لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی، لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہےلاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں،لاہور قلندرز واحد ٹیم ہے جوجی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی جی ایس ایل ٹی ٹوینٹی کے پہلے ایڈیشن میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور قلندرز سمیت انگلینڈ سے ہیمپشائر ہاکس، ویسٹ انڈیز سے گیانا ایمازون واریئرز ، بنگلا دیش سے رنگپور رائیڈرز اور آسٹریلیا سے وکٹؤریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی،11 میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہےجی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہےچئیرمین جی ایس ایل کلائیو لائیڈ کا کہنا ہےکہ ہم تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ایکشن سے بھر پور ہوگی، ان تمام پانچوں ٹیموں کے فینز دنیا بھر میں موجود ہیں
Category: کھیل
-

پنڈی اسٹیڈیم میں انگلش کھلاڑیوں نے کیا اعلیٰ مثال قائم کی
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرسیاں اٹھا کر اعلیٰ مثال قائم کردی انگلینڈ کی ٹیم کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ فوٹو ہوا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی گراؤنڈسے کرسیاں اٹھانے لگ گئےگروپ فوٹو میں انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی، پھر گروپ فوٹو کے بعد کھلاڑی اور اسٹاف کرسیاں خود اٹھاکر باہر لے گئے، کرکٹرز اورسپورٹ اسٹاف نے کرسیاں اسٹینڈز پر پہنچائیں واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ کل سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
-

قائداعظم ٹرافی کا آغاز کب ہوگا؟پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ
پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز 26 اکتوبر سے ہورہا ہے، ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا ایونٹ میں حصہ لینے والی 18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ریجن، اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، فیصل آباد ریجن، فاٹا ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، کراچی ریجن بلوز، کراچی ریجن وائٹس، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلوز، لاڑکانہ ریجن، ملتان ریجن، پشاور ریجن، کوئٹہ ریجن، راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں سرفراز احمد کی قیادت میں 22 سے 26 اکتوبر 2023 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دینے والی کراچی وائٹس اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بلند ترین مقام پر ہے کیونکہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ایسا ایونٹ بھی ہے جو ملک بھر میں بے پناہ ٹیلنٹ کو ظاہر کرتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کیلئے تیار کرتا ہے
-

اب کتنے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے؟گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026سے متعدد کھیل آؤٹ
گلاسگو میں ہونیوالے 2026 کے کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ، ہاکی، ٹینس ، کرکٹ اور اسکواش سمیت متعدد کھیلوں کو ایونٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے ایونٹ میں صرف دس کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جس کی وجہ سے پاکستان کے میڈلز جیتنے کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کے مطابق 2026 کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہوں گے جس میں صرف ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹک، سائیکلنگ، نیٹ بال، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ، جوڈو، لان باؤل اور تھری بائی تھری باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور لفٹنگ میں پیرا ایونٹس بھی شامل ہوں گے، 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں 19 اسپورٹس میں مقابلے ہوئے تھے 2026 میں ہونے والے ایونٹ کے دوران جن کھیلوں کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں کیا گیا ان میں ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، ڈائیونگ، رگبی سیونز، بیچ والی بال، والی بال، ماؤنٹین بائیکنگ، اسکواش اور جمناسٹک شامل ہیں شوٹنگ کا کھیل مسلسل دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز سے آؤٹ ہوا ہے، ان اہم کھیلوں کے ڈراپ ہونے سے پاکستان کی میڈلز کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے خاص طور پر ریسلنگ کہ جس نے ہمیشہ پاکستان کو میڈل دلوائے ہیں
-

پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان -تیسرا ٹیسٹ
راولپنڈی- پاکستان کی جانب سے تیسرےٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کرنےکا امکان ہے ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرکو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینےکی کوشش کی جائےگی ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی
-

تیسرے ٹیسٹ میں پچ کو قومی ٹیم کیلئے سازگار بنانے کی کوشش- پچ سکھانے کیلئے ہیٹرز کا استعمال
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کےلیے پنڈی اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیاپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا ہےذرائع کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ اسپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش ہوگی، پچ کو سکھانے کیلئے پنکھے اور ہیٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے، 3، 3 ہیٹرز دونوں سائیڈز پر رکھے گئے ہیں، ہیٹرز کے سامنے پنکھوں کے ذریعے گرمائی پچ تک پہنچائی جارہی ہے
-
4 افراد پر 10 سال کی پابندی عائد-سندھ میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانیوالے
مئیر کراچی اور صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن مرتضیٰ وہاب نے 50 سے زائد گول کھانے پر صوبے میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے پر چار افراد پر 10 سال کی پابندی لگا دی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے بھی مرتضیٰ وہاب کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اکبر علی قائمخانی نے بتایا کہ نیشنل جونئیر ہاکی چیمپئن شپ میں متوازی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی منتخب ٹیم نے حصہ لیا جس نے 50 سے زائد گول کھائے انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص متوازی ہاکی سرگرمیوں میں پایا جائے گا تو اس پر تاحیات پابندی لگائی جائے گی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں محمد رمضان جمالی سمیت تین افراد پر 10 سال کی پابندی لگا عائد کر دی گئی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے بھی فیصلےکی توثیق کی اور محکمہ کھیل سندھ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا
-

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے ابتدائی 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
انگلینڈ خلاف پاکستان نے دوسری اننگز چائے کے وقفے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے، میزبان ٹیم کو 296 رنز کی برتری حاصل ہے-تیسرا روز -ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض 11، صائم ایوب 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام 26 جبکہ محمد رضوان 23، سعود شکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 63 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3 اور بریڈن کارس نے ایک وکٹ حاصل کی -دوسرا روز-انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناسکے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئےانگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 239 رنز بنائے، جیمی اسمتھ 12 اور بریڈن کارس 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جو کل دوبارہ اپنی بیٹنگ کا آغاز کریں گے
پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، قومی ٹیم نے اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض 5 رنز کے آضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے آغا سلمان 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی -

والد کے انتقال کے بعد کپتان فاطمہ ثناء کی گراؤنڈ میں رونے کی ویڈیو وائرل -ویمنز ٹی20 ورلڈکپ
پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کی اپنے والد کے انتقال کے بعد اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فاطمہ ثناء کی ویڈیو جاری کی گئی اور ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی گئی 22 سالہ نوجوان کپتان فاطمہ ثناء کے والد گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر دبئی سے کراچی پہنچیں تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی
-

چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی ،اچھی پچز تیار ہوئیں ناکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں توپوں کا رخ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی طرف رہا اور حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹر نیشنل کو ٹھہرایا گیا ذرائع کا بتانا ہے کہ پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے لیکن انہوں نے اس معاملے میں غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، پاکستان ٹیم کے لئے فائدہ مند پچز کی تیاری میں ناکامی کا سامنا رہا ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرنے کے حوالے سے بھی لاپرواہی برتی گئی، اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا شعبہ انٹرنیشنل کو وقت سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے فہرست تیار رکھنی چاہیے تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تاخیر ہوئی، اجلاس میں فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے
