اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک (Maciej Duszczyk) کی ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
Category: اہم خبریں
-

ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد:ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالرریزرو 1.4 کروڑڈالراضافے سے 14 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرہوگئے جبکہ ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالرڈپازٹس 2 کروڑ90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔
-

ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 3500روپے سستا تولہ سونا 4لاکھ 33ہزار 862،دس گرام 3لاکھ 71ہزار 966کا ہوگیا
کراچی:ڈالر کے مقابلے جمعرات کو بھی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا، ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے کی کمی سے 281.03 روپے کاہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.05 روپے پر بند ہوئی تھی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4115 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 538 روپے کی کمی سے 437362 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5110 روپے پر برقرار رہی۔
-

پاکستان اور ترکیے کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
کراچی: پاکستان اور ترکیے کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔جنید انوار چودھری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، گوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کر دی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔جنید انوار چودھری نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے، پاکستان آئندہ تین ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔
-

قوم کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی: سہیل آفریدی
چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ جس دن سےبانی نےمجھےنامزد کیا تو کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اِن لوگوں کی فکرنہیں عوام کو میں قبول ہوں، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان لوگوں نےپریس کانفرنس کرکےمجھے دہشت گرد بنانےکی کوشش کی، کہا گیا میرے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے، بانی کے ویژن کے مطابق ایجوکیشن، ہیلتھ میں کام ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانیپی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔
-

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 435 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1286 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 2 کروڑ 4 لاکھ 62 ہزار 18 روپے مالیت کے 42 کروڑ 46 لاکھ 8 ہزار 463 شیئرز کا لین دین ہوا۔
-

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے آئی 9 کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی.پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنے گن مین سے پستول چھین کر خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک فون کال سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری، ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
-

عدالتی بنچز خواہشات نہیں آئین و قانون کے مطابق بنیں گے: سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں عدالتی بنچز خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق بنیں گے۔سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار عزیر بھنڈاری نے دلائل میں کہا 26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا 16 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے یا سپریم کورٹ کے تمام 24 ججوں کو شامل کر کے فل کورٹ بنایا جائے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا 31 اکتوبر 2024 والی کمیٹی کو ایسا اختیار حاصل تھا کہ ایسا فیصلہ کر سکتی؟ کیا کمیٹی نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا؟جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 191 اے کو معطل کیے بغیر ایسا آرڈر کیسے کرسکتے ہیں؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کیا آئینی بنچ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کوئی اور بنچ بھی جوڈیشل آرڈر کے زریعے بنا سکے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزاروں کو اس آئینی بنچ پر اعتماد کیوں نہیں ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئینی ترمیم میں ایسا میکانزم ہی نہیں ہے جس کے تحت جوڈیشل کمیشن ججز کی نامزدگی کیلئے پک اینڈ چوز کرے۔جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات تو کیس کے میرٹس سے متعلقہ ہے، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے آرٹیکل 191اے کے تحت نامزد ججز ہی آئینی کیسز سن سکتے ہیں تو پھر سپریم کورٹ کا اختیار سماعت تو جوڈیشل کمیشن کے ہاتھ میں آگیا، اگر کسی جج کو آئینی بنچ کیلئے نامزد نہ کیا جائے تو سپریم کورٹ میں کیا کوئی کیس نہیں سنا جائے گا۔بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا بنچ کی دستیابی کی صورت میں سماعت ہو گی۔
-

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کےلیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی، اس حوالے سے مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کے لیے غور کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن الیون بی ون کے تحت تجویز کی گئی۔چارج شیٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے نفرت انگیز تقاریر کیں، مذہبی تنظیم فرقہ وارانہ انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی کے ہجوم نے تشدد کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔وزارتِ داخلہ کی سفارشات میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے نقصانات کی رپورٹ بھی شامل ہے، پرتشدد مظاہروں کے بعد پنجاب حکومت نے وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
-

حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
