Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 63 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے دوحہ میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر تیسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجایا 42 سالہ کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بطور وائلڈ کارڈ کوالیفائر انٹری لی اور کوالیفائنگ راؤنڈ کو جیتنے کے بعد مین راؤنڈ اور پھر ناک آؤٹ راؤنڈ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیافائنل میں آصف کا مقابلہ ایران کے پلیئر علی غاراگوزلو سے تھا، بیسٹ آف 9 فریم کے فائنل کا پہلا فریم آصف نے 25-70 کے اسکور سے اپنے نام کیا، دوسرے فریم میں علی نے کم بیک کیا اور 7 کے مقابلے میں 94 پوائنٹس لے کر مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر کیاتیسرا فریم محمد آصف نے 08-62 کے اسکور کے ساتھ جیت کر میچ میں دو ۔ ایک کی برتری لی، چوتھے فریم میں آصف نے حریف کو ایک گیند بھی پوٹ کرنے کا موقع نہ دیا اور 106 کا کلیئرنس بریک کھیل کر اسکور اپنے حق میں تین ۔ ایک کردیا ، یہ اس ٹورنامنٹ میں آصف کا چھٹا سنچری بریک تھاپانچویں فریم میں بھی آصف کا پلہ بھاری رہا جس میں انہوں نے 12 کے مقابلے میں 82 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور اپنی برتری کو مزید مستحکم کیا، چار ایک کے خسارے کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے کچھ مزاحمت دکھائی، چھٹا اور ساتواں فریم جیتا لیکن آٹھویں فریم میں محمد آصف نے 93 کے بریک کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کرلیا

  • ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

    ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

    کینبرا- آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی ڈیوڈ وارنر بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے اور سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے کپتانی ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے، میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے مجھے اس کی بہت خوشی ہےواضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل2018 کے بعد ڈیوڈ وارنر پر کپتانی کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا تھا ڈیوڈ وارنر نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد 2 ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر عائدپابندی ہٹالی تھی

  • پیٹ کمنز سمیت 5 آسٹریلوی کھلاڑی تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے- وجہ سامنے آگئی

    پیٹ کمنز سمیت 5 آسٹریلوی کھلاڑی تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے- وجہ سامنے آگئی

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت پانچ کھلاڑی پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے پیٹ کمنز، مچیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبو شین اور اسٹیو اسمتھ تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے تیسرے ون ڈے کے لیے زیوئیر بارلیٹ، اسپینسر جانسن اور جوش فلپس آسٹریلوی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھاجوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا، اسی لیے وہ پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں لیکن وہ تیسرا میچ نہیں کھیلیں گےجوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے

  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے ای کے پلیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے یو اے ای کے محمد شہاب کو شکست دی، پاکستانی کیوئسٹ نے اماراتی پلیئر کے خلاف مقابلہ 1-4 کے اسکور سے جیتاپہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتا اور محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہامحمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے یاد رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے

  • بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیامیڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا رانجی ٹرافی کے رواں سیزن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے
    ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے وریدھیمن ساہا کا کہنا تھا کہ یہ میرا آخری کرکٹ سیزن ہوگا، میرا کیرئیر شانداررہا، سپورٹ کرنے پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں

  • ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے

  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، آصف نے فیصلہ کن راؤنڈ میں جگہ بنالی

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، آصف نے فیصلہ کن راؤنڈ میں جگہ بنالی

    رلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے فیصلہ کن راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں احسن رمضان اور اسجد اقبال کوالیفائرز کے دونوں مراحل میں ٹاپ 8 میں نہ آسکےمحمد آصف نے ہم وطن اسجد اقبال کو 2-4 سے ہرا کر فیصلہ کن راؤنڈ میں جگہ بنائی احسن رمضان کو کوالیفائرز کے راؤنڈ آف 16 میں سری لنکن پلیئر نے ہرایا

  • پاکستان اور انگلینڈ کے لوگ کرکٹ کیلئے ایک طرح کی محبت رکھتے ہیں- الیکس فینشوے

    پاکستان اور انگلینڈ کے لوگ کرکٹ کیلئے ایک طرح کی محبت رکھتے ہیں- الیکس فینشوے

    برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیدار الیکس فینشوے نے کہا ہے کہ کرکٹ کے ذریعے انگلینڈ اور پاکستانی عوام کے درمیان کنکشن بنتاہے، پاکستان اور انگلینڈ کے لوگ کرکٹ کیلئے ایک طرح کی محبت رکھتے ہیں برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیدار الیکس فینشوےکا کہنا تھا کہ پاکستان کے گزشتہ دورہ انگلینڈ کےموقع پر میچز دیکھنے کا اتفاق ہوا، انگلینڈ میں پاکستانی شائقین کی تعداد لاجواب تھی ان کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں پاکستانی شرٹس انگلینڈ کی شرٹس سے زیادہ دکھائی دیتی ہیں، انگلینڈ کی ٹیم جب بھی آتی ہے تو پاکستانی میڈیا اور اخبار وں میں فرنٹ پیج پر ہیڈلائن لگتی ہے

  • ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرنے لگتے ہیں

    ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرنے لگتے ہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں، سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتاہے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا، اس مرتبہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے طویل پلان ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں، جیسن گلیسپ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں

  • پنڈی ٹیسٹ میں بھی انگلش بیٹرز ساجد اور نعمان کے سامنے بے بس، 8 کھلاڑی آؤٹ

    پنڈی ٹیسٹ میں بھی انگلش بیٹرز ساجد اور نعمان کے سامنے بے بس، 8 کھلاڑی آؤٹ

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے 8 بیٹرز 241 رنز پر پویلین لوٹ گئےاسپنر ساجد خان نے چار جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیاراولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطاق ہوجاتا ہے کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہےشان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے