Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 32 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • بلدیہ عظمیٰ کاالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ    شہر کے اہم مقامات پر اسٹیشنز کے قیام کا عمل فوری شروع کریں ،میئرکی ہدایت قدم کراچی کو سبز، جدید اور پائیدار شہر بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ،مرتضیٰ وہاب

    بلدیہ عظمیٰ کاالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ شہر کے اہم مقامات پر اسٹیشنز کے قیام کا عمل فوری شروع کریں ،میئرکی ہدایت قدم کراچی کو سبز، جدید اور پائیدار شہر بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ،مرتضیٰ وہاب

    کراچی:میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی طور پر دوستانہ ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس کے دوران میئر کراچی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے اہم مقامات پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل فوری طور پر شروع کریں تاکہ کاربن کے اخراج میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی ترغیب دی جا سکے ،پہلے مرحلے میں شارع فیصل، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر ای وی چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد شہریوں کو روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے بجائے صاف، آسان اور ماحول دوست ذرائع نقل و حمل اپنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اپنی زمین اور وسائل استعمال کرتے ہوئے ان چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کو یقینی بنائے گی تاکہ منصوبے پر کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو،یہ قدم کراچی کو ایک سبز، جدید اور پائیدار شہر بنانے کے ویژن سے ہم آہنگ ہے ۔

  • رواں سال کا چوتھا نیلام عام ساڑھے 3ارب ریونیو وصول

    رواں سال کا چوتھا نیلام عام ساڑھے 3ارب ریونیو وصول

    لاہور:ایل ڈی اے نے رواں سال کے چوتھے نیلام عام میں ریکارڈایک ہی نیلامی میں 3ارب47کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کر لیا۔ایل ڈی اے کا ابھی تک کی کسی بھی ایک نیلامی میں یہ سب سے زیادہ ریکارڈ ریونیو ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے نے رواں سال کے چوتھے نیلام عام میں 36رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ سائٹ،مارکی سائٹ،ہیلتھ /ایجوکیشن ائٹ،پبلک یوٹیلٹی سائٹ، سپورٹس کمپلیکس کیفے ٹیریااورسیلون کے حقوق کرایہ داری 3ارب 47کروڑ 11لاکھ 34 ہزار 550 روپے میں نیلام کیے ۔

  • تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے مربوط حکمتِ عملی ضروری، وزیر صحت  بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے، مصطفی کمال کا اجلاس سے خطا ب

    تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے مربوط حکمتِ عملی ضروری، وزیر صحت بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے، مصطفی کمال کا اجلاس سے خطا ب

    اسلام آباد:وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال کی صدارت میں تھیلیسیمیا کی روک تھام اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کو عوام کیلئے آسان بنانے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت سمیت حکام نے شرکت کی۔ ہسپتالوں کے سربراہان سی ای او این آئی ایچ اور پیتھ ویل سینٹر آف ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تھیلیسیمیا کی روک تھام، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے نظام میں بہتری کیلئے سفارشات پیش کی گئیں، وزیر صحت نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کیلئے مربوط حکمتِ عملی تشکیل دی جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طر یقہ کار کو عام شہریوں کیلئے آسان بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، ملک بھر میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے سکریننگ پروگرامز اور آگاہی مہمات کو تیز کیا جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز میں جدید سہولیات فراہم کرنے اور ڈونر رجسٹری کے قیام کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ ادھر وزیر صحت نے گزشتہ روز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ایچ نے ڈیٹا سینٹرز کے امور بارے بریفننگ دی۔، مصطفی کمال نے کہا کہ جس کے ذریعے ملک بھر سے موصول ہونے والی صحت سے متعلق شکایات کو مؤثر انداز میں ریکارڈ کیا جاسکے۔ یہ معلومات صوبوں اور اضلاع تک پہنچا کر فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

  • امن و امان کے قیام کو ہر قیمت یقینی بنایا جائے، آئی جی

    امن و امان کے قیام کو ہر قیمت یقینی بنایا جائے، آئی جی

    اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت سنٹرل آفس میں اجلاس ہوا، آئی جی نے امن و امان، سکیورٹی انتظامات، جرائم کے انسداد اور ٹریفک کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو ہر قیمت یقینی بنایا جائے۔، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ شہر میں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں، مقدمات میں مطلوب عدالتی مفروران اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سی ٹی او اسلام آباد کو شہر میں ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے، رش آورز میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیوں کے احکات جاری کئے۔

  • رضوان کیساتھ غلط ہوا، شاہین کی کپتانی پر عامر کا ردعمل   کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ،سابق بولر

    رضوان کیساتھ غلط ہوا، شاہین کی کپتانی پر عامر کا ردعمل کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ،سابق بولر

    کراچی:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کو کپتان بنانے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ رضوان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا ۔سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ محمد رضواان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا ہے ، ان حالات میں یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ رضوان کی قیادت میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں سیریز جیتے جو ہمارے بڑے کپتان بھی حاصل نہیں کرسکے ، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے تھا۔محمد عامر نے کہا کہ کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان راتوں رات نہیں بنتے تاہم یہاں ایک خراب سیریز کپتان کی جگہ لینے کیلئے کافی ہے ، رضوان ذہین کپتان ہے اور اس میں مہارت بھی ہے ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر شاہین کو قومی ٹیم کی باگ دوڑ سونپنی ہی تھی تو پہلے انہیں نائب کپتان بنانا چاہیے تھا۔

  • مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان

    مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان

    لاہور:پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے۔پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے۔

  • ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات تیز، ٹرانسپورٹ میں کمی    ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات 1.057، ٹرانسپورٹ کی197ملین ڈالررہیں

    ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات تیز، ٹرانسپورٹ میں کمی ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات 1.057، ٹرانسپورٹ کی197ملین ڈالررہیں

    اسلام آباد:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 1.057 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حجم 877 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 366 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 25 فیصد زیادہ ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 197 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 4 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 205 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 68 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے ۔

  • اسٹاک ایکسچینج :تیزی برقرار، انڈیکس1103پوائنٹس بڑھ گیا    آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز متحرک،100انڈیکس 167346پوائنٹس پربند

    اسٹاک ایکسچینج :تیزی برقرار، انڈیکس1103پوائنٹس بڑھ گیا آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز متحرک،100انڈیکس 167346پوائنٹس پربند

    کراچی:پاک افغان کشیدگی میں کمی ، بلو چپ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج اور انشورنش سیکٹر سمیت میوچل فنڈز کا دوبارہ حصص کی حریداری کیلئے متحرک ہونا اسٹاک سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا سہارا دے گیا ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزاسٹاک ایکسچینج تیزی کی جانب گامزن رہی جسکے باعث 100 انڈیکس 1لاکھ 67ہزار پوائنٹس کی سطح بحال کرگیا ۔تیزی کی بدولت45فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 64ارب 15کروڑ 84لاکھ 86ہزار 365روپے کا اضافہ ہوا۔دن بھر بینکنگ، آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز کے شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومت کے نجکاری پلان پر عملدرآمد سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں سے کاروبار کے تمام دورا نیے میں تیزی رہی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 1103 پوائنٹس کے اضافے سے 167346 پوائنٹس پربند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 23.04فیصد زائد رہا۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • تیز رفتار ٹرک کی سکول رکشہ کو ٹکر، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    تیز رفتار ٹرک کی سکول رکشہ کو ٹکر، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    جہانیاں: ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔افسوسناک حادثہ اڈا پل 14 روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے سکول رکشہ کو ٹکر مار دی، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں 2 خواتین اور 6 بچے سوار تھے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔