Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 69 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • بابراعظم کی نظریں بھارت میں نئی تاریخ رقم کرنے پر مرکوز

    بابراعظم کی نظریں بھارت میں نئی تاریخ رقم کرنے پر مرکوز

    لاہور: پاکستانی شائقین جس لمحے کا شدت سے انتظار کررہے تھے وہ آن پہنچا ہے جب جمعہ کے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم انڈیا میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    سات برس بعد انڈیا آنے والی پاکستان ٹیم نے حیدرآباد دکن میں کئی ٹریننگ سیشنز کیے ہیں اور دو وارم اپ میچز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے ہیں تاکہ خود کو یہاں کے موسم سے ہم آہنگ کرسکے۔ حیدرآباد میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے نو میں سے دو میچز کھیلے گی۔ وارم اپ میچز سے پاکستانی ٹیم کو اپنے کامبی نیشن کو تیار کرنے اور تمام کھلاڑیوں کو پریکٹس کے بھرپور مواقع ملے ہیں۔

    کپتان بابراعظم نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں۔ ہم ایک ہفتے سے حیدرآباد میں ہیں اور ہم نے دو پریکٹس میچز میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں اور ہر کھلاڑی کو موقع دیا ہے تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ ہر سچویشن میں کھیل سکتا ہے۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور اس نے ختم ہونے والے ورلڈ کپ سائیکل میں36 میں سے 24 میچز جیتے ہیں اور کپتان بابراعظم نے خود کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹسمین کے طور پر پیش کیا ہے۔ 2019 کے عالمی کپ میں وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے جس کے بعد سے وہ آئی سی سی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آچکے ہیں۔

    گزشتہ چار سال کے دوران انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 2196 رنز بنائے ہیں ان کی بہترین اوسط 66 رہی ہے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 93 رہا ہے جس میں نو سنچریاں اس عرصے میں شامل ہیں۔ سنچریوں کے معاملے میں وہ شائی ہوپ کے برابر ہیں جو دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے اس عرصے میں دو ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔ امام الحق اسوقت عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں جو ان چار برسوں میں دو سنچریوں اور تیرہ نصف سنچریوں کی مدد سے 45 کی اوسط سے 1284 رنز بناچکے ہیں۔

    بولنگ میں شاہین آفریدی کو اس ورلڈ کپ میں پاکستانی پیس اٹیک میں کلیدی حیثیت حاصل ہوگی۔ وہ گزشتہ ورلڈ کپ میں ایک میچ میں پانچ وکٹ لینے والے سب سے کم عمر بولر تھے۔ ان چار برسوں کے دوران وہ 46 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں حالانکہ وہ گھٹنے کی تکلیف کے سبب سات ماہ کرکٹ سے دور رہے تھے لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک خطرناک بولر کا روپ دھار چکے ہیں۔

    ان دو ورلڈ کپ کے درمیانی عرصے میں بولنگ میں چند بہترین ٹیلنٹ بھی سامنے آئے ہیں۔ حارث رؤف نےحالیہ ایشیا کپ میں اپنی ون ڈے کی پچاس وکٹیں مکمل کی ان کی بولنگ کی سب سے خاص بات ان کی اکانومی ہے جو پانچ اعشاریہ چھ آٹھ ہے۔

    بابراعظم کا کہنا ہے کہ بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہماری قوت ہیں۔ ہمارے بیٹرز ٹاپ آرڈر سے لوئرآڈر تک اچھا پرفارم کررہے ہیں ہر ایک اپنی ذمہ داری محسوس کررہا ہے ۔ بولنگ میں ہمارے تیز بولرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں لیکن ہمارے اسپنرز بھی مڈل اوورز میں وکٹیں لے رہے ہیں جو اچھی علامت ہے۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم گیارہ سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ انڈین سرزمین پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ وہ 1987 کے بعد حیدرآباد دکن میں پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

    بابراعظم کا کہنا ہے کہ انڈیا میں پچز اچھی ہیں اور ہائی اسکورنگ میچز ہونگے۔ باؤنڈریز نہ بہت بڑی ہیں اور نہ بہت چھوٹی ۔ یہ نارمل سائز کی ہیں۔ بابراعظم نے اپنے ان چار برسوں کے بارے میں بتایا کہ یہ سفر بہت اچھا رہا ہے۔ اتارچڑھاؤ بھی آئے ہیں جو فطری امر ہے۔ چیلنجز بھی رہے ہیں لیکن ہم نے شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے اس عرصے میں وہ اچھے لوگوں سے بھی ملے ہیں اور اچھے ٹیم کے ساتھیوں سے بھی ملے ہیں اور کوشش کی ہے کہ ٹیم کو متحد رکھ سکوں۔

    بابراعظم نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے وہ ان لڑکوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھاسکیں۔

    بابراعظم نے حیدرآباد میں ٹیم کے استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹیم کی آمد پر اس کا والہانہ استقبال کیاانہیں امید ہے کہ پاکستانی شائقین بھی ورلڈ کپ میں ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔ وہ حیدرآباد ائرپورٹ پر اس طرح کے استقبال کی توقع نہیں کررہے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی کافی لوگ اسٹیڈیم آئے اور اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا۔

    بابراعظم کہتے ہیں اگر پاکستانی شائقین بھی یہاں ہوتے تو یہ اور بھی زیادہ اچھا ہوتا۔ جمعہ کو پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ہونے والا ون ڈے دونوں کے درمیان ساتواں مقابلہ ہوگا اور1996 کے بعد سے ہونے والے تمام چھ میچز پاکستان نے جیتے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل گزشتہ سال ہوا تھا جب پاکستانی ٹیم نے ہالینڈ کا دورہ کیا تھا اور دونوں کے درمیان ہونے والی پہلی دو طرفہ سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

  • بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کپ جیت لیا

    بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کپ جیت لیا

    بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    بھارت نے 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایشان کشان نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔

    کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔ بھارتی بالرز نے سری لنکن بلے بازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا۔

    سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جو کسی ون ڈے انٹرنیشل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم ترین ٹوٹل ہے۔

    سری لنکن ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں دوسری بار اتنے کم ترین اسکور پر آل آوٹ ہوئی ہے۔ اس سے قبل 2012 میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں سری لنکا کی ٹیم 43 رنز پر آل آوٹ ہوئی تھی۔

    سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 اور دوشن ہیمانتھا 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 21 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں چار وکٹیں ایک ہی اوور میں حاصل کیں جبکہ ایک میڈان اوور بھی کرایا۔

    ہاردک پانڈیا 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا، کاسون راجیتھا

  • ایشیا کپ: بارش نے پاک بھارت میچ ایک بار پھر روک دیا

    ایشیا کپ: بارش نے پاک بھارت میچ ایک بار پھر روک دیا

    کولمبو: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں 11 اوورز میں پاکستان کی 44 رنز پر دو وکٹیں گرچکی ہیں۔ امام الحق 9 اور بابراعظم 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ میچ روکے جانے سے قبل فخر زمان 14 اور محمد رضوان ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ بھارت کے جسپریت بمراہ اور ہارڈیک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    بھارت نے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی سنچریوں کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز آج کے دن کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار سنچریاں بنائیں۔

    کولبو میں اتوار کو بارش کے باعث ملتوی کیا گیا میچ آج پیر کو ریزرو ڈے میں بھی تاخیر سے شروع ہوا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں 147 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کی۔

    قبل ازیں پاکستان اور بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے وقت بارش شروع ہوئی اور چند گھنٹوں بعد بارش تھم گئی تاہم اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ریزرو ڈے پر بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اتریں گے کیونکہ وہ سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے تھے۔

    سری لنکنز کا سسٹم دنیا بھر میں سب سے اچھا ہے، یہ پورا گراؤنڈ کور کر دیتے ہیں۔ فوٹو: گیٹی
    سری لنکنز کا سسٹم دنیا بھر میں سب سے اچھا ہے، یہ پورا گراؤنڈ کور کر دیتے ہیں۔ فوٹو: گیٹی

    گزشتہ روزقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز کھیلے تھے جبکہ اوپنر روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ شاداب اور شاہین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان الیون

    کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارت الیون

    کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

  • پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    کولمبو: پاکستان نے سپرفور مرحلے کے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

    فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔ اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
    ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے۔ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

  • ’ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھا گیا‘ راجر بنی بھی پاکستانی مہمان نوازی پر بول اُٹھے

    ’ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھا گیا‘ راجر بنی بھی پاکستانی مہمان نوازی پر بول اُٹھے

    کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا وفد پاکستان میزبانی کے گن گانے لگا، راجر بنی اور راجیو شکلا وفد کے ہمراہ 4 ستمبر کو لاہور پہنچے تھے اور بدھ کو بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت پہنچ گیا۔

    وطن واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، ہمارا وقت بہت اچھا رہا، ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے ساتھ ملنے کا موقع ملا، ہمارے دورے سے سب بہت خوش تھے اور ہمیں بھی اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔

  • ایشیا کپ؛ 194 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ایشیا کپ؛ 194 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    لاہور: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں 194 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا۔ دسویں اوور میں 35 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب فخر زمان 20 رنز بنانے کے بعد شرف الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    سولہویں اوور میں 74 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کی وکٹ گر گئی۔ انہوں نے 22 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ اس وقت کریز پر امام الحق اور محمد رضوان موجود ہیں۔
    بنگلا دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کھیلتے ہوئے 38.4 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مہدی حسن صفر، محمد نعیم 20 جبکہ لٹن داس 16 توحید ہردوئے 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان شکیب الحسن 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے مشفق الرحیم کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ مشفق الرحیم 64 رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم انکے بعد کوئی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہ بناسکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

    قبل ازیں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے لٹن داس کو نجم الحسن شانتو کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

  • ایشیا کپ ؛ سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان

    ایشیا کپ ؛ سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان

    سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ چند روز سے سری لنکا میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچ بھی متاثر ہورہے ہیں۔

    گذشتہ روز پالی کیلے میں کھیلا گیا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شدید بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوپایا تھا اور بے نتیجہ ہی ختم کردیا گیا تھا۔
    ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے ،ا ور پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر اس ایونٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔

    ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو میں کھیلے جانے ہیں مگر مون سون سیزن کی وجہ سے دمبولا، پالی کیلے اور کولمبو پچھلے پانچ روز سے تیز بارش کی زد میں ہیں اور ماہرین موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

    کسی حد تک یہ امید تھی کہ کم از کم کولمبو میں بارشوں کا سلسلہ تھم جائے گا اور یہاں صورتحال میچز کے لیے موزوں ہوگی مگر لنکن دارالحکومت میں برستی تیز بارش اب ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کررہی ہے۔

    کولمبو میں ایشیا کپ کے سلسلے کا پہلا میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور اے سی سی شہر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچز کی منتقلی کے حوالے سے اے سی سی کی جانب سے ایک یا دو روز میں فیصلہ کیے جانے کی توقع ہے۔

  • ایشیا کپ؛ بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا

    ایشیا کپ؛ بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا

    ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

    بارش کے باعث تیسری بار پاک بھارت میچ روک دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

    میچ کے آغاز میں پاکستانی بولرز بھارتی بلے بازوں پر حاوی رہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کہ 66 رنز کے مجموعی اسکور تک بھارت کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

    بھارتی اوپنر روہت شرما 11، ویرات کوہلی 4، شیرس ایر 14 اور شبمن گِل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم بعد میں آنے والے ایشان اور ہارڈیک پانڈیا کریز پر جم گئے اور اسکور کو کافی آگے لے گئے۔

    بھارت کی پانچویں وکٹ 204 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایشان کشان 81 گیندوں پر 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈیک پانڈیا 239 کے مجموعی اسکور پر 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کیا۔

    ایشان کشان اور ہارڈیک پانڈیا کے آؤٹ ہوتے ہی ایک بار پھر بھارت کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں اور رویندرا جدیجا 14، شردل ٹھاکر 3، کلدیپ یادیو 4 اور جسپریت بمراہ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی، روہت شرما، ہارڈیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کو جبکہ حارث رؤف نے شبمن گِل، شیرس ایر، ایشان کشان کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کی وکٹ حاصل کی۔

    بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم سے فرق نہیں پڑتا کوشش ہوگی پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

    اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہوگی بھارت کو ابتداء سے ہی مشکل میں ڈالیں۔

    پاکستان اسکواڈ:

    کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے ریجنل کوچز کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے ریجنل کوچز کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے ریجنل کوچز کا اعلان کردیا۔

    ان کوچزمیں چودہ ٹیسٹ اور سات انٹرنیشنل کرکٹرز شامل ہیں۔ کوچز کا انتخاب ایک پراسیس کے تحت کیا گیا ہے جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی ضروریات کیا ہوتی ہیں۔ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی، ریجنل صدور اورڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس تمام پراسیس کو تیار کرکے اس کی نگرانی کی۔

    منتخب کردہ کوچز میں اعجاز احمد جونیئر ہیڈ کوچ لاہور وائٹس، ریاض آفریدی ہیڈ کوچ فاٹا، ارشد خان ہیڈ کوچ پشاور، اعزازچیمہ بولنگ کوچ لاہور وائٹس، ہمایوں فرحت (ایج گروپ) لاہور وائٹس، راؤافتخار انجم (ایج گروپ) لاہور بلوز، ظہور الہٰی بیٹنگ کوچ ملتان، شاہد نذیر (ایج گروپ) فیصل آباد، اعظم خان نان فرسٹ کلاس کوچ لاڑکانہ، عرفان فاضل (ایج گروپ) ملتان قیصر عباس نان فرسٹ کلاس اسلام آباد، اکرم رضا نان فرسٹ کلاس آزاد جموں کشمیر، جنید خان نان فرسٹ کلاس ہیڈ کوچ اسلام آباد اور عبدالرؤف نان فرسٹ کلاس بولنگ کوچ آزاد جموں کشمیر شامل ہیں۔
    سات انٹرنیشنل کوچز میں منصور امجد، ظفر اقبال، شعیب خان، غلام علی، رفعت اللہ خان، فیصل اطہر اور سمیع اللہ نیازی شامل ہیں۔ نیا سیزن دس ستمبر سے قائداعظم ٹرافی سے شروع ہوگا جس میں ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں پندرہ دسمبر سے پریذیڈنٹ ٹرافی میں مدمقابل ہونگی۔

  • تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری

    تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری

    کولمبو: تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف 269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ محمد رضوان 67 اور بابراعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اوپنر فخر زمان 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 30 گیندوں پر محض 13 رنز بناکر گلبدین نائب کا شکار بنے۔

    سعود شکیل 9 رنز بناسکے جبکہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شاداب خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    محمد نواز نے 30، فہیم اشرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور فرید خان نے دو، دو جبکہ فضل الحق مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر کو موقع دیا گیا ہے جبکہ افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام دیا گیا ہے۔