Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 25 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امداد کی نئی کھیپ غزہ اور لبنان روانہ

    الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امداد کی نئی کھیپ غزہ اور لبنان روانہ

    کراچی- الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان پر مشتمل نئی کھیپ غزہ اور لبنان کے لیے روانہ کردی گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی سے دوسری امدادی کھیپ لبنان کے لیے روانہ کر دی گئی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی جانب سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ادویات، تیار گوشت، خیموں، ترپال، گرم بستر، گرم کپڑوں اور خشک دودھ پر مشتمل تقریباً 100 ٹن سامان شامل ہے امدادی ساما ن براستہ ہوائی جہاز جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ کراچی سے بیروت، لبنان کے لیے روانہ کیا گیا واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے فلسطین اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی یہ 12ویں کھیپ ہے۔ اس سے قبل فلسطین کے لیے 10امدادی کھیپیں جب کہ لبنان کے لیے جمعرات کے روز دوسری امدادی کھیپ بھیجی گئی

  • سسرالی رشتے داروں کے گھر ایک ماہ سے قید خاتون بازیاب

    سسرالی رشتے داروں کے گھر ایک ماہ سے قید خاتون بازیاب

    لاہور- ایک ماہ سے گھر میں قید خاتون کو آزاد کروا لیا گیا ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق حافظ آباد سے خاتون نے 15پر اطلاع دی کہ سسرالی رشتے داروں نے اسے گھر میں قید کر رکھا ہے-اطلاع ملنے پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے متعلقہ پولیس کو فوری پہنچنے کی ہدایت کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے رابطہ کیا- متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک ماہ سے گھر میں قید ہیں- مالی لین دین کے تنازع میں اسے گھر بلا کر دھوکے سے قید کیا گیا- پولیس نے خاتون کو قید سے آزاد کروا کربھائیوں کے حوالے کر دیا۔ حافظ آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا -ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 کال پر 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر رابطہ کریں

  • کیا آپ پاکستان میں نظام عدل سے مطمئن ہیں؟آئینی اصلاحات اب نہیں تو کب، بلاول بھٹو کا سوال

    کیا آپ پاکستان میں نظام عدل سے مطمئن ہیں؟آئینی اصلاحات اب نہیں تو کب، بلاول بھٹو کا سوال

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی عدالت میں تمام صوبوں کے ججز کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے، وہ سیدھے الفاظ میں برابری کا مطالبہ کر رہے ہیں کراچی میں ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو انہیں پیچھے ہٹنے کا کہہ رہے ہیں، اُن کو میرا جواب ہے، وہ خود پیچھے ہٹ جائیں بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے دوران سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان کے نظام عدل سے مطمئن ہے، اگر آئینی ترامیم اب نہ کی جائیں تو کریں؟انہوں نے کہا کہ اگر آپ مانتے ہیں کہ آپ کا نظام عدل انصاف پر مبنی نہیں تو پھر آئینی اصلاحات کرنا ہوں گی

  • لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر طالبہ کے والدین کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر طالبہ کے والدین کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر طالبہ کے والد اور چچا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی سے زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، سوشل میڈیا پر احتجاج کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں بہت تعجب ہوا ہےاے ایس پی ڈیفنس شہربانونقوی کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے طالبہ کے چچا نے کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے، بیٹی گھر میں پھسل گئی، کمر میں چوٹ آئی، اس وقت اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس پولیس کو دے دی ہیں،اپنی بیٹی کے نام پر احتجاج کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں بہت تعجب ہوا ہےاس موقع پر اے ایس پی ڈیفنس شہربانونقوی نے کہا کہ عوام غلط خبر پر کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی ہے خیال رہے کہ لاہور کے ایک نجی کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا گیا تھا کہ کالج کا سکیورٹی گارڈ طالبہ سے زیادتی کرکے فرار ہوگیا ہے

  • غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری -ایس سی او اجلاس کا آغاز آج سے ہوگا

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری -ایس سی او اجلاس کا آغاز آج سے ہوگا

    اسلام آباد- شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شرکت کریں گے اجلاس میں کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف اکیل بیک، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی شرکت کریں گے سربراہی اجلاس میں منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں

  • ’مہدی‘ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالا شخص گرفتار-ترکیہ

    ’مہدی‘ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالا شخص گرفتار-ترکیہ

    ترکیہ میں ’مہدی المنتظر‘ کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالے ترک شہری مصطفیٰ شابوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیاترک کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے سے مصطفیٰ شابوک کو گرفتار کیا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ شابوک نے ’خلافت محمدیہ‘ کے نام سے الگ فرقہ بنا رکھا تھا جس کے ماننے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی مصطفیٰ شابوک نے 2023 میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کیلئے رہائش کے انتظامات شروع کیے تھے جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ قائم کرلیا

  • امریکا کی عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا میں سے کسی کو ووٹ نا دینے کا اعلان -اسرائیل کی حمایت

    امریکا کی عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا میں سے کسی کو ووٹ نا دینے کا اعلان -اسرائیل کی حمایت

    امریکا میں رہنے والی عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان کردیاعرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (AAPAC) نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کو اعلان کیا ہے خبر میں بتایا گیا ہے کہ عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریبلک صدارتی امیدواروں کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کی حمایت کرنے کے معاملے پر انہیں ووٹ نا دینے کا اعلان کیا

  • ویڈیو: خاتون کے اوپر پانی کی ٹنکی آگری، پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: خاتون کے اوپر پانی کی ٹنکی آگری، پھر کیا ہوا؟

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! یہ محاورہ یقیناً سب نے ہی سنا ہوگا اور اس کی کئی مثالیں بھی دیکھیں ہوں گی لیکن اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر لوگوں کی حیرانی کی انتہا نہ تھی بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو بھارت کے کسی شہر کی ہے ویڈیو میں ایک خاتون پر اپنی ہی گلی میں گھر کے سامنے پلاسٹک کا واٹر ٹینک آگِرتا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر کے باہر موجود ہیں اور کچھ کھا رہی ہیں، وہ گھر کی جانب لوٹ رہی ہوتی ہیں کہ کسی گھر کی چھت سے ان پر پلاسٹک کی ٹینکی آگرتی ہے

  • کیلی فورنیا: ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

    کیلی فورنیا: ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

    سابق امریکی صدر اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیابرطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کوچیلا میں سابق صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے لوڈڈ گن اور جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے جو کالے رنگ کی گاڑی میں آیا اور اسے چیک پوائنٹ پر ہی پکڑا گیا جہاں اس سے دو قسم کا اسلحہ اور بھرے ہوئے میگزین ملے
    پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہےامریکی سیکریٹ سروس کا کہنا ہےکہ اس واقعے کے بعد سابق صدر کو کوئی خطرہ نہیں اور اس واقعے نے حفاظتی آپریشنز کو متاثر نہیں کیا ہےرپورٹس کے مطابق مقامی سکیورٹی حکام نے اس شخص کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں ٹرمپ کی سکیورٹی اور ان کی ریلی کے شرکا پر کوئی فرق نہیں پڑا ہےواضح رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونا ہیں اور اس سلسلے میں مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے

  • تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل ملزم نے عدالت کے سامنے بھی اعتراف جرم کرلیا

    تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل ملزم نے عدالت کے سامنے بھی اعتراف جرم کرلیا

    کراچی- فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فیڈرل بی ایریا میں 3 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور ملزم نے دفعہ 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایاملزم نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی کو صبح کے اوقات میں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا جب کہ بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کیا تھا