Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1714 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • جب رکاوٹیں کھڑی کریں گے تو وہ توڑی بھی جائیں گی: حافظ نعیم….

    جب رکاوٹیں کھڑی کریں گے تو وہ توڑی بھی جائیں گی: حافظ نعیم….

    (سنگ میل نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدے غیر قانونی ہیں، قوم کے سامنے لائے جائیں۔

    راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج دھرنے کو 4 دن ہوگئے ہیں،

    یہ تاریخی دھرنا عزم ،ہمت اور حوصلے کا پیغام بن کر دنیا کے سامنے آرہا ہے، بجلی بلوں کے بم گررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، اب بات خودکشیوں تک پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیلنج سیاسی لوگ کرتے ہیں، سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے عوام پر ہونے والے ظلم کو چیلنج کریں، جو ماحول بنا دیا گیا ہے جماعت اسلامی کے سوا کوئی آواز سامنے نہیں آرہی،

    جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ 25کروڑ عوام کی ترجمانی کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن مزاحمت کرتے ہوئے مری روڈ پر موجود ہیں، افسوس ہے لاہور میں خواتین کے ساتھ برا سلوک کیا گیا،

    خواتین کو چاروں طرف سے ناکہ بندی کرکے روکا گیا ہے، سیکڑوں، ہزاروں خواتین کے راستے روکے گئے، صوبائی اور وفاقی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنے لیے مشکل حالات پیدا کررہی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مطالبہ کررہا ہوں فوری رکاوٹیں ختم کی جائیں، ہماری ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کو دھرنے میں شرکت کرنے دی جائے، ان حالات کا سامنا گھر کی عورت ہی کرتی ہے،

    جب خواتین اپنے حق کیلئے نکلتی ہیں تو آپ رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں، یہ بزدلانہ کام کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تصادم کا راستہ برداشت نہیں کرسکتا، جب رکاوٹیں کھڑی کریں گے

    تو وہ توڑی بھی جائیں گی،پھر ہم سے شکایات نہ کریں، گزشتہ حکومتوں نے آئی پی پیز کو طاقتور بنایا ہے، آئی پی پیز معاہدوں میں جھوٹ اور دھوکا ہے، بتایا جائے جو معاہدہ ہوا وہ کیا تھا اور حقیقت میں کیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اصل حق اس کا ہوتا ہے جو قانونی طریقے سے معاہدہ کرتا ہے، کپیسٹی چارجز ختم کرنے پر کس نے حکومت کا ہاتھ روکا ہے، ہم کیوں اپنے بجلی بلوں میں ان پیسوں کو ادا کریں،

    بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ہم کیوں ادا کریں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے پہلے دور میں اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں،

    ہمیں کپیسٹی چارجز کسی طور قابل قبول نہیں، حکومت کو واضح کیا ہے کہ مراعات بالکل ختم کرنا پڑیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کیا واپڈا اوردوسرے محکموں کے افسران کو بجلی مفت نہیں ملتی؟

    ایک بہت بڑے طبقے کو پٹرول مفت ملتا ہے، بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، ان کو گھر اور ذاتی استعمال کیلئے پٹرول مفت ملتا ہے، مفت پٹرول مختلف افسران کو ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو افسران کی بڑی گاڑیوں کو مفت پٹرول ملتا ہے اس کی ادائیگی ہم کرتے ہیں، تمام افسران کیلئے طے کیا جائے کہ وہ 1300سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کریں،

    محمد خان جونیجو کے دور میں تمام بڑے لوگوں کیلئے 1000سی سی سے اوپر گاڑی نہیں ہوتی تھی، اب کم از کم 1300سی سی گاڑی پر تو آجائیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، آپ پٹرول پر لیوی ختم کریں، نااہلی آپ کی ہو اور پیسے ہم کیوں دیں؟ آپ نے فکس ڈیوٹی لگا دی ہے،

    آپ انڈسٹری تباہ کرکے کیسا کھیل کھیل رہے ہیں؟ آپ اس بیروزگاری کو کہاں لیکر جائیں گے، ہمارے تمام مطالبات عوام کی آواز ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے ساری مراعات ختم ہونی چاہئیں، ایک ایک آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ ہو، قوم 2600 ارب روپے آئی پی پیز معاہدوں کی مد میں ادا کرتی ہے،

    آپ تنخواہ دار لوگوں کو برباد نہ کریں،چاہے وہ پرائیویٹ سیکٹر کے ہوں یا گورنمنٹ کے۔

  • ترک صدر نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

    ترک صدر نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

    (سنگ میل نیوز )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی,

    رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ شاید اسرائیل کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو جو نگورنو کاراباخ کے معاملے میں آرمینیا کا ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبائی شہر رائز میں حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو ہم نہیں کرسکتے,

    ہمیں اس قدر مضبوط ہونا چاہیے کہ اسرائیل فلطینیوں پر مظالم نہ ڈھاسکے, اسرائیل کو آرمینیا اور لیبیا کا حشر یاد رکھنا چاہیے۔

    ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل میں بھی فوجی دستوں کے ساتھ داخل ہوسکتا ہے جیسے ماضی میں لیبیا اور آزربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ میں داخل ہوا تھا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اقدام اٹھانے کیلئے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل ،فلسطین کے ساتھ مزید جارحیت کا مرتکب نہ ہوسکے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر رجب طیب اردوان کے بیان کا جواب دے دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:جسٹس (ر) سردار طارق اور جسٹس (ر) مظہر عالم آج بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اردوان صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں

    انہیں صرف یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہاں کیا ہوا تھا اور یہ کیسے ختم ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد اردوان نے ترکی کے سفیر کو واپس بلا لیا اور اسرائیل کے ساتھ تجارت بھی معطل کر دیے ہیں

    اس اقدام کے ساتھ ہی انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر نسل کشی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

    غزہ جنگ کی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ مظلوم فلسطینیوں کیلیے غزہ میں انسانی امداد باقاعدگی سے روانہ کررہا ہے

    اور زخمیوں کو طبی علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ ترکی میں علاج کروا سکیں۔

    یاد رہے کہ اس جنگ سے قبل ترکی اور اسرائیل ایک دہائی کی کشیدگی کے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

  • ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

    ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

    (سنگ میل نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 736 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ۔

    کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 736 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 765 پوائنٹس تک پہنچ گیاہے ۔

  • مہنگائی میں مسلسل اضافہ ،حکومت قابو پانے میں ناکام

    مہنگائی میں مسلسل اضافہ ،حکومت قابو پانے میں ناکام

    (سنگ میل نیوز)نئے مالی سال کے چوتھے ہفتے میں بھی مہنگائی کو لگام نہ ڈالی جاسکی،اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق ہفتہ وار مہنگائی 0.17 فیصد مزید بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی۔

    ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کونسی چیز ہفتے میں کتنی شرح سے مہنگی ہوئی ہے،

    ایک ہفتے میں19 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد مہنگے ہوئے ہیں،

    حالیہ ہفتے بیف 0.93 اورگڑ کی قیمت میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا، دال مونگ 0.84 اور تازہ دودھ کی قیمت میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    مزید یہ کہ جلانےوالی لکڑی 0.23 اور سیگریٹس کی قیمتوں میں بھی 0.12 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے،

    ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 اورپیاز 2.14 فیصد سستے ہوئےہیں، کیلے0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے،

    آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی ہے،حالیہ ہفتے صرف ایل پی جی کی قیمت 1.04 فیصد کم ہوئی ہے۔

  • بجلی چوری کا انوکھا واقعہ،ہمسائے گھر مکینوں کی عدم موجودگی میں اے سی کے مزے لیتے رہے…

    بجلی چوری کا انوکھا واقعہ،ہمسائے گھر مکینوں کی عدم موجودگی میں اے سی کے مزے لیتے رہے…

    (سنگ میل نیوز) چیچہ وطنی میں بجلی چوری کا انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ہمسائے گھر مکینوں کی عدم موجودگی میں اے سی کے مزے لیتے رہے۔

    چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں اکتالیس بارہ ایل میں ایک ہمسائے نے اپنے ساتھی ہمسائے کی گھر میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی چوری کرنا اپنا حق سمجھ لیا،

    ہمسایہ کسی اہم کام کے سلسلہ میں دوسرے شہر گیا ہوا تھا ، واپس گھر پہنچ کر بل دیکھنے پر عقل دنگ رہ گئی،بجلی کا بھاری بھر کم بل دیکھ کر اوسان خطا ہوگئے،

    ہلکی سی چھان بین کرنے پر متاثرہ فیملی نے بجلی چوری کی واردات پکڑ لی۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب ہم دوسرے شہر کام سے گئے تھے تو ہمارےہمسائے بجلی چوری کر کے اپنے اے سی چلا تے رہے،

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ہونے سے پہلے ہمیں پانچ یا سات سو بل آتا تھا جو کہ اب اکیس ہزار آیا ہے، یہ بل ہماری بساط سے بڑھ کر آیا ہے،

    ہم یہ بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔قانونی کارروائی کرتے ہوِئےہمیں انصاف دلوایا جائے، ہم یہ بل ادا نہیں کرسکتے لہذا بجلی استعمال کرنے والوں سے کروایا جائے،

    بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، حکومت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

  • جماعت اسلامی کا دھرنا اور پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد کے تمام راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند

    جماعت اسلامی کا دھرنا اور پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد کے تمام راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند

    (سنگ میل نیوز)اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر جزوی طور پر بند کردیا گیا۔

    فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والے راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں،

    ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہوگا اور قافلے اسلام آباد کی طرف رواں ہیں۔

    امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان اور نائب امیر لیاقت بلوچ اسلام آباد موجود ہیں، لیاقت بلوچ کے گھر چھاپے میں دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا،

    جماعت اسلامی نے لاہور، گجرات، وہاڑی، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد سے متعدد کارکنان کو حراست میں لئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    علاوہ ازیں انتظامیہ کا کہنا ہےکہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے، میٹروبس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی۔

    انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال ہے اور فیض آباد سےصدر تک میٹرو بس سروس چل رہی ہے۔

  • اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، ڈی چوک سے متعدد کارکنان گرفتار

    اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، ڈی چوک سے متعدد کارکنان گرفتار

    اسلام آباد: وفاق دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار کارکنان کو قیدی وین میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی چوک آنے والے راستوں کو پولیس و انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے۔

    شہر کے داخلی راستوں پر بھی کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک کے لیے صرف ایک لائن کھلی رکھی گئی ہے۔

    ایک لائن کھولنے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شہری شدید پریشان ہیں۔

    فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ واٹر کینن اور آنسو گیس سے لیس پولیس نفری فیض آباد پہنچا دی گئیں۔

    دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لیے آپریشنل پولیس کو پولیس لائنز سے 10 ہزار آنسو گیس کے شیل جاری کر دیے گئے

    جبکہ زیرو پوائنٹ پل کے نیچے دو لینز کھول کر باقی کنٹینرز لگا دیے گئے، تین سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو شعبہ ایمرجنسی سوموار تک ہائی الرٹ رکھے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے..

    خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے..

    لاہور: (سنگ میل نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے بعد اغواء کرنے کے کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ملزمہ آمنہ عروج کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ اور اغواء کیس کی سماعت کی۔

    دورانِ سماعت عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ نے خلیل الرحمان قمر کو اغواء کیا تھا؟ جس پر ملزمہ نے کہا کہ میں ماڈلنگ کرتی ہوں اور میں نے ہی خلیل الرحمان کو بلایا تھا۔

    عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سے استفسار کیا کہ آپ نے اغواء کے بعد خلیل الرحمان سے تاوان بھی مانگا؟، ملزمہ نے کہا کہ خلیل الرحمان کے اے ٹی ایم کے ذریعے دو لاکھ 87 ہزار روپے نکالے تھے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ جو رقم بینک سے نکالی گئی وہ کس کے پاس ہے؟ جس پر ملزمہ نے کہا کہ رقم حسن شاہ نے نکالی تھی اور اسی کے پاس ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے سماعت ختم کرتے ہوئے ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

  • اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

    اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا، مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کی دھرنے کی کال کے بعد اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

    وفاقی پولیس کے سینئر افسر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    فیض آباد فلائی اوور اور اسلام آباد چوک سمیت تمام داخلی راستوں پر نفری لگا دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون جانے والے اینٹری پوائنٹس پر بھی بھاری نفری تعینات ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ترنول ، بھارہ کہو،سہالہ میں ٹی چوک ،ایکسپریس وے پرپولیس نفری لگادی۔

    دھرنا یا احتجاج کی کال کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہے۔

    ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی راستے جزوی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلائے صفائی کی عدم پیشی پر عدالت کی جرح کیلیے آخری وارننگ

    190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلائے صفائی کی عدم پیشی پر عدالت کی جرح کیلیے آخری وارننگ

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں وکلائے صفائی پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے گواہان پر جرح کے لیے آخری وارننگ دے دی۔

    احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی، جس میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ علاوہ ازیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے دوست برطانوی شہری چالس گلاس، بہنیں علیمہ خان، نورین خان و دیگر بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلائے صفائی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے 10 بجے شروع ہونے والی سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی۔ معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے گیارہ بجے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکلا راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، تاہم عدالت نے وکلائے صفائی کو گواہان پر جرح کی آخری وارننگ دے دی