Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 70 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پاک افغان ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا تین روزہ پریکٹس کیمپ کل سےشروع ہوگا

    پاک افغان ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا تین روزہ پریکٹس کیمپ کل سےشروع ہوگا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہو گا جبکہ قومی اسکواڈ 17 اگست کو سری لنکا کے لیے اڑان بھرے گا جہاں افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ میں پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز شریک ہوں گے۔

    کیمپ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، وسیم جونئیر، سلمان آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔
    آٹھ کھلاڑیوں عباس آفریدی، ابرار احمد، ارشد اقبال، محمد عمران جونئیر، محمد عمر،سفیان مقیم ، مہران ممتاز اور قاسم اکرم کو بھی کیمپ میں پریکٹس کےلیے مدعو کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں حارث رؤف، محمد رضوان، طیب طاہر اورشاہین شاہ آفریدی 16اگست کو لاہور پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔

    قومی کرکٹ اسکواڈ 17 اگست کو ہمبنٹوٹا سری لنکا روانہ ہو گا۔ لنکا لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز سری لنکا میں ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 22، دوسرا 24 اور تیسرا 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

  • کولمبو ٹیسٹ؛ تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 397 رنز کی برتری

    کولمبو ٹیسٹ؛ تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 397 رنز کی برتری

    پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے اور 397 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    تیسرا روز

    کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے ڈبل سیچری اسکور کی، انہوں نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 39 جبکہ سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 14 رنز بناکر ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوئے جبکہ آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

    سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسرا روز

    سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

    سری لنکا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔

    پہلا روز

    گزشتہ روز سری لنکا ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی جبکہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔

    پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔ اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 21 رنز درکار ہیں۔ عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    قبل ازیں سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے اسکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔ انکے بعد آنے والے کسال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

    سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری، یہاں اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    چوتھی وکٹ گرنے کے بعد دنیش چندی مل اور دھننجیا ڈی سلوا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے لیکن 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    دنیش چندی مل کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور چھٹی وکٹ 122 رنز اور ساتویں وکٹ 133 رنز پر گرگئی۔ وکٹ کیپر بلے باز سدیرا سماراوکراما صفر اور دھننجیا ڈی سلوا 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز، نویں وکٹ 163 رنز اور آخری وکٹ 166 رنز پر گری۔

    قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 3 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

    میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔

    پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بولر دلشان مادو شناکا ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

  • قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خبروں پر مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی

    قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خبروں پر مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خبروں پر سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی۔

    مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر یا چیف ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی، میری لیگ کرکٹ اور کمنٹری سمیت دیگر مصروفیات ہیں، مجھے دیکھنا ہوگا کہ ملنے والی پیشکش میرے لیے کس حد تک مناسب ہوگی،اس طرح کے فیصلے کرنا اسان نہیں ہوتا۔

    سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بار بار تبدیلیوں سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، ایسے میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ جاتا ہے اور اعتماد میں کمی ہوتی ہے جس سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی طور پر استحکام ہونا چاہیے، ایسے حالات میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ دونوں کے لیے مشکل ہوتی ہے جسے دور ہونا چاہیے اور مستقل مزاجی قائم کی جائے۔

    مصباح الحق نےکہا دورہ سری لنکا پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوگا، ماضی میں پاکستان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی لیکن اس دورے میں پاکستان کی کامیابی کا انحصار اسپنرز پر ہوگا، اگر ہمارے اسپنرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی مل سکتی ہے۔

    مصباح الحق نے مزید کہا اگر پاکستان عالمی کپ کے لیے بھارت گیا تو وہاں کی کنڈیشنز قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی، کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ دونوں چیزیں اکٹھی ہو جاتی ہیں، یہ بات دونوں ممالک اور ان کے شائقین کے لیے مناسب نہیں ہے۔

    مصباح الحق نے کہا یہ بات درست ہے کہ بھارت میں تماشائیوں کا دباؤ بہت ہوتا ہے لیکن اس سے موٹیویشن پیدا ہوجاتی ہے، ایسے کراؤڈ میں کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت جا کر وہاں پر اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کو اپنی ٹیم کا انتخاب حریف ٹیموں کو مدنظر رکھ کر کرنا ہوگا، اسی بنیاد پر میچ کا نتیجہ سامنے آئے گا۔

    مصباح الحق نے کہا ایشیا کپ اور عالمی کپ الگ الگ ایونٹ ہیں، ایشیا کپ کا آئی سی سی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ عالمی کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، ایشیا کپ کی طرح عالمی کپ میں ہائبرڈ ماڈل پر عمل درامد ممکن نہیں تاہم اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر کوئی فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ ائندہ کسی ایونٹ کے موقع پر ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

    پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

    آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئندہ سال مئی میں انگلینڈ میں مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں کےدرمیان چار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    اس دوران پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے علاوہ ہالینڈ اور آئرلینڈ میں بھی ٹی20میچز کھیلے گی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگا جو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچوں کی یہ سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے روانہ ہوجائیں گی۔

  • ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی سمیت 10 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی

    ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی سمیت 10 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی

    10 پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلی۔

    تفیصلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری، ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی سمیت 10 کے قریب کوہ پیماؤں نے دنیا کی نویں بلند اور خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلیا، پاکستانی خاتون کوہ پیماہ ثمینہ بیگ نے نانگاپربت چوٹی اتوار کی صبح 11 بجکر 8 منٹ پر سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

    کوہ پیما ثمینہ بیگ اس سے قبل کےٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر چکی ہیں جبکہ انہیں 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل ہے۔

  • ایشیاکپ کا باضابطہ اعلان آج یا کل متوقع، ذرائع

    ایشیاکپ کا باضابطہ اعلان آج یا کل متوقع، ذرائع

    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کا باضابطہ اعلان آج یا کل متوقع ہے۔

    لاہور اور سری لنکا میں مجوزہ ایونٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول کیا جارہا ہے، قذافی اسٹیڈیم 4 میچز کی میزبانی کرے گا یا ایشیاکپ کے 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے آج معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے زبانی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مجوزہ شیڈول سے آگاہ کردیا ہے۔ لاجسٹک مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیاکپ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرے گا۔

  • اسپیشل اولمپک میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ جرمنی پہنچ گیا

    اسپیشل اولمپک میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ جرمنی پہنچ گیا

    کراچی: اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ جرمنی کے شہر برلن پہنچ گیا۔

    برلن ائیرپورٹ پرورلڈ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا شانداراستقبال کیا، واضح رہے کہ 17 تا 25 جون کھیلے جانے والے ان گیمز میں 190 ممالک کے سات ہزار ایتھلیٹس اپنے یونیفائڈ پارٹنرز کے ہمراہ حصہ لیں گے، میگا ایونٹ میں 36 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

    اسپیشل اولمپک پاکستان کے ایتھلیٹس گیمز کے گیارہ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بوچی، سائیکلنگ، فٹسال، ہاکی، پاورلفٹنگ، سوئمنگ، ٹینس اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں، دستے کی سربراہ اور اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ ورلڈ گیمز کیلئے کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیشل ایتھلیٹس اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ورلڈ گیمز میں دنیا کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مگرہماری بھی اچھی تیاری ہے، امید ہے قومی کھلاڑی ملک کیلئے میڈلزکے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔

    قبل ازیں قومی دستہ کے کھلاڑی اور آفیشلز تیں حصوں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے دوحہ کے راستے اپنی منزل پر روانہ ہوئے تو ان کو پرتپاک انداز میں الوداع کہا گیا، عزیز واقارب اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ فضا پاکستان باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

  • پاسپورٹ کے مسئلے پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لے کر رہا کردیا

    پاسپورٹ کے مسئلے پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لے کر رہا کردیا

    بیجنگ: دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے حراست میں لیا اور تفتیش کے بعد رہا کردیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر سے تفتیش بھی کی۔

    عالمی میڈیا کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ میسی اپنا ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔ بعد ازاں یقین دہانی اور قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔

    ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ فٹبالر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ میسی نجی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے جہاں وہ آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں شرکت کریں گے۔

    اس سے قبل میسی نے 2017 میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جبکہ وہ اب تک چین کے 7 دوسرے کرچکے ہیں۔

  • ورلڈکپ جیتنا اور ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا اگلا ہدف ہے، ہیڈکوچ

    ورلڈکپ جیتنا اور ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا اگلا ہدف ہے، ہیڈکوچ

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ میرا ہدف بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ جیتنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔

    لاہور میں اسپنرز کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پلان کا حصہ ہیں، جسکی بھی ٹیم میں جگہ بنتی ہوگی اسے موقع فراہم کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز اسپن بولنگ کیلیے سازگار ہوں گی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی اسپنرز ان کے بیٹرز کیلیے پریشانیاں پیدا کریں۔ لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ سے اسپنرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔

  • سلور میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور

    سلور میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور

    جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کو سلور میڈل دلوانے والے پلئیرز وطن واپسی پر رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رکشے سے اُتر کر اپنے سامان کے ہمراہ اسٹیڈیم کی طرف جارہے ہیں۔

    عمان کے شہر صلالہ میں جونئیر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو سلور میڈل دلوایا جبکہ وطن واپسی پر انکا استقبال بھی کیا گیا تاہم کھلاڑیوں کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے کوئی انعامی رقم تک نہ دی گئی۔