اسلام آباد- سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی
حکومت دونوں ایوانوں میں دوتہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ابتدائی دو شقوں کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن کے 12 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا تاہم بعد میں اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے ایوان سے باہر چلے گئےایوان میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو 224 ووٹ درکار تھے تاہم ترمیم پر شق وار منظوری کے دوران 225 ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ کیا آئینی ترمیم کے حق میں 6 منحرف اراکین نے بھی ووٹ کیا جن میں 5 کا تعلق پی ٹی آئی جب کہ ایک کا تعلق ق لیگ سے بتایا جا رہا ہےبعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس منگل کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا آئینی ترمیم پر شق وار منظوری کیلئے ووٹنگ26 ویں آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی میں شق وار منظوری کیلئے ووٹنگ کروائی گئی، اس دوران 225 ارکان نے تمام 27 شقوں کی شق وار منظوری دی شق وار منظوری کے بعد وزیرقانون نےآئینی ترمیم باضابطہ منظوری کیلئے ایوان کے سامنے پیش کی جس کے بعد ڈویژن کےذریعے ووٹنگ کی گئی، نوازشریف نےڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں سب سے پہلے ووٹ دیا اس سے قبل سینیٹ سے منظوری کے بعد وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےقومی اسمبلی سے شق وار منظوری کیلئے آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی تھی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ارکان نے کھڑے ہوکر ووٹ کیا، ترمیم کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ 12 ارکان اسمبلی نے ترمیم پیش کرنے کی مخالفت کی بعد ازاں اپوزیشن ارکان نےایوان سے واک آؤٹ کیا تاہم اپوزیشن ارکان لابی میں ہی موجود رہے سینیٹ نے دوتہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی قبل ازیں ملکی ایوان بالا (سینیٹ) نے دوتہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی تھی سینیٹ میں آئینی ترامیم کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، حکومت کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ووٹ آئے۔ ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبیلو ایم کے ارکان ایوان سے چلے گئے تھے
Category: دلچسپ و عجیب
-
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی
-

ایشوریا کے باڈی گارڈ کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا شمارکامیاب ترین اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ امیر ترین بالی وڈ شخصیات میں بھی کیا جاتا ہے ایشوریا رائے فلم انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنے طرز رہائش کے ساتھ ساتھ سکیورٹی پر بھی ماہانہ لاکھوں خرچ کرتی ہیں بھارتی میڈیا رپورٹ میں ایشوریا کی حفاظت پر مامور 2باڈی گارڈز کے بارے میں بتایا گیا ہے جن میں سے ایک شیوراج اور دوسرےا راجیندر دھولے ہے جو ہمہ وقت ان کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں
-

پی ایم اے میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، چیئرمین جوائنٹ چیفس نے جائزہ لیا
راولپنڈی- پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول میں ہوئی آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاسنگ آؤٹ تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان، یمن اور دیگر ممالک کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور کیڈٹس کو انعامات دیےآئی ایس پی آر کے مطابق 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل کو اعزازی شمشیر دی گئی جب کہ 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس میں بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر بابر اللہ امان کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا
-

ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل -دکی کان حملے کے بعد 40 ہزار مزدور آبائی علاقوں کو چلے گئے
دکی میں کوئلے کی کان پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد سے ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل ہے لیبر ایسوسی ایشن کے مطابق عدم تحفظ کے باعث 40 ہزار سے زائد مزدور آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلع کی 1200 سے زائد کوئلہ کانوں میں 50 ہزار غیر مقامی مزدور کام کرتے تھے، روزانہ 150 تک ٹرک سندھ، پنجاب اور دیگر شہروں کو کوئلہ سپلائی کرتے تھے۔لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کوئلہ سپلائی معطل ہونے سے ملک میں صنعتی پیداوار بھی متاثر ہے ایسوسی ایشن کے مطابق بلوچستان میں کوئلہ ذخائر کا حجم 25 کروڑ ٹن سے زائد ہے جہاں کوئلے کی 2600 کانوں میں 80 ہزار مزدور کام کرتے ہیں لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے دکی حملے میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو15، 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، دکی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں جاں بحق 21 افراد کو تاحال معاوضہ نہیں ملا، جاں بحق ہونے والوں میں 6 کا تعلق افغانستان سے ہے
-

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار ہوگئےحکام کے مطابق لکی مروت میں 30 مہینے کی بچی، پشین میں 18 مہینے کی بچی، چمن میں 9 مہینے کا بچہ اور نوشکی میں 5 سال کا بچہ پولیو کا شکار بنےحکام کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں 10، خیبر پختونخوا میں 5 ، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہواحکام کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 4 نئے کیسز آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 37 ہوگئی ہے
-

ٹرمپ یا ہیرس ووٹ کس کو دیں؟ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم
امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں تاہم امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کوووٹ دیں یا پھر ووٹ ری پبلکن امیدوار کو دیا جائےپاکستانی امریکنز کی تنظیم پاک پیک نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی ہےبیان میں پاکستانی امریکنز پبلک افئیرز کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام پالیسیوں سے تو متفق نہیں مگر سمجھتے ہیں کہ اگر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گےبیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کے برعکس بائیڈن اور ہیریس انتظامیہ نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں
-

آئینی ترامیم حکومتی جال ہے، جلد بازی سے لگ رہا جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے: امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آئینی ترامیم حکومتی جال ہے جس میں کسی کو نہیں پھنسنا چاہیے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اگر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات اتنی ہی ضروری ہیں تو 25 اکتوبر کے بعد لائیں، حکومتی جلد بازی سے تو لگ رہا ہے جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہےمیڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا مجوزہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور تحریک انصاف حکومت سے بات کیوں کر رہی ہیں؟ دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے
-

آئینی پیکج منظور ہونے پر یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہو سکتے ہیں
اسلام آباد- پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو متفقہ طور پر منظور کیا جانے والا آئینی پیکج پارلیمنٹ سے منظور ہونے کی صورت میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو ممکنہ طور پر پاکستان کا آئندہ چیف جسٹس مقرر کیا جا سکتا سرکاری ارکان پارلیمنٹ میں سے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں ترمیمی پیکج منظور ہونے کے بعد حکومت اور اس کے اتحادی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کر سکتے ہیں موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس کے عہدے کیلئے جن تین سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا اُن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مُنیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں حالیہ دنوں میں جب عدالت عظمیٰ کے ججز بہت زیادہ حد تک منقسم ہیں، جسٹس آفریدی غیر متنازعہ اور غیر جانبدار رہے ہیں۔ آئین میں مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے کیا جائے گا
-

طلبہ کے احتجاج پر جے آئی ٹی کا ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصہ -لاہور
لاہور میں طلبہ کے احتجاج پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا
پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شیئر کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا اور اس ڈیٹا کی روشنی میں ویڈیو اور پوسٹیں شیئر کرنے والوں کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے گا
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں طالبہ سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی -

ملتان-3 افراد جاں بحق آتشبازی کے سامان میں دھماکے
ملتان میں آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکے سے3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، دھماکے کی شدت سے تین منزلہ مکان بھی زمین بوس ہو گیا پولیس کے مطابق ملتان میں دہلی گیٹ کے علاقے آغا پورہ میں ایک شخص آتشبازی کا سامان بنا رہا تھا کہ اسی دوران آگ لگنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ جس سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا پولیس کا کہنا تھا کہ مکان گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیاخیال رہے کہ ملتان میں آتشبازی کا سامان غیرقانونی طور پر بنایا جاتا ہے چند سال قبل بھی اندرون شہر دھماکا ہوا تھا جس میں جانی نقصان بھی ہوا تھا