Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1700 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • حکومت کچھ بھی کرلے گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے بیرسٹر سیف کا دعویٰ

    حکومت کچھ بھی کرلے گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے بیرسٹر سیف کا دعویٰ

    پشاور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گےپی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک پر کنٹینر پہنچانا شروع کردیے ہیں۔ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختون خوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گاانہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے۔ پچھلی بار وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے بڑے دل کامظاہر کرکے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کے اہل کار چھڑوا دیے تھےاس بار پولیس گردی کی غلطی کی تو ذمے دار خود ہوں گےبیرسٹر سیف نے کہا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لیے پرجوش ہیں جعلی حکومت کی رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گی مینڈیٹ چور حکومت کو زمیں بوس کرنے کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہوچکا ہے

  • عمران خان – ویڈیو لنک پرحاضری نہ لگوانے پرجیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری

    عمران خان – ویڈیو لنک پرحاضری نہ لگوانے پرجیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد- انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پرحاضری نہ لگوانے پرجیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیاپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کر دیاانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تنویر حسین علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی خرم شہزاد نواز ، عامر محمود کیانی جمشید مغل عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیااسد عمر آئے ہیں کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایااسد عمر اس مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں عدالت نے ریمارکس دیے تنویر حسین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ ساتھ لگا دیں ۔بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے کہا گیا انٹر نیٹ میسر نہیں آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی شو کاز نوٹس جاری کیا تھا ۔آج بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں۔ لکھوں گا نیٹ نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی

  • پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

    پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، دونوں امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں
    ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے
    آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
    دوسرے ٹیسٹ کیلئے کمار دھرما سینا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شرف الدولہ سیکت تھرڈ امپائر ہوں گےپاکستان کے راشد ریاض (آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں) چوتھے امپائر ہوں گےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ کمار دھرما سینا تھرڈ امپائر ہوں گے فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض نبھائیں گے

  • تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد-انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیاپی ٹی آئی رہنماؤں فیصل جاوید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی حیدر بن مسعود عامر محمود کیانی فیصل جاوید عدالت پیش ہوئےعلی امین گنڈاپور، عمر تنویر اور واثق قیوم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ راشد حفیظ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلیعدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیاعدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی

  • ایران کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی

    ایران کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی

    نیویارک- اسرائیل نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا تصور بھی نہیں کیا ہوگااسرائیل کے مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران تمام مہذب قوموں اور اپنے عوام کا دشمن ہے سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرےایران کے میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی

  • خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جنسی زیادتی کے کیسز سب سے زیادہ پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جنسی زیادتی کے کیسز سب سے زیادہ پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ایک گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایم سی لیونہو حال ہی میں شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں جس کی وجہ ان کا ٹریفک حادثے کی جگہ پر رپورٹر کے پیچھے ڈانس کرنا ہے۔

  • مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

    مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

    قاہرہ- مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو حال ہی میں تین ہزار سال قدیم تلوار ملی ہے جس کا تعلق حضرت موسیٰؑ کے دور میں مصر پر حکمرانی کرنے والے فرعون رعمیس دوم کی فوج سے بتایا جارہا ہےمصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات نے 5 ستمبر کو جاری ایک پریس ریلیز میں اس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کھدائی بحیرہ گورنری کے ایک شہر ہوش عیسیٰ میں ہوئی اس مقام پر ماہرین آثار قدیمہ کو مٹی کی اینٹوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ ملا جس میں فوجی بیرکیں، ہتھیار، خوراک اور سامان ذخیرہ کرنے کے کمرے شامل ہیں کھدائی کے مقامی سے ایک کانسی کی ایک لمبی تلوار بھی ملی جس پر موجود شاہی مہر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مصر کے فرعون رعمیس کی فوج کی تلوار ہےوزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، شکار کے اوزار، زیورات ودیگر اشیا بھی ملی ہیں

  • چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کو ختم کرنے کا کامیاب علاج آگیا.

    چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کو ختم کرنے کا کامیاب علاج آگیا.

    بیجنگ- چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا ایک خاتون کے اپنے جسم سے لیے گئے خلیوں سے علاج کر کے دائمی بیماری کو ختم کر دیا
    اس کامیاب علاج میں ان خلیوں کو خاص اسٹیم سیلز میں تبدیل کیا گیا جو بعد ازاں تازہ ’آئلیٹ‘ کے جتھوں کی نمو کے لیے استعمال کیے گئے یہ ’آئلیٹ‘ لبلبے اور جگر میں ہارمون بناتے ہیں جو جسم میں شوگر کی مقدار کو قابو رکھنے میں مدد دیتا ہےٹیانجنگ میں رہنے والی 25 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اب میٹھا کھا سکتی ہیں۔ محققین نے بتایا کہ خاتون کا جسم گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے اپنا انسولین کامیابی کے ساتھ بنا رہا ہے
    اس علاج کو دیگر ماہرین نے حیران کن اور زبردست قرار دیا ہے۔ یہ علاج اپریل میں شینگھائی میں حاصل ہونے کامیابی پر مبنی ہے
    چینی محققین کی ٹیم نے علاج کی باقاعدہ منظوری گزشتہ برس جون میں حاصل کی اور ٹرانسپلانٹ کے ساتھ علاج جاری رکھا
    خاتونمیں ٹائپ 1 ذیا بیطس کی تشخیص 11 برس قبل ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ان کے دو جگر کے ٹرانسپلانٹ اور ایک ایک ناکام لبلبے کے آئلیٹ خلیوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جا چکا ہے

  • ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

    ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکنالوجی ماہر نے 1 لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر اظہارِ عدم اطمینان کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں
    انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ ٹورونٹو کی مہنگی زندگی ہے،گھر کے کرائے کی مد مین تقریباً 4000 کینیڈین ڈالر خرچ ہو ہوجاتے ہیں
    شیئر کی گئی ویڈیو پر پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور 1000 سے زائد لائکس ہوگئے
    ویڈیو لائک کرنے کے ساتھ صارفین اس پر مختلف کمنٹس بھی کرتے تہے
    ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ان صاحب کو دوسری کمپنیوں میں سوئچ کر کے اور پیسے کمانے چاہیئں
    ایک صارف نے کہا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوگا۔ کینڈا میں زندگی کو انجوائے کرو یہ بھارت سے 20 گُنا بہتر ہے

  • نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اروشی روٹیلا

    نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اروشی روٹیلا

    ابوظبی: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا ابوظبی میں ایوارڈ فنکشن کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اروشی روٹیلا نے جواب دیا کہ نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ اداکارہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی اروشی روٹیلا اس سے قبل بھی نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ سال 2023 میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تصویر شئیرکی تھی۔ اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ اوراعزازی ڈی ایس پی بننے پر دی گئی مبارک باد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اروشی روٹیلا کا شمار بالی ووڈ کی متنازع اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کبھی ان کی نا زیبا ویڈیو لیک ہوجاتی ہیں اور کبھی وہ سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوجاتی ہیں