لاہور :پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کردہ 10,10 لاکھ روپے کھلاڑیوں کو دئیے جائیں گے اور بے روز گار ہاکی پلیئرز کو مختلف محکموں میں نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے ۔
Category: اہم خبریں
-

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
اسلام آباد:پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔شاہین کی تقرری اسلام آباد اجلاس کے بعد کی گئی، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔
-

آصف آفریدی 21 ویں صدی کے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو بالر پاکستان کیجانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے
راولپنڈی:راولپنڈی میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بولر آصف آفریدی نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، وہ 38 برس اور 299دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ آصف آفریدی 21 ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دنیا کے عمر رسیدہ بولر بن گئے جبکہ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل میران بخش نے 1955 میں 47 سال کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے جیمز ساتھرٹن 49 سال اور 119 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 1877 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ ٹیسٹ کھیلا تھا ۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں کافی محنت کی، ریڈبال کا کوئی سیزن نہیں چھوڑا، ہر ڈومیسٹک سیزن میں محنت کی، جس کا پھل ٹیسٹ ڈیبو کی صورت میں ملا۔ سکواڈ میں شمولیت کی جب کال آئی تو یقین نہیں آرہا تھا۔ والدہ کو سب سے پہلے بتایا۔
-

ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا تولہ سونا1200روپے سستا
کراچی:ڈالر کی نسبت پیر کو روپیہ تگڑا رہا۔ ادھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 281.07روپے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 282.10روپے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 4235 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہوگئی۔
-

گندم خریداری کا نیا میکنزم پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کا نتیجہ ہے: شرجیل انعام میمن
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا نیا میکنزم دراصل پاکستان پیپلز پارٹی کے مؤثر مطالبات اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور زراعت کی ترقی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے، وفاق کی حالیہ پالیسی اسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زرِ مبادلہ کی بچت اور ملکی خود کفالت کی راہ بھی ہموار ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد زراعت کو ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد بنانا ہے، حکومتِ سندھ نے بھی کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرل انکم ٹیکس، جس کا نفاذ دسمبر 2024 سے ہونا تھا، اسے جون 2025 تک مؤخر کر دیا گیا ہے، زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسی لیے پارٹی کی قیادت ہمیشہ کسانوں اور عام شہریوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
-

پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی کے نام پر موجود 95 بینک اکاؤنٹس اور ان کی مسروقہ و غیر مسروقہ جائیدادیں سیل کر دی گئی ہیں، اس مذہبی جماعت کی قیادت کو تین درجوں (تین ٹیئرز) میں تقسیم کیا گیا ہے اور اُن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب زدگان کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں اور وزیراعلیٰ نے 33 موبائل پولیس سٹیشنز کا افتتاح کیا ہے، جن میں سے سات پنک موبائل پولیس سٹیشنز ہیں جہاں خواتین پولیس اہلکار تعینات رہیں گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موبائل پولیس سٹیشنز کے شیڈول کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تاکہ علاقے کے لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ سٹیشنز کب اور کہاں موجود رہیں گے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریدکے آپریشنز کے دوران تین عام شہریوں کے شہید اور 48 کے زخمی ہونے کی بات کہی؛ ساتھ ہی 118 پولیس اہلکار گولیوں سے زخمی ہوئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آٹھ پولیس وینز اسلحہ سمیت مظاہرین کے ہاتھ لگ گئیں اور انہی ہتھیاروں سے پولیس پر حملے کیے گئے، نیز اینٹوں سے بھری ٹرالیاں استعمال کر کے بھی پولیس پر حملے ہوئے۔وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ مذہبی جماعت کا سوشل میڈیا سیل اب بھی پروپیگنڈا کر رہا ہے، ستھرا پنجاب کی گاڑیاں چھینی گئیں اور ان پر سفر کیا گیا، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی رکھی گئیں اور عملے پر تشدد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے سیف سٹی کے کیمروں کو توڑ دیا تاکہ شواہد مٹ جائیں، حالانکہ تمام حملوں کی فوٹیجز (ویڈیو شواہد) موجود ہیں، شاہدرہ میں پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو بھی موجود ہے، اُنہیں کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین کے نام پر لوگوں کو اشتعال دلوا کر تشدد کروایا گیا۔
-

وفاق نےضم اضلاع کیساتھ کیے وعدے پر عمل نہیں کیا: سہیل آفریدی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق نےضم اضلاع کےساتھ کیے وعدے پر عمل نہیں کیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ راتوں رات وفاقی حکومت نےافغان کیمپوں سےمتعلق نوٹس جاری کیا، ہم وفاق سےاپنا حق لیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ وفاق نےضم اضلاع کےساتھ جووعدہ کیا پورا نہیں کیا،ایکسپائرہونےوالی بلٹ پروف گاڑیاں پرسوں ہماری پولیس کودی گئی، یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تحضیک ہےاس لیےگاڑیاں واپس کررہےہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پاک افغان جنگ بندی خوش آئند ہے،خیبرپختونخوا کےعوام تحریک انصاف کوکارکردگی کیوجہ سےووٹ دے رہےہیں، امن وامان کی صورتحال صوبےمیں خطرناک ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبےسےمتعلق بند کمروں میں فیصلےکیےجاتےہیں، ہم بند کمروں کےفیصلےنہیں مانیں گے،ہم پالیسی بنائیں گے،مرحوم ارشد شریف صحافی کےنام پرایک یونیورسٹی بنائی جائےگی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں3ایم پی اوکےتحت کسی کوگرفتارنہیں کیا جائے گا،کسی طالب علم پرمقدمات درج نہیں ہوں گے۔
-

بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلاء کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔
-

شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گی، شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کریں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔
-

عوام نے انتشار کی پالیسی مسترد کر دی علما کا کردار قابل ستائش ،ڈپٹی کمشنر مری
مری :ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوئی۔عوام نے انتشار کی پالیسی کو مسترد کر دیا۔ عوام نے انتشار نہیں استحکام کی پالیسی کی حمایت کی۔ انہوں نے عوام الناس کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔ علمائے کرام نے ہمیشہ کی طرح امن و امان برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا۔ کردار قابل ستائش ہے ۔
