Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1721 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نمیبیا  نے سپراوور میں عمان کو 10 رنز سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نمیبیا نے سپراوور میں عمان کو 10 رنز سے ہرادیا

    (سنگ میل نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا ۔
    تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو 10 رنز سے ہرادیا ۔ میچ برابر ہوگیا تو فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل ہوئیں، جہاں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 109 رنز اسکور کیے اور نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا۔ اننگز کی پہلی گیند پر عمان کے اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی ٹرمپلمین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین روانہ ہوگئے تھے.
    جبکہ ٹرمپلمین نے اپنی پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے

    عمان کی جانب سے خالد کیل39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ذیشان مقصود 20 گیندوں پر 22 رنز اور ایان خان 21 گیندوں پر 15 رنز اسکور کر پائے۔
    عمانی بلے باز کلیم اللہ نے 9 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

    ٹی پہلی اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے نمیبیا کے ٹرمپلمین 4 اوورز میں 21 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ڈیوڈ ویسے نے 3، گرہارڈ 2 اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    دوسری اننگز میں عمان کے خلاف نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز اسکور کیے۔

    برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نمیبیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان گرہارڈ ایراسمس،نیکولاس ڈیون، مائیکل وین لنجین، جین فریلنک، میلن کروگر، وکٹ کیپر زین گرین، جے جے سمٹ، ڈیوڈ ویسے، روبن ٹرمپلمین اوربرنارڈ شولز سمیت ٹینگینی لنگیمنی شامل ہیں۔ کپتان عاقب الیاس کی قیادت میں عمان کی ٹیم میں نسیم خوشی، ذیشان مقصود، خالد کیل، ایان خان، محمد ندیم، مہران خان، شکیل احمد، کلیم اللہ، کیشپ پرجاپتی اور بلال خان شامل ہیں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز  بگٹی بال بال بچ گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے

    (ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا،
    طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔

    گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے بھی تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی،
    طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

    پرواز نمبر 670 میں گورنر سندھ سمیت طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔
    فلائی جناح کے اسی طیارے میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی ہے،

    ذرائع سی اے اے کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا،
    پرواز 25 منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی ہوئی۔

  • بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے …

    بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے …

    (سنگ میل نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے ایک ساتھ دو ریکارڈ بنائے ہیں ،

    پہلا ریکارڈ انہوں نے 4ہزار رنز مکمل کر کے بنایا جبکہ دوسرا ریکارڈ یہ ہے

    کہ بابائے کرکٹ انگلینڈ ٹیم کیخلاف وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ،
    بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔

    بابر سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے،
    بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا،

    بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بھی بن چکے ہیں ،
    بابر اعظم نے اپنی اننگ کے دوران 639 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

  • دوسروں کی نصیحت کی ضرورت نہیں ،آزادی اظہار رائے پر یورپ کے متعدد ممالک میں دوہرے معیار ہیں،پاکستان

    دوسروں کی نصیحت کی ضرورت نہیں ،آزادی اظہار رائے پر یورپ کے متعدد ممالک میں دوہرے معیار ہیں،پاکستان

    پاک ایران سرحد پر ہونے والا واقعہ ایرانی سرحد کے اندر ہوا۔ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نے واضح کردیا۔ ایران کا اپنی حدود میں اسمگلرزکے خلاف آپریشن تھا، ترجمان

    (سنگ میل نیوز)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔پاک ایران سرحد پر ہونے والا واقعہ ایرانی سرحد کے اندر ہوا۔ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نے واضح کردیا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کا اپنی حدود میں اسمگلرزکے خلاف آپریشن تھا۔ سرگودھا واقعےہپراپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ۔ ہمیں دوسروں کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔آزادی اظہار رائے پر یورپ کے متعدد ممالک میں دوہرے معیار ہیں۔

    اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
    کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے، بھارت کا جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم دورے کےدوران چینی کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے،
    وزیراعظم پاکستان اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ضرورپڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، پاکستان اور چین کے باہمی تعلق کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔

    پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان کو افغان سر زمین سے جو خدشات ہیں وہ افغان حکومت کو اگاہ کر دیے ہیں۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیں گی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے،
    بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں مختاط رہنا چاہیے۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزربائیجان کے ہم منصب سے متعدد علاقائی عالمی امور اور مقبوضہ کشمیر پر بات چیت کی،
    گذشتہ دنوں دفتر خارجہ نے گندھارا سمپوزیم کا انعقاد کیا سمپوزیم میں مشترکہ اقدار, پرامن دنیا اور بین المزاہب ہم آہنگی پر بات کی گئی،
    پاکستان اور سینٹ لوسیا کے درمیان 29 مئی کو سفارتی تعلقات قائم ہو گئے،پاکستان کی جانب سے منیر اکرم نے نمائندگی کی حریت کانفرنس کا سری نگر میں دفتر سیل کر دیا گیا،
    بھارت کو کشمیریوں کو ان کا جق رائے دہندگی دینا چاہئے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد رابطہ کے چینلز موجود ہیں،گذشتہ روز سیکرٹری داخلہ اور افغانستان سے ڈپٹی سپیکرٹری داخلہ کے درمیان بات چیت ہوئی،یہ بات چیت دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے پر تھی،پاکستانی حکومت نے گذشتہ روز کی ملاقات میں بشام دہشت گردی پر متعدد شواہد پیش کر دیے گئے۔

    برطانوی ہائی کمشنر جنین میریٹ کے متنازعہ بیان کا معاملہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے
    کہ ہم ڈپلومیٹک کور کی جانب سے عوامی سطح کی تقریبات میں سفارتی آداب کا خیال کرنے کی تجویز دیتے ہیں،
    وزارت خارجہ کی جانب سے سپریم کورٹ کو کسی قسم کی ایڈوائس دینے کا علم نہیں،پاکستان یقین رکھتا ہے
    کہ ڈپلومیٹک کور عوامی اجتماعات میں بات کرتے ہوئے احتیاط کا دامن تھامیں گے،
    پاکستان وقتاً فوقتاً بھارتی ہائی کمشن کو ان کے شہریوں تک قونصلر رسائی فراہم کرتا رہتا ہے۔
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا
    کہ پاکستان نے بارہا غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،
    پاکستان نے افغانستان سے بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے،
    افغان انتظامیہ نے تحقیقات کو نتیجہ خیز انجام تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

  • دوسروں کی نصیحت کی ضرورت نہیں ،آزادی اظہار رائے پر یورپ کے متعدد ممالک میں دوہرے معیار ہیں،پاکستان

    دوسروں کی نصیحت کی ضرورت نہیں ،آزادی اظہار رائے پر یورپ کے متعدد ممالک میں دوہرے معیار ہیں،پاکستان

    پاک ایران سرحد پر ہونے والا واقعہ ایرانی سرحد کے اندر ہوا۔ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نے واضح کردیا۔ ایران کا اپنی حدود میں اسمگلرزکے خلاف آپریشن تھا، ترجمان
    (more…)

  • ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    (سنگ میل نیوز)ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہونے لگا،
    روپے کی قدر گر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔

    کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا .
    جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ،100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 152 پوائنٹس پر کی سطح پر آ گیا۔
    کہ گزشتہ کاروباری دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا۔

  • روایتی فیولز چھوڑ کر سورج کی تبش کو توانائی میں بدلہ جا سکتا ہے: شیری رحمٰن

    روایتی فیولز چھوڑ کر سورج کی تبش کو توانائی میں بدلہ جا سکتا ہے: شیری رحمٰن

    (سنگ میل نیوز) سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمیں روایتی فیولز سے شفٹ ہونا پڑے گا،
    سورج کی تپش کو توانائی میں بدلہ جاسکتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر شیری رحمن نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر دنیا کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،
    پاکستان کو بدترین ہیٹ ویو کا سامنا ہے، اس سال درجہ حرارت 53 ڈگری تک پہنچ چکا ہے،

    پاکستان کے پاس سولر اور ونڈ سے انرجی پیدا کرنے کے مواقع ہیں، سورج کی تپش کو توانائی میں بدلہ جاسکتا ہے،
    ہمیں روایتی فیولز سے شفٹ ہونا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرمی میں اضافے کے باعث پاکستان کے پاس گلیشئیرز پگھلنا شروع ہوگئے ہیں،
    گلیشئرز سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے، ان جھیلوں کے پھٹنے سے آبادیوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، اگر پاکستان کا کاربن اخراج زیرو بھی ہوجائے عالمی درجہ حرارت بڑھے گا۔

  • سانحہ 9 مئی,بانی پی ٹی آئی مزید 2مقدمات میں بری

    سانحہ 9 مئی,بانی پی ٹی آئی مزید 2مقدمات میں بری

    (سنگ میل نیوز)پی ٹی آئی بانی عمران خان سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری ہوگئے۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی تحریک اںصاف کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمات سے بری کیا۔
    یاد رہے کہ گزشتہ مہینے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر سابق و موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں بھی عمران خان کو بری کردیا تھا۔

    لازمی پڑھیں
    نیب ترامیم کیس، عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش، سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

    عدالت نے کہا کہ عمران خان اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر عوام کو عمران خان اور دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، تمام ملزموں کیخلاف کیس چلانے کیلئے ریکارڈ ناکافی ہے۔

  • نیب ترامیم کیس، عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش، سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

    نیب ترامیم کیس، عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش، سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

    (قمر عباس)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے،

    جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں،
    بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوگئے،سماعت کے آغاز پر کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کیا گیا۔
    جسٹس اطہر من اللہ نے براہ راست نشریات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سماعت پہلے بھی براہ راست دکھائی جاتی تھی تو اب بھی براہ راست ہونی چاہیے،

    اس پر خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ مقدمہ عوامی مفاد اور دلچسپی کا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹیکنیکل کیس ہے
    اس میں عوامی مفاد کا معاملہ نہیں۔ وقفے کے بعد ججز کمرہ عدالت واپس آگئے، چار ججز کی اکثریت سے کارروائی براہ راست نشر کرنے کی استدعا مسترد کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں،
    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے آغاز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا،

    وہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں حاضر رہے۔
    14 مئی کو سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف سماعت کے دوران
    سابق وزیر اعظم عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت دی تھی۔

  • تیز ہوائیں،جھکڑ، اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    تیز ہوائیں،جھکڑ، اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    (سنگ میل نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر میں شام اور رات کے وقت تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق  آج ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے تاہم شام اوررات کے وقت  با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو ، جیکب آباد اور دادو  میں 49،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن اور نور پور تھل میں 48،  مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
    دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہنا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے، 27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، کچھ سال پہلے تک مئی کے مہینے میں 37 ایک نارمل درجہ حرارت مانا جاتا تھا،اس گرم موسم سے چرند پرند انسان سب متاثر ہو سکتے ہیں، نارمل ڈگری سے چار یا پانچ ڈگری درجہ حرارت ہو تو وہ ہیٹ ویو کہلاتا ہے،نارمل سے زیادہ درجہ حرارت 3 یا 5 دن رہے تو اسے ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے،ہیٹ ویو سے زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو جاتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا ہائی پریشر ایریا میں آسمان صاف ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں زیادہ تیز ہوتی ہیں،میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔
    گرم مشروبات اور مصالحہ دار اشیاء کھانے سے گریز کریں،دوپہر 12 سے 3 تک درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہے،دھوپ میں نکلتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں، پودے لو سے اپنی خوراک پوری کرتے ہیں لیکن دھوپ کی وجہ سے پودوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،اسلام آباد میں شدت سے ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد میں اب تک زیادہ درجہ حرارت 47 تک گیا ہے۔درجہ حرارت 50 تک جائے گا،اس سال گرمی کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔