Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 26 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، کیا مزید توسیع کا امکان ہے؟

    انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، کیا مزید توسیع کا امکان ہے؟

    اسلام آباد- آج 14 اکتوبر بروز پیر کو انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید تو سیع نہیں کی جائے گی اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی ترجمان کے مطابق حکومت اقدام متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوگا۔

  • حکومت کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے شرط ماننے سے صاف انکار

    حکومت کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے شرط ماننے سے صاف انکار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک اسلام آباد پر 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرانے کی شرط رکھ دی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرا دے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مسترد کر دیا رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کہتے ہیں کہ ملاقات تو بہانہ ہے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نشانہ ہے، نہ حکومت کو ملاقات کرانےکی ضرورت ہے نہ کسی عدالت کی ہدایت ہے

  • اسلام آباد ایکسپریس کے پہیے میں خرابی، مسافروں نے چلتی ٹرین رکوادی

    اسلام آباد ایکسپریس کے پہیے میں خرابی، مسافروں نے چلتی ٹرین رکوادی

    گوجرانوالہ- اسلام آباد ایکسپریس میں سوار مسافروں نے وزیرآباد ریلوےاسٹیشن پر چلتی ٹرین کو رکوادیا ٹرین میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی ٹرین کے ایک پہیے میں خرابی کے باجود ڈرائیور ٹرین کوچلارہا تھامسافر کے مطابق آواز آنے اور توازن خراب ہونے پرمسافروں نے شورمچایا تو ٹرین کولالہ موسٰی میں روکا گیا لیکن ڈرائیور نے خرابی دور کیے بغیر ٹرین کو دوبارہ چلادیا جس کے بعد وزیرآباد پہنچنے پر مسافروں نے دوبارہ شور مچایا اور ٹرین رکوالی مسافروں نے ریل میں خرابی کو دور کر کے ٹرین روانگی کے انتظامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے

  • اسلام آباد دلہن کی مانند سج گیاشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مہمانوں کی آمد س

    اسلام آباد دلہن کی مانند سج گیاشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مہمانوں کی آمد س

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو دلہن کی مانند سجا دیاگیا شہر کی اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں پر سبزی ہلالی رنگوں کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے سرکاری عمارات کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری مراکز کو بھی سجایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد کو سجانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے

  • سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

    سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

    اسلام آباد سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرےگا جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں وفاقی و صوبائی آئینی عدالتوں کا قیام، پیپلزپارٹی کا آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آگیاوکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی

  • شرابی تھا اس لیے پہلی شادی ناکام ہوئی: جاوید اختر کا اعتراف

    شرابی تھا اس لیے پہلی شادی ناکام ہوئی: جاوید اختر کا اعتراف

    بالی وڈ کے سینئر رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ پہلی شادی کی ناکامی کی وجہ شراب نوشی تھی حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جاوید اختر نے شراب کی لت چھوڑنے کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر بات کی اور پہلی شادی کی ناکامی کیلئے خود کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا شادی کی ناکامی کیلئے شراب نوشی کا اعتراف اور افسوس
    دوران انٹرویو جاوید اختر نے اعتراف کیا کہ ہنی ایرانی کے ساتھ میری شادی اس لیے ناکام ہوئی کیوں کہ میں کبھی شرابی ہوا کرتا تھا، مجھے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کا افسوس ہے کیوں کہ اسے بچایا جا سکتا تھا لیکن شراب کی لت کی وجہ سے میں نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ’جب انسان نشے میں ہوتا ہے تو جذباتی فیصلے لیتا ہے آپ ان مسئلوں پر بھی جھگڑنا شروع کردیتے ہیں جو درحقیقت بڑے مسئلے نہیں ہوتےلیکن یہ غلطیاں مجھ سے ہوئی ہیں

  • دیکھنے والے سحر میں مبتلا،برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا

    دیکھنے والے سحر میں مبتلا،برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا

    برطانیہ میں آسمان پر آنکھوں کو بھا جانے والا نظارہ دیکھا گیا جہاں آسمان رات کی تاریکی میں ڈوبنے کے بجائے رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھا برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق برطانیہ میں رنگین روشنیوں کا نظارہ کیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردرن لائٹس کو ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہےبی بی سی کے مطابق یہ رنگین روشنیاں پہلے مڈلینڈز کے جنوب میں ہی نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کی رات میں برطانیہ کے وسیع پیمانے پر ان لائٹس کا مشاہدہ کیا گیا جو رواں برس مئی کے بعد سب زیادہ وسیع نظارہ تھا میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان روشیوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کیا ہے

  • جے یو آئی کا ساتھ دینے سے انکارحکومتی جماعتیں آئینی ترامیم پر ایک پیج پر آگئیں

    جے یو آئی کا ساتھ دینے سے انکارحکومتی جماعتیں آئینی ترامیم پر ایک پیج پر آگئیں

    آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر آگئیں جبکہ جے یو آئی نے ساتھ دینے سے انکار کر دیا آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے لیے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی جے یو آئی نے آئینی ترامیم پر خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ مسودہ پیش کرتے ہوئے آئینی عدالت پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا اور آئینی عدالت کی جگہ بینچ تشکیل دینے کی تجویز دیدی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور بینچ کا فرق ہے، پیپلز پارٹی کے باقی ڈرافٹ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، امید ہے جلد دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں گی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت کے 56 نکاتی مسودے کے جواب میں 24 نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 200 سے بھی کم آئینی مقدمات کے لیے بڑے سیٹ اپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  • سیر سپاٹے کی تصویر وائرل احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

    سیر سپاٹے کی تصویر وائرل احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

    معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے تعلقات ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں تاہم اس حوالے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر آئیں۔

  • پاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی: ڈاکٹر ذاکر نائیک

    پاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی: ڈاکٹر ذاکر نائیک

    معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثل ذاکر نائیک بنائےہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں، ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔