر مامور تھی کہ پٹھان کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور 3 اہلکار شدید زخمی ہوئےزخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا

    گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا

    سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مدد سے گھر سے لاپتا ہونے والی خاتون کو 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنؤ میں پیش آیاجہاں 23 سالہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلاش کرلیا گیا پولیس نے بتایا کہ کویتا نامی خاتون کی 2017 میں ونے کمار سے شادی ہوئی تھی اور وہ 5 مئی 2021 کو گھر سے لاپتا ہوئی، کویتا کے گھر والوں نے بیٹی کے نہ ملنے پر سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اس کے شوہر، بہنوئی، ساس اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم تلاش کے باوجود کویتا کا پتا نہیں چل سکا اور ایک سال بعد کویتا کے شوہر نے اس کے گھر والوں پر بیوی کے اغوا کا کیس دائر کردیا جس کے بعد عدالت نے واقعے کی حقیقت جاننے اور کویتا کو تلاش کرنے کا حکم دیا

  • ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے

    ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے لیکن چوتھے روز وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں نہیں آئے ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی

  • ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اہم، پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اہم، پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے

    سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان لازوال تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا طیارےکا دروازہ کھلنے سے پہلے ہم نے پاکستان کی محبت محسوس کی، ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں، ہمیں پاکستانی دوستی کی گرمجوشی کا احساس ہےسعودی وزیر کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہم ایک اور متحد ہیں، ہماری معیشت اور معاشرتی اقدار ایک ساتھ جڑی ہیں ان کا کہنا تھا ڈھائی ملین پاکسانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے پاک سعودی دوستی کے فروغ اور وسعت پر زور دیا ہے، ہم نے چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے کہا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو سنگل ونڈو بنائیں گے خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لیے اہم ہے آرمی چیف نے سعودی عرب کیلئے ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ سے بدلنے پر زور دیا ہےسعودی وزیر کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہاہمی تجارتی تعاون بڑھا ہے اور ہماری سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی ہے پاک سعودی تعلقات کی طرح ہمارے معاشی تعلقات بھی لامحدود ہیں

  • آسٹریلیا کی سرکاری ائیرلائن میں دوران پرواز فحش فلم چل گئی

    آسٹریلیا کی سرکاری ائیرلائن میں دوران پرواز فحش فلم چل گئی

    آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر میں ایک گھنٹے تک چلنے والی فحش فلم سے جہاز میں موجود فیملیز مشکل میں آگئیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی سے ٹوکیو جانے والی قنطاس ائیر لائن کے مسافروں کو اس وقت ایک عجیب وغریب صورتحال کا سامنا رہا جب دوران پرواز اسکرین پر فحش فلم چل گئی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مناسب واقعے کا ذکر ریڈٹ پر فلائٹ میں موجودمسافر کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے
    ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک صارف نے بتایا کہ ’ وہ قنطاس ائیر کی فلائٹ میں سڈنی سے ٹوکیو جارہے تھے جس دوران پرواز میں فحش فلم اسکرین پر چل گئی، مسافروں کے پاس فلم کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں تھا اس لیے تکنیکی عملے کو فلم تبدیل کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا لہٰذا بچوں کے ساتھ بیٹھے مسافروں کو فلائٹ میں آنکھیں بند کرنا پڑیں‘