Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1715 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • اسلام آباد میں احتجاج؛ ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کیساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم

    اسلام آباد میں احتجاج؛ ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کیساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے احتجاج کی اجازت کے معاملے پر اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کرنے کا حکم دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کو آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ملنے کے لیے عامر مغل کی دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی،

    جس میں عدالت نے حکم دیا کہ 2 گھنٹے میں آپس میں مشاورت کرکے ساڑھے 12 بجے آگاہ کریں۔

    درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔

    اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست موصول ہوچکی ہے اور اس پر آرڈر آچکا ہے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ میرے خیال میں آج اسلام آباد میں تو کوئی دوسرا احتجاج بھی ہے،

    جس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ اسلام آباد میں دوسرے احتجاج کا مجھے کوئی علم نہیں۔

    اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے اندر احتجاج کرنے کی تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے اس وقت کسی کو کوئی اجازت نہیں مل سکتی۔

    شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے جلسے کی درخواست دی تھی، این او سی دیا گیا اور پھر منسوخ کردیا گیا۔ہماری درخواست پر چیف جسٹس نے ان کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

    جلسے سے متعلق ہماری ان سے بات چل رہی ہے، وہ الگ معاملہ ہے۔ ہم اس وقت نیشنل پریس کلب کے باہر پُرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں جو ہمارا آئینی حق ہے۔

    احتجاج ، میٹنگز و غیرہ کے لیے اجازت مانگنے کی ضرورت نہیں، ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

    اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ جس آرڈر کا حوالہ دیا جارہا ہے وہ دفعہ 144 سے متعلق پاس نہیں ہوا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ جو وجوہات آپ بتارہے ہیں ایسا تو پھر کوئی احتجاج کر ہی نہیں سکتا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں کہیں لکھا ہے کہ لارج نمبر آف پبلک یا زیادہ تعداد خواتین اکٹھی نہیں ہوسکتیں؟ ۔

    پریس کلب تو شہر کے دل میں واقع ہے پھر تو پریس کلب کے باہر احتجاج ہو ہی نہیں سکتا۔کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ پریس کلب کے باہر احتجاج کر ہی نہیں سکتے ؟

    عدالت نے کہا کہ آپ نے ہمیں قانون سے بتانا ہے کہ اتنے نمبر سے زیادہ لوگ پریس کلب کے باہر احتجاج نہیں کرسکتے۔ یا تو آپ کوئی قانون بنادیں کہ پریس کلب کے باہر اتنی تعداد سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

    شعیب شاہین نے کہا کہ اگر یہ ہمیں پریس کلب کے باہر کی اجازت نہیں دیتے تو ایف نائن پارک کی اجازت دیں۔

    بعد ازاں عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت سے متعلق انتظامیہ کو دو گھنٹے میں مشاورت کرکے ساڑھے بارہ بجے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

  • پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کا احتجاج، فیض آباد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا

    پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کا احتجاج، فیض آباد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی سے اسلام جانے والے پوائنٹ فیض آباد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا۔

    فیض آباد پل پر اسلام آباد جانے اور آنے والے راستے کو کنٹینرزکھڑے کر کے بند کیاگیا ہے

    جبکہ راولپنڈی کی سائیڈ پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گی۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل پنجاب میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے

    جی روڈ پر بھی پولیس اور مخصوص مقامات پر سیلنگ کے لیے کنٹینرز موجود ہیں۔ کنٹینرز کو شاہراؤں کے اطراف پر پارک رکھا گیا ہے

    تاکہ ضرورت پڑھنے پر سیلنگ کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ ضرورت پڑنے پر جی ٹی روڈ کو بھائی خان پل اور مندرہ ٹول پلازہ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا جایے گا ۔

    روات ٹی چوک بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیلنگ پوائنٹ متوقع ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے لاہوراور پشاور سے آنے والے راستے موٹر وے کے لنک روڈ پر بھی کنٹینرز لگا دیئے۔ اسلام آباد میں داخلے کے لیے صرف ایک گاڑی کو گزرنے کا راستہ دیا جارہا ہے۔

    موٹر وے لنک روڈ پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے سے بھی اسلام آباد راولپنڈی آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا گیا…

    39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا گیا…

    اسلام آباد:(سنگ میل نیوز) قومی اسمبلی میں 39 ارکان کو پاکستان تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے جاری نوٹیفیکیشن کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف نے 39 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست اور ان کے پارٹی وابستگی فارمز الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تھے۔

    سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے تحریکِ انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی انور تاج اور فضل محمد کرپشن کیس میں بری

    پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی انور تاج اور فضل محمد کرپشن کیس میں بری

    پشاور: اینٹی کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی فضل محمد، انور تاج، صوبائی وزیر فضل شکور سمیت دیگر کو کرپشن کیس میں بری کردیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اینٹی کرپشن کے کیس میں عدالت کا فیصلہ سامنے آگیا، انسداد بدعنوانی عدالت نے ایم این اے فضل محمد اور انور تاج، صوبائی وزیر فضل شکور، ایم پی اے خالد خان اور محمد عارف کو بھی بری کردیا۔

    اینٹی کرپشن عدالت کے جج صلاح الدین خان نے سماعت کی اور فیصلہ سنایا قرار دیا کہ ممبران اسمبلی کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوسکتی، انہیں بری کیا جاتا ہے۔
    واضح رہے کہ مقدمے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ تعلیم کے 29 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔ ممبران اسمبلی اور محکمہ تعلیم ملازمین پر چارسدہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

  • لوگوں کی تنخواہ کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لوگوں کی تنخواہ کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کی ماہانہ آمدن کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درست ڈیٹا مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے،

    درست ڈیٹا سے ضرورت مند کو دہلیز تک ریلیف پہنچانے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے، ہر ضلع کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے،

    معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے، چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حقدار کو حق ملے،

    سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروائیں گے تو سوشل پروٹیکشن کے پروگرامز کے حقدار ہوں گے، پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں،

    عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن 080002345 پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کی 13 کروڑ میں سے بڑی آبادی بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتی،

    بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن کے برابر بجلی کے بل آجاتے ہیں یا تنخواہ کا بڑا حصہ بل میں چلا جاتا ہے،

    لوگوں کو گھر کا خرچہ چلانے میں مشکل پیش آرہی ہے، پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ لا رہے ہیں جس سے ان کے بجلی کے بل آدھے ہوجائیں گے۔

  • 9 مئی؛ عمران خان کی پنجاب میں درج 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست منظور

    9 مئی؛ عمران خان کی پنجاب میں درج 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست منظور

    لاہور(سنگ میل نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

    ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پورے پنجاب سے تفتیشی افسران بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ لیکر عدالت میں پیش ہوئے۔

    پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لکھ کر دیا ہے کہ انہوں نے پولی گرافک سمیت مختلف ٹیسٹ نہیں کروانے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہر صورت کروایا جائے، تاکہ پتہ چل سکے کہ ان کا دیا ہوا بیان سچا بھی ہے کہ نہیں۔
    جسٹس طارق سلم شیخ نے پراسیکیوٹر جنرل سے کہا کہ آپ عبوری ضمانت کے دوران بھی تو انہیں شامل تفتیش کرسکتے تھے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ کئی مقدمات میں نہ عمران خان کی ضمانت تھی نا ان مقدموں کے بارے ہمیں معلومات تھیں۔

    جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جیسے ایک کیس سے ضمانت ہوتی تو نئے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے، فوجداری قانون یہ کہتا ہے کہ جیسے ہی پتہ چلے کہ مقدمہ درج ہے تو فوری کارروائی ہونی چاہیے، یہاں ملزم جیل میں تھا پھر بھی کارروائی نہیں کی گئی، عبوری ضمانت کا مطلب ہوتا ہے کہ ملزم کو شامل تفتیش کرنا کیا ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا، ایک سال آپ لوگ کہاں رہے، ایک سال سے یہ مقدمے تھے تب گرفتاری کیوں نہیں ڈالی گئی، جیسے ہی انکی رہائی کی امید ہوئی آپ کو جسمانی ریمانڈ یاد آگیا، ان سوالات کے جوابات آنا بہت ضروری ہیں، نو مئی کے بعد کب آپ کو خیال آیا کہ بانی پی ٹی آئی کا وائس میچنگ ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے بھی کہا کہ آپ نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے تو ملزم تو ویسے ہی جوڈیشل کسٹڈی میں ہے ، آپ خود کہہ رہے ہیں کہ مجسٹریٹ کے پاس تمام اختیارات ہیں کہ یہ ٹیسٹ کرائے، سوال یہ ہے آپکو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے، آپ اس سوال کا جواب نہیں دے رہے کہ گرفتاری اب کیوں ڈالی گئی ، آپ نے جس موقع پر گرفتاری ڈالی وہ ٹائمنگ بہت اہم ہے، کیا بانی پی ٹی آئی نے یہ کہا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو حملہ کردیں؟

    پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹس پڑھتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے پورا بیانیہ بنایا گیا۔ اس پر جسٹس طارق انوار الحق پنوں نے کہا کہ ایسے بیانات تو سیاستدان آج بھی دے رہے ہیں، ویسے اس سے زیادہ دھمکیاں تو آج کل ججز کو دی جارہی ہیں۔

    پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ جن موبائل سے ٹوئٹ اور واٹس اپ کیے گئے اس کی برآمدگی تفتیش کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

    جسٹس انوار الحق پنوں نے کہا کہ آپ یہ موبائل کیسے ریکور کریں گے ملزم تو جیل میں ہے، تفتیشی افسر ملزم کو کہیں لیکر نہیں جاسکتا ،تو کیسے یہ موبائل برآمد کیسے کرائیں گے؟

    پراسکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کا جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔

  • نیشنل بینک بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض فراہمی کیلیے پُرعزم…

    نیشنل بینک بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض فراہمی کیلیے پُرعزم…

    کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات میں نوجوانوں کو قرض کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا نیشنل بینک کے ہیڈ آفس پہنچنے پر صدر این بی پی رحمت علی حسنی اور ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ڈویژنل ہیڈ آف گورنمنٹ اور اسپیشلائزڈ ایجنسیز فاروق حسن نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں صدر نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) رحمت علی حسنی نے بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض کی فراہمی کے عزم کااظہار کیا ہے۔

    ملاقات کے دوران اقتصادی ترقی میں معاونت اور صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے این بی پی کے کردار پر مفید اور تعمیری بات چیت کی گئی۔
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معاشی ترقی میں ایک اہم قومی ستون کی حیثیت سے این بی پی کے کردار کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے ابھرتے ہوئے انٹرپرینورز کو معاونت ملے اور کمزور گروپوں کو بہتر خدمات حاصل ہوں۔

  • عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست

    عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے گرفتاری ممکنہ طورپر فوج کو دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

    عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے۔ عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور حکم امتناع جاری کرے۔

    عمران خان نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے۔ مئی 9 ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔ جس نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہی 9 مئی کے حقیقی ذمہ دار ہیں۔ ان کی عقل کا عالم یہ ہے کہ یہ 9 مئی کو امریکا کے کیپیٹل ہل کے احتجاج سے تشبیہہ دیتے ہیں حالانکہ وہاں باقاعدہ شفاف تفتیش اور سی سی ٹی وی کے باریک بینی سے جائزے کے بعد صرف ملوث افراد کو سزا دی گئی۔ پوری سیاسی پارٹی ریبپلکن کو کچھ نہیں کہا گیا۔

  • عمران خان کو عالمی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

    عمران خان کو عالمی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

    اسلام آباد: عمران خان کو جیل میں عالمی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراض دُور کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

    دورانِ سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم کو ملنے والی سہولیات جیل رولز، ہائی کورٹ رولز اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہاں پر جیل سہولیات سے متعلق مرکزی کیس کے ساتھ اس درخواست کو بھی منسلک کیا جائے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ یہ درخواست صرف بانی پی ٹی آئی کی حد تک نہیں بلکہ ان کی اہلیہ کی حد تک بھی ہے۔

    عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت یکم اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

  • پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

    پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

    اسلام آباد: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار 2 خواتین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 ریاستی اداروں کے خلاف کمپین چلائی گئی، یہ خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔ یہ خواتین میڈیا سیل میں کام کرتی ہیں، اگر انہیں ضمانت دی جائے تو کیس پر اثر پڑے گا۔ لگائی گئی دفعات اہم ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار 2 خواتین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 ریاستی اداروں کے خلاف کمپین چلائی گئی، یہ خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔ یہ خواتین میڈیا سیل میں کام کرتی ہیں، اگر انہیں ضمانت دی جائے تو کیس پر اثر پڑے گا۔ لگائی گئی دفعات اہم ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی میڈیا سیل کی 2 خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔