Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 68 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے!!

    بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے!!

    (سنگ میل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔
    گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔

    بابر سے قبل انگلینڈ کے مورگن نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
    یوگنڈا کے برائن مسابا نے بھی بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی.
    جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے تھے۔

  • بابر اعظم نے آئرلینڈ کےخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اہم اعزاز حاصل کر لیے…

    بابر اعظم نے آئرلینڈ کےخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اہم اعزاز حاصل کر لیے…

    (سنگ میل نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آئر لینڈ کیخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اعزاز حاصل کر لیے ،بابر اعظم نے پہلا اعزاز بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے کا حاصل کیا جبکہ دوسرا اعزاز انہوں ںے آئرلینڈ کیخلاف 57 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا ۔

    تفصیلا ت کے مطابق آئر لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے بطور کپتان شرکت کی اور جیسے ہی ٹاس کیلئے سکہ اچھالا گیا تو وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کپتان بن گئے ،
    بابر اعظم کا یہ 77واں میچ تھا جو انہوں نے بطور کپتان کھیلا اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے پاس تھا انہوں نے بطور کپتان 76 ٹی 20 میچز کھیلے تھے ۔

    دوسرے اعزاز کی بات کریں تو بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس سکور کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا اور اب ان کے پاس اکیلے اس اعزاز کے مالک بننے کا سنہری موقع ہے ،
    وہ اس طرح کہ ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38واں ففٹی پلس اسکور بنایا ہے ،
    بابراعظم اگر آئندہ میچ میں یعنی اپنے 109ویں میچ میں ففٹی یا ففٹی پلس سکور کرتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی کے ریکارڈ سے آگے نکل جائیں گے۔

  • پہلا سیمی فائنل؛ جنوبی افریقا کا بھارت کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

    پہلا سیمی فائنل؛ جنوبی افریقا کا بھارت کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

    انڈر-19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا۔

    جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز 23 رنز کا آغاز دے سکے، اسٹیو اسٹوک 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ لہوان پریٹوریئس نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

    رچرڈ سیلٹسوین نے 2 چھکوں اور 4 چار چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ٹیگر صفر، اولیور وائٹ ہیڈ 22، دیوان ماریس 3 کپتان جوآن جیمز 24 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اختتامی لمحات میں ٹرسٹن لوس 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
    بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، مشیر خان نے 2 جبکہ سومی پانڈے اور نمن تیواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں بھارتی کپتان اودے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل میں اچھا پرفارم کرکے ٹائٹل جیتنا ہدف ہے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان اودے سہارن، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، پریانشو مولیا، سچن داس، مشیر خان، ارویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری، سومی پانڈے

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

    لہوان پریٹوریئس، اسٹیو اسٹوک، ڈیوڈ ٹیگر، رچرڈ سیلٹسوین، دیوان ماریس، جوآن جیمز، اولیور وائٹ ہیڈ، ریلی نارٹن، ٹرسٹن لوس، نکوبانی موکوینا، کوینا مافاکا

  • یاسر عرفات پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

    یاسر عرفات پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

    لاہور: سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سے 21 جنوری 2024 تک شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔

    یاسر عرفات قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے 29 دسمبر سے 2 جنوری تک لاہور میں پانچ روزہ کیمپ میں بطور کیمپ کمانڈنٹ خدمات سرانجام دیں گے۔

    واضح رہے کہ 41 سالہ یاسر عرفات تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 2000 میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچ میں کیا تھا۔

    یاسر عرفات Loughborough یونیورسٹی سے لیول 4 کوچنگ کورس کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں جبکہ وہ سسیکس اور سرے جیسی کاؤنٹی ٹیموں کے علاوہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی فرنچائز پرتھ اسکارچرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کیا ہے۔ کوچنگ کے علاوہ یاسر عرفات نے دنیا بھر کی لیگ کرکٹ میں مختلف ٹی 20 ٹیموں کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

  • آئی سی سی کا عثمان خواجہ کو بلے پر ’امن کا نشان‘ لگانے کی اجازت دینے سے انکار

    آئی سی سی کا عثمان خواجہ کو بلے پر ’امن کا نشان‘ لگانے کی اجازت دینے سے انکار

    میلبرن: آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو بلے اور جوتوں پر امن کا نشان لگانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی۔

    اس سے قبل آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوران ہاتھ سے لکھے ہوئے نعروں “آزادی ایک انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” والے جوتے پہننے سے روک دیا تھا۔

  • پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف

    پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف

    لاہور: پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف ہواہے۔

    پی ایس ایل کی دوبار فاتح لاہور قلندرز ٹیم کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم مینیجر ثمین رانا نے سوشل میڈیا پر اس طرز عمل کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

    ثمین رانا کے مطابق اپنی ٹیم بہترین بنانے کا ہر فرنچائز کو حق ہے اور اسکے لیے پلیئرز ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑی یا ٹریڈ ہی بہترین آپشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزرز ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیں ڈآئریکٹ کھلاڑیوں کو پیسوں کے بدلے یہ آفر نہیں کرنی چاہیے کہ وہ دوسری فرنچائز کو چھوڑ دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خدارا ہمیں رشوت کا یہ کلچر نہیں چاہیے۔تمام فرنچائزرز سے یہ مؤدبانہ درخواست ہے۔

    یاد رہے کہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا ڈرافٹ تیرہ دسمبر کو ہورہاہے۔ پی ایس ایل نائن کے لیے آٹھ فروری کی تاریخ کا پی سی بی نے اعلان کررکھا ہے۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

    لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جمعہ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس میں اٹھارہ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ کے میچز چار مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے جن میں نیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔

    نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براڈکاسٹ ہونگے جبکہ غیرممالک کے لیے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔

    نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایک دن میں دو میچز( ڈبل ہیڈر) سہ پہر تین بجے اور رات آٹھ بجے شروع ہونگے جن کے ٹاس ڈھائی بجے اور ساڑھے سات بجے ہوا کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے جو حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔

    ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 32 گروپ میچز ہونگے جو 24 سے 28 نومبرتک کھیلے جائیں گے جس کے بعد سپر8 کا مرحلہ ہوگا۔ اٹھارہ ٹیموں کو چار گروپس میں رکھا گیا ہے۔

    گروپ اے: لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلوز، لاڑکانہ اور کوئٹہ

    گروپ بی: لاہور بلوز، کراچی وائٹس، اسلام آباد، حیدرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی۔

    گروپ سی: راولپنڈی، ایبٹ آباد، فیصل آباد اور بہاولپور۔

    گروپ ڈی: ملتان، سیالکوٹ، فاٹا اور آزادجموں کشمیر۔

    پہلے روز لاہور وائٹس کا مقابلہ لاڑکانہ سے اور کراچی بلوز کا مقابلہ پشاور سے این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ گروپ بی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد سے اور حیدرآباد کا مقابلہ ڈیرہ مراد جمالی سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

    گروپ سی میں راولپنڈی کامقابلہ ایبٹ آباد سے اور فیصل آباد کا مقابلہ بہاولپور سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔گروپ ڈی میں ایچ پی سی اوول میں ملتان بمقابلہ سیالکوٹ اور فاٹا بمقابلہ آزاد جموں کشمیر ہوگا۔

    ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی جو یکم سے آٹھ دسمبر تک راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔دونوں سیمی فائنلز 9 دسمبر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے اور رات آٹھ بجے کھیلے جائیں گے۔ فائنل 10 دسمبر نیشنل بینک اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

    فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے رنرزاپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔اتنی ہی رقم تین مختلف ایوارڈز، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کے لیے رکھی گئی ہے۔

    سپر ایٹ مرحلے کے ہر مین آف دی میچ اور سیمی فائنلز کے پلیئر آف دی میچ کو پچیس ہزار روپے جبکہ فائنل کے پلیئر آف دی میچ کو پچاس ہزار روپے ملیں گے۔

    پی سی بی کے 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ چھ ٹیموں کے ساتھ کھیلا گیا تھا جو سندھ کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کو آٹھ ہراکر پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم جو لگاتار دو ٹورنامنٹ جیتی تھی اس شکست کی وجہ سے ہیٹ ٹرک نہیں کرپائی تھی۔

  • بھارت کو شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

    بھارت کو شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

    بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

    احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

    آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے جو اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا اور صرف 47 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم ٹریوس ہیڈ اور مارنوس لبوشین ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو میچ میں واپس لے آئے۔

    ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مارنوس لبوشین 58 رنز اور گلین میکسویل 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 2 جبکہ محمد شامی اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    بھارت کی اننگز:

    آسٹریلیا کی اننگز کی شروعات ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے کی۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 16 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    41 رنز کے مجموعی اسکور پر کینگروز کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ 47 کے مجموعی اسکور پر اسٹیون اسمتھ بھی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بناسکی اور اس کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز رنز کے ڈھیر لگانے کی روایت کو برقرار نہ رکھ سکے۔

    ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے 47 جبکہ ویرات کوہلی نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

    مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول نے 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں شریاس ایر 4، رویندرا جڈیجا 9، محمد شامی 6، جسپریت بمراہ ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو جب کہ ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں، کوشش کریں میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔

    اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔

    دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

  • پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی تاریخ کیلیےحکومت سے مشورہ کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی تاریخ کیلیےحکومت سے مشورہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل نے نویں ایڈیشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کیلیے حکومت سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منگل کے روز پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں ایچ بی ایل پی سی ایل کی تمام چھ فرنچائزز کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔
    اجلاس میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے متعلق تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا جن میں آپریشنل اور لاجسٹیکل معاملات بھی شامل تھے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا ڈرافٹ قومی T20 کپ کے اختتام کے فوراً بعد دسمبر کے وسط میں ہو گا۔

    اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ چونکہ ملک میں عام انتخابات کے فروری 2024ء میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں حکومت سے مشورہ کیا جائے۔

    پی سی ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کے میڈیا حقوق کی فروخت کے عمل کو تیز کیا جائے۔

  • ورلڈکپ؛ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

    ورلڈکپ؛ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

    بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران پاکستان صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بیان سامنے آگیا۔

    ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملے کو جلد از جلد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔