Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55
Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296 Qamar Abbas – Page 1722 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, PakistanSkip to content
(سنگ میل نیوز) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے 4جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹین ڈاوننگ سٹریٹ پر کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے کنگ چارلس کو قبل از وقت انتخابات سے آگاہ کیا ،کنگ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
برطانوی وزیراعظم نے عام انتخابات کا اعلان اپنی سرکاری رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کرونا اور یوکرائن جنگ کے دوران برطانوی پالیسیوں پر عوامی رائے جاننے کے عزم کا اظہار کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے،رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیوپارٹی پر 20پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر نے عام انتخابات کے اعلان پر کہا کہ عام انتخابات برطانیہ کو استعداد کو کھولیں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو اپوزیشن پارٹی سے شکست ہوئی۔
(سنگ میل نیوز)ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، اور آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ پیش کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے تاحال کامیابی نہ مل سکی ۔آئی ایم ایف مشن سے آج مذاکرت ختم ہوجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے تاحال نئے قرض پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی۔
پاکستان کے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آج اختتام پذیر ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے تاحال پاکستان کو نیا قرض پروگرام دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی،آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کی شرائط پیش کردی ہیں،پاکستان کو آئندہ بجٹ میں شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کی صورت میں پاکستان کو قرض پروگرام دینے کا فیصلہ ہوگا،پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ پیش کرنا ہوگا،وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات کرنا ہوں گے،آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین ہوگا ،آئی ایم ایف شرائط کے مطابق توانائی سیکٹر کا گردشی قرض کم کرنا ہوگا ،نئے قرض پروگرام کے لیے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ طے کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف سے قرض لے کر معاملات چلا رہی ہے۔اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو نیا قرض لینا مشکل ہوجائے گا ۔
(سنگ میل نیوز) وزیراعظم نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات کی اور صدر رئیسی کی المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خامنہ ای سے آج تہران میں ملاقات کی، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم صدر رئیسی کے اپریل 2024 میں دورہء پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے قابل تعریف کردار کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صدر رئیسی ایک وژنری رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، ہم پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کے ویژن کو جاری رکھیں گے، امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے محصور عوام کے لیے صدر رئیسی کی خدمات تاریخ میں لکھی جائیں گی۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف کئے گئے جذبات کے اظہار کو محسوس کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں،
ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہیت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایران کے مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، ایران کے مرحوم وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ اور ان کے رفقاء کے لئے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
تقریب کے دوران وزیراعظم اس ہال میں بھی تشریف لے گئے جہاں مرحوم ایرانی صدر کا جسد خاکی رکھا گیا تھا، وزیراعظم نے مرحوم صدر کے بلندیءدرجات کے لئے دعا کی، انہوں نے مرحوم ایرانی صدر کی ایرانی عوام کی ترقی و خوشحالی، پاک-ایران تعلقات کے فروغ اور خطے کے لئے خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی اور ایرانی وزیر خارجہ جناب حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر رفقاءکی المناک حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا ہے، ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑی ہے، مرحوم ایرانی صدر پاکستان کے عظیم دوست تھے، ان کے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وزیراعظم نے ایران کے نگران صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد مخبر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
(اویس کیانی )سنٹرل پاور پراجیکٹ ایجنسی ( سی پی پی اے )نےعوام پر ایک اور مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری کر لی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی5 روپے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال سےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے،سی پی پی اے نے نئےمالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کی ہے ،سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کئے ہیں،پاور پرچیز پرائس کے لیے 25روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے،نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کابوجھ3.58ٹریلین روپے تک پہنچ جائےگا۔
(سنگ میل نیوز)ناروے ، آئرلینڈ اور سپین کی طرف سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد اسرائیل کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ۔
یورپی ممالک ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پراسرائیل نے دونوں ملکوں سے اپنے سفیر طلب کرلیے ہیں ۔یورپ کے دو نوں اہم ممالک فلسطین کو آزاد تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ،اسرائیل کی حکمران جماعت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےاور فلسطینیوں کی تحریک کو نئی جہت ملی ہے ، اس صورت حال کو جانچنے اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے تل ابیب نے آئرلینڈ اور ناروے سے اپنے سفیر بلالیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے وزیراعظم جونس گار اسٹور کا کہنا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا مقصد دیگر ملکوں کو پیغام بھیجنا ہے۔وزیراعظم جونس گار اسٹور نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم آئرلینڈ سیمون ہیرس نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرلینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
ادھر سپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے پارلیمنٹ سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم متعدد وجوہات کی بنا پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں اور اسے مختصراً ہم تین الفاظ’امن، انصاف اور مستقل مزاجی‘ سے بیان کر سکتے ہیں۔ہمیں دو ریاستی حل کو عزت دینی ہو گی اور اس معاملے پر مشترکہ سکیورٹی بھی ضروری ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں فریقین امن کے لیے مذاکرات کریں اور یہی وجہ ہے کہ فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں۔
ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا جبکہ ناروے کے وزیر خارجہ نے بھی 28 مئی کوباضابطہ طورپر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(سنگ میل نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کردی گئی ۔
ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ و دیگر ساتھیوں کا سفر آخرت ، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں کی جائیگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مرحوم ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اور دیگر سینئر وزیر بھی جائیں گے ۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور رفقا کی وفات پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز سے ایرانی صدر کی آخری رسومات کا آغاز تبریز میں ہوا ، تبریز میں بھی ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مرحومین کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔
تبریز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی میتیں تہران منتقل کردی گئیں۔
آخری رسومات کے سلسلے میں ایران میں تعزیتی اجتماعات بھی جاری ہیں ، تہران، نجف، تبریز ودیگر شہروں میں سوگوار بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ، روس، ترکیہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک نے اعلان کیا کہ وہ نماز جنازہ میں اپنے نمائندے بھیجیں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔
(سنگ میل نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر سرکاری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا، اس موقع پر ہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
امریکی ترجمان نے ایران کی درخواست پر مدد فراہم کرنے بارے تفصیلات سے گریز کیا تاہم کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے اپنے ہوائی جہازوں کو دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کیلئے استعمال کیا، ایران پر لگائی گئی پابندیوں کیلئے بالکل معذرت نہیں کریں گے،ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے۔
(ملک اشرف)پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا معاملہ،سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی،انٹی کرپشن کورٹ لاہور نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،چودھری پرویز الٰہی نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ، پرویز الٰہی کو اس کیس میں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا تھا۔
(سنگ میل نیوز)سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصل واڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفٰی کمال سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جو تنقید کرنی ہے ہمارے سامنے کریں، باپ کے گناہ کی ذمہ داری بیٹے کو نہیں دی جا سکتی،معاشرے میں سب سے زیادہ کمزور وہ ہے جو بندوق اٹھاتا ہے،اپنی ذات نہیں بلکہ ادارے کیلئے حلف لیا ہے،مہذب معاشرے میں توہین عدالت کا قانون استعمال نہیں ہوتا۔
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ پریس کانفرنس سنی، کیا یہ توہین عدالت ہے یا نہیں؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے جو ویڈیو ملی اس میں متعلقہ حصوں کی آواز میوٹ تھی،چیف جسٹس نے کہاکہ توہین عدالت کے قانون کو پڑھتے ہیں، اداروں میں نقص ہوسکتا ہے، کسی اور کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے،اگر آپ ادارے کو انڈر مائن کریں گے تو یہ درست نہیں،میرے خلاف بہت زیادہ باتیں ہوئیں جن کو میں نے نظرانداز کیا،ہم ہر روز اچھا کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا چیخ و پکار کرکے آپ ادارے کی خدمت کررہے ہیں؟جس کے پاس دلائل ہوں اس کو اس سب کی ضرورت نہیں،ادارے عوام کے ہوتے ہیں ، ان کو بدنام کرنا ملکی خدمت نہیں،اگر میں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو بتائیں، تنقید کریں،ایک کمشنر صاحب نے پریس کانفرنس کی، سب نے چلا دی،تنقید کی ایک حد ہونی چاہئے، ان کے بعد ایک اور صاحب آ گئے جن کا نام مصطفیٰ کمال ہے،مصطفیٰ کمال نے بھٹو کا ذکر کیا،دونوں افراد پارلیمنٹ کے ارکان ہیں، ایوان میں بولتے،پارلیمان میں بھی ججز کے کنڈکٹ پر بات نہیں کی جا سکتی، باپ کے گناہ کی ذمہ داری بیٹے کو نہیں دی جا سکتی،میڈیا میں بھی اچھے اور برے صحافی موجود ہیں،ہمیں پتہ ہے ہماری عدلیہ کون سے نمبر پر ہے، گالیاں دینا مناسب نہیں،اسی عدالت نے مارشل لا کی بھی آئینی توثیق کی ہے،مارشل لا کی توثیق کرنے والوں کا کبھی دفاع نہیں کروں گا، کہا جاتا ہے کہ باپ کے گناہوں کا ذمہ دار بیٹا نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا،چیف جسٹس نے کہاکہ جو تنقید کرنی ہمارے سامنے کریں۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 15 مئی کو سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا، 15 روز ہوگئےجواب نہیں آیا، 19 اے کے تحت مجھے جواب دیا جائے، بابر ستار کہتے ہیں کہ جج بننے سے پہلے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو رپورٹ بھیجی، ہم نے کہا کہ اس کے حوالے سے ریکارڈ روم کے اندر کوئی چیز ہوگی تحریری طور پر لیکن اس کا جواب ہمیں نہیں مل رہا۔
(ویب ڈ یسک)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹول کے دوران شائقین پھینکنے کی ویڈیو پر فنکاروں کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ماہرہ خان نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شائقین سے تقریر کررہی ہیں،جس کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکی گئی،جس کی ویڈیووائرل ہوگئی جس نے تہلہ مچادیا۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹول کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔
ویڈیو میں تو اداکارہ نے ایک وضاحتی پوسٹ بھی جاری کی، ماہرہ خان نے انسٹاگرام کے تفصیلی کیپشن کے ذریعے مداحوں کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا،اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیشن کے دوران اسٹیج کی جانب کچھ بھی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے پھر چاہے وہ رومال میں گلاب کا پھول ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ فیسٹیول نہیں ہونے چاہیئے لیکن میں کہتی ہوں نہیں کسی ایک شخص کی بد تہذیبی کی بنا پر ہال میں بیٹھے لگ بھگ دس ہزار لوگ لوگوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں یہ چاہتی اس طرح کہ فیسٹیول ملک کے ہر کونےمیں ہوں تاکہ لوگوں کے سوچنے سمجھنے کے زاویے بدلیں اور وہ ہماری عوام بہترقوم بنیں,انہوں نے آخر میں کوئٹہ والوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم سے پیار ہے کوئٹہ امید ہے ہم پھرملیں گے۔
ماہرہ کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداح ان کی ہمت و حوصلے پر انہیں داد دے رہیں وہیں ان کے ساتھی فنکار بھی ان کی حاضر دماغی پر انہیں سراہ رہے ہیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ جس طرح آپ نے پوری صورتحال پر قابو پایا وہ قابل ستائش ہے,ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔
ایمن خان نے ماہرہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں ماہرہ خان,صرحا اصغر نے لکھا کہ یہ ہیں ہم، یہ ہے ہماری قوم اور اس طرح کا نارواں سلوک کرتےہیں ہم اپنے ستاروں کے ساتھ،شرم کا مقام ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ آپ نے کس طرح ان حالات کا سامنا اتنی خوبصورتی سے کیا۔آپ کے ساتھ جو لٹریچر فیسٹیول میں ہوا اسے دیکھنا بھی بہت تکلیف دہ ہے۔آپ ہمارا فخر ہیں یہ عمل بلکل ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔