شکاگو میراتھن 2024 میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مار لی غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جان کوریئر نے دو گھنٹے دو منٹ چار سیکنڈز میں مینز کا ٹائٹل اپنے نام کیا-خواتین کی میراتھون Ruth Chepngetich نے دو گھنٹے نو منٹ اور پانچ سیکنڈز میں جیت لی ریس میں پاکستان کے امین ندیم نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چوالیس اعشاریہ تین دو سیکنڈز میں طے کیا جب کہ صادق شاہ اور نظار نایانی نے بھی تین گھنٹے سے پہلے ریس مکمل کی
Category: کھیل
-

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیاقومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لبوشین ،گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک،میتھیو شارٹ مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے
-

فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کرکٹرز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا ہے، فٹنس ٹیسٹ کیلئے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونے کا امکان ہے یاد رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اترے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے اسپنر ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں
-

شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئےملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا مزہ چھکنے والے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ایک بھی فتح حاصل نہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے تین، کمزور حریف بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 3 اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست دیکر ناکام ترین کپتان بنوادیا وہ پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہو تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو اس سے قبل 1962 انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے جاوید برکی کو بطور کپتان ابتدائی 3 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم انکی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی
-

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار-پیٹرول پمپس
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ آئل کمپنیوں کا منافع 1.35روپے کے اضافے سے 9.22روپے فی لیٹر کر دیا جائے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر منافع 7.87روپے سے بڑھا کر 9.22روپے کیا جائے
اس کے علاوہ، پیٹرول پمپس کا منافع 1.40روپے کے اضافے سے 10.04روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8.64روپے فی لیٹر ہے -

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے 3 گولڈ میڈلز جیت لیے
جنوبی افریقا میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا
نوح بٹ نے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا
نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بینچ پریس اور اسکواٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی
انہوں نے اسکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا
نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا -

سابق کپتان حفیظ کو ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ ظاہر کردیا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حفیظ نے کہا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں
-

ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے لیکن چوتھے روز وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں نہیں آئے ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی
-

ملتان ٹیسٹ روٹ کے بعد بروک کی بھی ڈبل سنچری، پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے گرین کیپس کی پہلی اننگز کی 556 رنز کی برتری ختم کر دی ہےملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے دونوں کھلاڑی اس وقت وکٹ پر موجود ہیں اور انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 628 رنز بنا لیے ہیں اور بلیو کیپس کی پاکستان پر سبقت 72 رنز ہو گئی ہے جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں جو روٹ 247 اور ہیری بروک 200 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پر جو روٹ کا آسان کیچ بھی ڈراپ کیا، اس وقت جو روٹ 186 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے
-

ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارم کرنیوالے اسپنرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
ملتان ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے والے اسپنرزکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ اگلے دو روز کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے اور فٹنس ٹیسٹ کے لیے مہران ممتاز سمیت 5 اسپنرز کو طلب کیا گیا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ایک، دو اسپنرز کو دوسرے ملتان ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے، اسپنرز نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کیا جا چکا ہے
