Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 91 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق “انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔رہنماؤں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں۔

  • پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کا ناامید ہونا ہے، شاہد خاقان عباسی

    پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کا ناامید ہونا ہے، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کا ناامید ہونا ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ کچھ طلبا سے ملا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا کیا مستقبل ہے۔ اور میرے پاس ان کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اور پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری یوتھ ناامید ہے۔ نوجوانوں کے پاس بنیادی حقوق ہونے چاہئیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ اور یہاں نوکری کے مواقع ہوں گے تو نوجوان واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ووٹ رکن کا نہیں ہوتا بلکہ پارٹی کا ہوتا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی زمین اپنا گھر‘ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا، بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز 300 گھر بننے لگے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کر ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ ای پورٹل کا آغاز کیا، جس کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔’اپنی زمین اپنا گھر‘ منصوبے میں بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے، قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب گھر کی تعمیر کے لیے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، 6 ماہ کی قلیل مدت میں 34 ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار گھر مکمل بھی ہوچکے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے زمین ہے نہ پیسے، پہلے مرحلے میں 2 ہزار لوگوں کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے بریفنگ میں بتایا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت 33 ہزار 500 افراد کو گھر بنانے کے لیے 36 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے۔

  • 23 سینیٹرز کیساتھ پی پی پی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت قرار

    23 سینیٹرز کیساتھ پی پی پی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت قرار

    اسلام آباد: سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی ہے، سینیٹ میں پی ٹی آئی کے اس وقت 16 سینیٹرز موجود ہیں۔سینیٹ میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینیٹرز کی تعداد 5 ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 3 سینیٹرز ہیں۔سینیٹ میں ایم کیو ایم کے 3، مجلس وحدت المسلمین اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ہے۔سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ اور سنی اتحاد کونسل کا بھی ایک ایک سینیٹر ہے اور 6 ارکان آزاد ہیں۔ سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے 11 نشستیں خالی ہیں۔خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ میں الیکشن نہیں ہوا تھا، سینیٹ میں سینیٹر تاج حیدر کے انتقال اور سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔

  • مسلح افوج دفاع وطن کیلئے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، آرمی چیف

    مسلح افوج دفاع وطن کیلئے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افوج دفاع وطن کیلئے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص پاک -بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی کا جامع جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔کورکمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، فورم کا کہنا تھا کہ بالخصوص پہلگام واقعے کے بعد بھارتی افواج لائن آف کنٹرول کے معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی غیر انسانی اور بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھاتی ہیں، جس کا مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا ۔کانفرنس کے شرکا نے بھارت کی جانب سے سیاسی اور فوجی مقاصد کے حصول کے لیے مستقل طور پر گھڑے جانے والے خود ساختہ بحرانوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا، شرکا کا کہنا تھا کہ اندرونی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بھارت پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ان اندرونی مسائل کو ہمیشہ سے بیرونی رنگ دیتا رہا ہے۔

  • بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا

    بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا

    نیودہلی: بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے تاہم اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل طور پر درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کا حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج حاصل کیا تھا، جبکہ مارچ 2025 میں پاکستان 1.3 ارب ڈالر کا Climate Resilience Loan بھی دیا گیا تھا۔ ان امدادی پروگرامز کی بدولت ملک کی 350 ارب ڈالر مالیت کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی مطالبہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے حملے میں ملوث 3 افراد کی شناخت کی ہے، جن میں سے دو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے بھارتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے: مولانا فضل الرحمان

    پاکستان، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے: مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے۔

  • وفاقی وزیر حنیف عباسی کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار

    وفاقی وزیر حنیف عباسی کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اچانک لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈویژنل میڈیکل افسر صائمہ ممتاز کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر ریلوے نےاسٹیشن پر ملازمین کی غیر حاضری کا بھی سخت نوٹس لیا اور سٹیشن ماسٹر لاہور کی سرزنش کی۔ انہوں نے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کو ریلوے سٹیشنوں پر چھاپہ مارنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت فوڈ اتھارٹیز ریلوےسٹیشنوں پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کھانے کا معیار چیک کر سکیں گی۔محمد حنیف عباسی نے سٹیشن سے پیدل واشنگ لائن تک کا دورہ کیا اور وہاں ملازمین کی کم تعداد دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریلوے کے گھروں سے تمام ملازمین کو فوری طور پر واپس بلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی موجودہ حالت من پسند بھرتیوں کا نتیجہ ہے اور اب نرم مزاجی نہیں دکھائی جائے گی، بلکہ سختی سے کام لیا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے ریلوے میں بدعنوانی کے تمام کیسز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اپنے دورے کے دوران، محمد حنیف عباسی نے مزار بی بی پاک دامن پر بھی حاضری دی اور وہاں چادر چڑھائی۔

  • معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیر خزانہ

    معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیر خزانہ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا ہے۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ زوم میٹنگ میں وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر میٹنگ کے شرکا نے پائیدار ترقی پر زور، معاشی اصلاحات اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کے رہنما کردار پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار، مستحکم و جامع ترقی کے لیے جاری عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معیشت کو مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے ٹیکس، توانائی، عوامی مالیات اور سرکاری اداروں سمیت اہم شعبوں میں جاری اصلاحات کا تذکرہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی نظم و ضبط، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ایسی معیشت تشکیل دینا ہے جو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔وزیر خزانہ نے اس بات کو دہرایا کہ حکومت نہ صرف معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہتی ہے بلکہ نجی شعبے کو ترقی کا اہم محرک بنانے کے لیے بھی پُرعزم ہے۔ انہوں نے OICCI کی سفارشات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے بجٹ کی تیاری کے عمل میں ان پر غور کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ میں او آئی سی سی آئی نے بین الاقوامی شراکت داروں سے حکومت کی مؤثر بات چیت اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور ٹیکس بنیادوں کو وسعت دینے، ٹیکنالوجی و بین الادارتی رابطے کے ذریعے نظام کو مؤثر بنانے سمیت نجی شعبے کے ساتھ مستقل مشاورت کے فروغ کی سفارشات بھی پیش کیں۔چیمبر کے عہدیداروں نے گزشتہ سال کے دوران بزنس کانفیڈنس سروے میں کاروباری ماحول سے متعلق مثبت رجحان سامنے آنے کا ذکر کیا۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حالیہ معاشی بہتری سے آئندہ مہینوں میں سرمایہ کاری کے مزید بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

  • ملکی دفاع کیلئے سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف

    ملکی دفاع کیلئے سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے اختلافات بالائے طاق رکھنا اچھی روایت اور تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔دوران ملاقات سربراہ مسلم لیگ ( ن ) نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اختلافات بالائے طاق رکھ کر یک زبان ہونا خوش آئند اور ایک اچھی روایت ہے۔نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، پارلیمنٹیرینز کے مثبت کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملےگا۔دوران ملاقات سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سےآگاہ کیا اور ملکی دفاع کے عزم پر مشتمل متفقہ قرارداد پربھی تبادلہ خیال کیا۔