Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 93 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ وزارت خارجہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔گزشتہ روز بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس بریفنگ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے موبائل فرانزک کے دوران بھارتی آرمی افسران کی واٹس ایپ چیٹس اور وائس ملی ہیں۔

  • بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن خاموش

    بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن خاموش

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے، اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں سے شہریوں کو خالی کروایا ہے اور وہاں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان

    وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان

    اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے تعلق رکھنے والی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا اور پہلی اذان جنرل حفظ عاصم منیر دیں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف 7لاکھ فوج نہیں بلکہ 25کروڑ لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں، جو ہاتھ اس طرف بڑھے گا وہ کاٹ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے کوئی شرارت کی تو دہلی کے لال قلعے کی فصلیں کشت و خون سے بھر دیں گے اور جو آنکھ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھے گی وہ پھوڑ دی جائے گی۔پلوشہ خان نے کہا کہ مودی کے کتورے کہتے ہیں وہ راولپنڈی سے چیخوں کی آواز سننا چاہتے ہیں۔ ہوگو شاویز نے کہا تھا جو ہم پر حملہ کرے گا ان کی لاشیں درختوں پر لٹکائیں گے، یہی میسج پاکستان سے بھی انڈیا کو جانا چاہیے ہم کسی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مودی کے کتورے وہاں سے اسٹوڈیو سے بیٹھ کر چلاتے ہیں، ڈھولک کی تھاپ اور جنگی گھوڑوں کی ٹاپ میں بڑا فرق ہوتا ہے، ان کی فوج تقیسم کا شکار ہے اور کوئی سکھ پاکستان پر حملہ کرنے کو تیار نہیں۔

  • دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلیٰ ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف

    دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلیٰ ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین اجازت دے گا، کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو اجلاسوں میں آ کر اپنی رائے اور موقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آ کر بتائیں کہ اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔

  • نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفر

    نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ لوگ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈرامے کا اسکرپٹ اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے، نریندر مودی کے پروپیگنڈے کو لوگ سمجھتے ہیں۔سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ ہمیں نہ ڈرائیں بلکہ ہم سے ڈریں، مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو کوئی حق نہیں کہ ہمارے پانی پر ہاتھ ڈالے، مودی سرکار نے پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی موڑا تو دشمن کا حملہ سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو پیغام ہے دھمکی بند کریں، بیان واپس لیں، بھارت کے عوام مودی سرکار کے ساتھ نہیں ہیں، پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کی کوئی خواہش نہیں۔

  • وزیرِ اعظم کا طلباء کی چین میں زراعتی تربیت کے پروگرام کی نگرانی پر خراجِ تحسین

    وزیرِ اعظم کا طلباء کی چین میں زراعتی تربیت کے پروگرام کی نگرانی پر خراجِ تحسین

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چین میں پاکستانی طلباء و طالبات کے زراعت کے شعبے میں جدید تربیتی پروگرام کی نگرانی پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پراجیکٹ ڈائریکٹر صائمہ نورین کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صائمہ نورین کا عوامی خدمت کا جذبہ سرکاری افسران کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔وزیرِ اعظم نے صائمہ نورین کے چینی یونیورسٹی میں طلباء کے مسائل حل کرنے اور ان کے قیام کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کرنے کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل افسران ہی ترقی اور مراعات کے اصل حقدار ہیں۔وزیرِ اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ اللہ کے فضل سے چین میں جدید زراعت کی تربیت کے لیے طلباء کی پہلی کھیپ بحفاظت پہنچ چکی ہے۔ ملاقات کے دوران صائمہ نورین نے طلباء کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا اور مستقبل میں ان کے حل کے لیے سفارشات پیش کیں۔وزیرِ اعظم نے ان کی کارکردگی کے اعتراف میں صائمہ نورین کو تعریفی سند اور شیلڈ بھی پیش کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق تمام طلباء شیان یونیورسٹی میں بحفاظت پہنچ چکے ہیں اور اپنی تربیت کا آغاز کر چکے ہیں۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے طلباء کو چین بھیجنے کے انتخابی عمل کی شفافیت کو جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی ہدایت بھی دی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

  • جنوبی وزیرستان ، امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا ، 7 افراد جاں بحق ، 16زخمی

    جنوبی وزیرستان ، امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا ، 7 افراد جاں بحق ، 16زخمی

    پشاور: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس کے باعث امن کمیٹی کا دفتر مکمل تباہ ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا ، متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں، جسے نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی جو منسوخ کردی: اٹارنی جنرل

    بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی جو منسوخ کردی: اٹارنی جنرل

    اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، بھارتی اقدام پر عالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہوگا دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہو گا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے، اس پر ہدایات لے کر ہی گذارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، عالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی کا معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملے کو دیکھنا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے تو صرف گزارشات رکھی ہیں آگے وقت دینا یا نا دینا عدالت نے طے کرنا ہے، ملٹری ایکٹ میں شقیں 1967 سے موجود ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ دلائل میں کتنا وقت درکار ہو گا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لوں گا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

  • پاکستان کی پہلی صوبائی ائیر لائن اور پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا گیا

    پاکستان کی پہلی صوبائی ائیر لائن اور پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا گیا

    لاہور: پاکستان کی پہلی صوبائی ائیر لائن اور پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ائیرپنجاب پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پہلی صوبائی ائیر لائن ’ایئر پنجاب‘ کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، صوبائی ائیر لائن کے لیے فوری طور پر 4 ایئر بس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ابتدائی طور پر ”ایئر پنجاب“اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی، ایک سال کاپیریڈ مکمل ہونے کے بعد”ایئر پنجاب“بیرون ملک پروازیں بھی شروع کر سکے گی، ”ایئر پنجاب“کے لئے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لئے فوری انتظامات کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی، پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک رہ جائے گا، وزیراعلیٰ نے سینئر وزیرمریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں پنجاب کے مزید چھ روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لئے پلان بھی طلب کر لیا، لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک بھی ہائی اسپیڈ ٹرین چلے گی۔شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہو گا، ہائی اسپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائے گی،لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال جبکہ فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک بھی ہائی اسپیڈ ٹرین چلے گی۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ،ادارے کو فعال کرنے کا اعلان

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ،ادارے کو فعال کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کی کارکردگی، تیاریوں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدہ حالات کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے سول ڈیفنس عملے سے ملاقات کی اور ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں اور شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سال بھر آگاہی مہم چلائی جائے۔محسن نقوی نے کہا کہ انٹیلیجنس ناکامی کو چھپانے کے لیے مکار دشمن کسی بھی حرکت سے باز نہیں آ سکتا، ایسے میں سول ڈیفنس کا ہر وقت تیار رہنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے صوبائی سول ڈیفنس محکموں سے رابطے کے لیے سنٹرل ڈیسک کے قیام اور تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔بریفنگ کے دوران انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے، اور امن کے زمانے میں شہریوں کو ٹریننگ پروگرامز اور آگاہی سیشنز کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں سول ڈیفنس کے 10 ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں ہر سال تقریباً 250 کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو عملی تربیت دی جا سکے۔