Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1712 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

    حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔

    امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا حالیہ دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    Axios نے رپورٹ کیا کہ مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اتحادیوں کو متحرک کرنا ہے اور اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانا ہے جیسے 13 اپریل کو ایرانی حملے کیخلاف اسرائیل کا دفاع کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کر دے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ کے رہنماؤں نے حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکر اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا تھا۔

  • ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ، سکواڈ میں شامل 2 اہلکار شہید

    ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ، سکواڈ میں شامل 2 اہلکار شہید

    (سنگ میل نیوز)ٹانک میں ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ججز کے سکواڈ میں شامل 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں مقامی عدالت کے 3 ججز موجود تھے، حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان روڈپربھگوال کے قریب جج کی گاڑی پر حملہ کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں۔

    شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دی گئیں ، شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

    واقعے کے بعد ٹانک اور ڈی آئی خان سے پولیس کی بھاری نفری روانہ ہوگئی۔

  • ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ اولمپکس سے باہر..

    ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ اولمپکس سے باہر..

    (سنگ میل نیوز )پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کی جانب سے 7 ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں،

    جن میں سے اب تک 4کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فائقہ ریاض 100 میٹر دوڑ کے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی نہیں کرسکیں،

    پاکستانی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کی ٹائمنگ 12.49 رہی، فائقہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر تھیں،

    عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل قومی ویمن چیمپئین 25 سالہ فائقہ ریاض ابتدائی راؤنڈ کے ہیٹ مقابلے میں ہی ناکام رہیں ،

    فائقہ ریاض ہیٹ میں ٹاپ تین میں رہیں نہ اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں۔

  • دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ، مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق

    دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ، مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق

    کراچی: نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے ایک شہری سے دو لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کردی جس کے سبب مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق ہوگیا۔

    ایس پی نیو کراچی فیصل نور کے مطابق علی محمد گوٹھ گلزار مسجد کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے ایک شہری سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فرار ہونے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے باعث گلزار مسجد کی چھت پر کھڑا 30 سالہ نمازی نذیر احمد گردن میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا، پولیس نے قانونی کارروائی کرنے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    ایس پی کے مطابق مقتول کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور گدھا گاڑی چلاتا تھا، مقتول نیو کراچی کا ہی رہائشی تھا، پولیس جائے وقوع اور اس کے اطراف کی سی سی فوٹیج جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان شلوار قمیص میں ملبوس تھے اور ان کی عمر تقریبا 20 سے 25 سال کے دوران معلوم ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور پولیس کی تمام ترحکمت عملی ناکام نظر آتی ہے۔

  • ترکیہ نے ملک بھر میں انسٹاگرام بلاک کردیا

    ترکیہ نے ملک بھر میں انسٹاگرام بلاک کردیا

    (سنگ میل نیوز)ترکیہ نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے انسٹاگرام بلاک کرنےکی وجہ واضح نہیں کی لیکن ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن بھی بلاک ہے،

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ میں انسٹاگرام بلاک کرنےکا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز اورکیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

    یہ اقدام بدھ کے روز ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی پوسٹیں بلاک کرنے پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،

    انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘یہ خالص سینسر شپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا’۔

    تاہم ترکیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

  • سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

    سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

    (سنگ میل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا، 100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

    کاروبارکے دوران انڈیکس 77ہزار 989پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی رہی،

    گزشتہ روز 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 740 پر بند ہوا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 645 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    مارکیٹ میں 27 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ کم ہوکر 280 روپے 49 پیسے کا ہو گیا تھا۔

  • مانسہرہ : برساتی نالہ بپھر نے سے 30 دکانیں بہہ گئیں،آمدورفت معطل

    مانسہرہ : برساتی نالہ بپھر نے سے 30 دکانیں بہہ گئیں،آمدورفت معطل

    (سنگ میل نیوز )مانسہرہ میں برساتی نالہ پھر بھپر گیا،اب تک سیلابی ریلے میں 30دکانیں بہہ چکی ہیں،وادی کاغان کا زمینی رابطہ چوتھے روز بھی بحال نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہرہ کاغان مہانڈری منور کا برساتی نالہ پھر بپھر گیا،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کاغان ویلی میں موجود سیاحوں کو چلاس کے راستے ناران سے نکلنے کیلئے مساجد میں اعلانات کرادیئے ۔

    مہانڈری کے مقام پر پل ٹوٹنے کی وجہ سے متبادل عارضی راستہ بنانے کے لیے ڈالے گئے بڑے پائپ بھی سیلابی ریلے کہ نذر ہو گئے ،

    سیلابی ریلے کا پانی مہانڈری بازار میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وادی کاغان 4 روز سے دو حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی آمدورفت معطل ہو چکی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عدنان نے کاغان ویلی کے سیاحتی مقامات سفر سے اجتناب کرنے کہ ہدایت جاری کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک راستے مکمل بحال نہیں ہوتے سیاح کاغان ویلی کا رخ نہ کریں ۔

  • عارف والا: دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی

    عارف والا: دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی

    (سنگ میل نیوز ) عارف والا کے تھانہ صدر کے علاقے میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

    ڈاکو خاتون سے زیادتی کے بعد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن پولیس ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوسناک واقعہ کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کر رہے ہیں۔ ڈی پی او پاکپتن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ: شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ: شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    (سنگ میل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،

    وکیل درخواست گزار کےدوران سماعت موقف اپنایا کہ شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز ہیں اور وہ سب میں ضمانت پر ہیں۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے؟

    جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے،

    ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

  • چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز

    چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز

    (سنگ میل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناسازہوگئی،

    معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیدیا۔

    چودھری پرویز الہیٰ کا معائنہ لاہور میں کروایا گیا۔

    پرویزالہیٰ کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا,

    ڈاکٹروں کی ٹیم نے45 منٹ تک معائنہ کیا اور اس دوران پرویزالہیٰ کے ایکو،

    کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کئے گئے۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے پرویزالہیٰ کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔