Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1713 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • اسلام آباد ہائی کورٹ: شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ: شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    (سنگ میل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،

    وکیل درخواست گزار کےدوران سماعت موقف اپنایا کہ شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز ہیں اور وہ سب میں ضمانت پر ہیں۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے؟

    جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے،

    ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

  • چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز

    چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز

    (سنگ میل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناسازہوگئی،

    معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیدیا۔

    چودھری پرویز الہیٰ کا معائنہ لاہور میں کروایا گیا۔

    پرویزالہیٰ کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا,

    ڈاکٹروں کی ٹیم نے45 منٹ تک معائنہ کیا اور اس دوران پرویزالہیٰ کے ایکو،

    کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کئے گئے۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے پرویزالہیٰ کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔

  • آج سے 6 اگست تک بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    آج سے 6 اگست تک بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    (سنگ میل نیوز)آج سے 6 اگست تک بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات، جہلم ، شکر گڑھ اور بھمبر آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں جمعہ اور گلگت بلتستان میں ہفتے کی رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز لسبیلہ ، واشک، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔

    مزید برآں مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پل بہہ جانےسے شاہرہ کاغان بند ہے جب کہ سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

    ضرور پڑھیں:پنجاب بھر میں بارش ، لاہور ڈوب گیا،پانی ہسپتالوں،گھروں اور دفاتر میں داخل، نظام زندگی درہم برہم ،بجلی بند

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

    (سنگ میل نیوز )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کےباعث حکومت وقت نے شہریوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے

    جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 17 پیسے سستا کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول لی فی لیٹر نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے،

    اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے 86 پیسےسستا ہونے کے بعد 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے، مٹی کا تیل6 روپے 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 177 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے

    اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

    جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔

  • بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے، بدتمیزی کیخلاف درخواس

    بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے، بدتمیزی کیخلاف درخواس

    لاہور: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے لیے دھکے دئیے۔

    درخواست کے مطابق بدسلوکی کرنے والے عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریسٹ کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جیل کے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوں گی،فضل الرحمٰن

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوں گی،فضل الرحمٰن

    (سنگ میل نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    صدر جمعیت علمائے اسلام (ف)نے کہا ہے کہ جے یو آئی اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ سے جب ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبے سے سرشار تھے،

    اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس شہادت پر آج قومی اسمبلی، سینیٹ، کے پی کے اور بلوچستان اسمبلی قرادادیں پیش کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے اسماعیل ہنیہ کے بلندیٔ درجات کے لیے ملک بھر میں قرآن خوانی کی اپیل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے،

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کیےجائیں گے۔

    یاد رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں،

    غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے،وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے،

    حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔

  • تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

    تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

    (سنگ میل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    رؤف حسن پر سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ہے، جیل انتظامیہ نے رؤف حسن کے اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ رؤف حسن کو 26 جولائی کو ایف آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیا تھا رئوف حسن اور دیگر کو 30 جولائی کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا تھا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • گجرات: پی ٹی آئی کارکنوں کا  اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ، ایم این اے  کو چھڑا کر فرار

    گجرات: پی ٹی آئی کارکنوں کا اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ، ایم این اے کو چھڑا کر فرار

    (سنگ میل نیوز)گجرات میں پی ٹی آئی کارکنوں کا اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ،

    پی ٹی آئی کارکن زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو چھڑا کر فرارہوگئے۔ اینٹی کرپشن ٹیم حاجی امتیاز احمد کو تفتیش کیلئے منڈی بہاؤالدین لیکر گئی تھی۔

    اس دوران پی ٹی آئی کے ایم این کے حواریوں نے اینٹی کرپشن ٹیم پرگجرات میں حملہ کیا اوراینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کر کے زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا کر فرار ہو گئے۔

    ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم این اے حاجی امتیاز احمد ایک کروڑسے زائدکی کرپشن کے الزامات میں گرفتارتھے، اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سرکل نے ایم این اے کوزیر حراست ریمانڈ پررکھاتھا۔

    اینٹی کرپشن ٹیم حاجی امتیاز احمد کو برائے تفتیش منڈی بہاوالدین لیکر گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے واپسی پر ملزمان نے اینٹی کرپشن ٹیم پر نیو شادیوال روڑ پر حملہ کیا،

    ایم این اے کے حواریوں نے گاڑیوں پہ فائرنگ کر کے ٹائربرسٹ کیے۔ پولیس نے زیر حراست ملزم کو فائرنگ کرکے زبردستی چھڑوانے کے الزامات پر ملزمان کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلئے گجرات پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کےلئے گجرات کے ملحقہ اضلاع میں ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے ۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    (سنگ میل نیوز ) ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے۔

    انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے60 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 446 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

    جس کے بعد 100 انڈیکس79 ہزار 75 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا،

    دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • کرشمہ کپور نے سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے راز کھول دیے

    کرشمہ کپور نے سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے راز کھول دیے

    (ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے خانز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

    اداکارہ کرشمہ کپور ان چند بالی وڈ اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈسٹری کی جان سمجھے جانے والے تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے،

    کرشمہ نے سال 1996 میں عامر خان کے ساتھ بلاک باسٹر فلم “راجا ہندوستانی” سال 1997 میں شاہ رخ خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم “دل تو پاگل ہے” اور اُسی سال سلمان خان کے ساتھ فلم “جڑواں” میں کام کیا تھا۔

    حال ہی میں ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کرشمہ کپور نے ان تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی یادوں کو تازہ کیا اور تینوں کی مختلف خصوصیات پر بات کی۔

    کرشمہ کپور کا کہنا تھا ہم سب ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میرے خیال میں وہ سب بہت خاص اور ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں،

    ان کے کام کرنے کا انداز بالکل مختلف ہے اور یہ ان کے بارے میں کافی منفرد بات ہے۔ تینوں خانز کی انفرادی کوالٹیز پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھ

    ا کہ مستی مذاق میں سلمان خان سب سے آگے ہوتے ہیں لیکن شوٹنگ میں بہت زیادہ سننجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کنگ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ بہت محنت کرنے والے اداکار ہیں اور بہت لگن سے کام کرتے ہیں۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘شاہ رخ خان آپکے ساتھ بیٹھیں گے اور اپنی لائنز دہرائیں گےجو بہت بہترین کوالٹی ہے.

    یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹی 20، بھارت کی سری لنکا کو سپر اوور میں شکست

    اس کے بعد عامر خان کے بارے میں کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ پرفیکشنسٹ ہیں۔ کرشمہ کا مزید کہنا تھا کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،

    اسی لیے مجے اداکاروں کا مشاہدہ کرنا بہت پسند ہے اور میں نے خصوصی طور پر ان کا مشاہدہ کیا اور ان کی بہترین کوالٹیز کو اپنایا۔

    خیال رہے کہ کرشمہ کپور نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1991 میں فلم پریم قیدی کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے راجا ہندوستانی، حسینہ مان جائے گی، دل تو پاگل ہے اور زبیدہ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا،

    انہوں نے “دل تو پاگل ہے” کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا,

    وہ آخری بار ہومی اداجانیہ کی نیٹ فلکس انڈیا کی وہ ڈن اٹ مرڈر مبارک میں نظر آئی تھیں۔

    کرشمہ اگلی اداکاری “ابھینئے دیو “کے تھرلر شو براؤن میں کریں گی، وہ اس وقت ٹی وی شو “انڈیاز بیسٹ ڈانسر 4” کی میزبانی کر رہی ہیں۔