اسلام آباد : عوام ایک بار پھر تیار ہو جائیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔بجلی فی یونٹ ایک روپے 42 پیسے مہنگی ہوگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے متعلق رقم اپریل کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد 1 روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری دی۔واضح رہے اِس سے قبل جنوری میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.63 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا تھا۔
Blog
-

ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو ملک ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرے گا اس پر فوری طور پر ٹیرف عائد ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملک سے امریکا کو فروخت کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوجائے گا، اس میں کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں ایران کے خلاف جاری جنگ میں دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے مذاکرات ہوں گے۔امریکی صدر نے جنگ بندی کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ یہ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔
-

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے کردار کی تعریف
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ایرانی سفارتخانہ کے مطابق عباس عراقچی نے خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔عباس عراقچی نے امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کے مسلسل اور مؤثر کردار کی تعریف کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی۔ایران بھی پاکستان کی تجویز مانتے ہوئے عارضی جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رُک جانے کا حکم دے دیا، تاہم واضح کیا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عسکری شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کریں، مگر ملک مکمل طور پر الرٹ رہے گا۔
-
How Anabolic Steroids Affect Protein Synthesis
Anabolic steroids have gained significant attention in the world of sports and fitness due to their powerful effects on muscle growth and recovery. These synthetic derivatives of testosterone can greatly enhance protein synthesis, a crucial process for muscle development. Understanding how anabolic steroids influence protein synthesis is essential for athletes considering their use.
The catalog of our shop offers a full range of steroids for all athletic goals – from beginners to professionals. Visit steroidsforbeginners.com to discover our range.
Understanding Protein Synthesis
Protein synthesis is the process by which cells build proteins, which are vital for muscle repair and growth. This process occurs in two main stages: transcription and translation. Anabolic steroids can impact both stages, leading to improved muscle mass and strength.
Effects of Anabolic Steroids on Protein Synthesis
- Increased Nitrogen Retention: Anabolic steroids promote a positive nitrogen balance in the body, which is essential for muscle growth. This increased nitrogen availability enhances protein synthesis rates.
- Enhanced Amino Acid Utilization: Steroids facilitate greater uptake and incorporation of amino acids into the muscle cells, which are the building blocks of proteins.
- Upregulation of Muscle Cell Signaling Pathways: They activate specific signaling pathways, such as the mTOR pathway, which plays a significant role in muscle growth and protein synthesis.
- Reduction of Protein Breakdown: By inhibiting catabolic processes, anabolic steroids help in decreasing muscle protein breakdown, thus favoring muscle mass preservation and growth.
Conclusion
While anabolic steroids can significantly boost protein synthesis, it’s crucial for athletes to weigh the potential benefits against the risks involved. Understanding the science behind these substances can help individuals make informed decisions regarding their use in conjunction with their training and dietary regimes.
-

پنجاب: وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ کو خراج تحسین کی قرارداد جمع
لاہور: صوبائی اسمبلی پنجاب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اسحق ڈار کو خراج تحسین کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد ن لیگی رکن غزالی سلیم بٹ نے جمع کروائی، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو سراہا گیا۔پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے پر پاکستانی قیادت کی تعریف کی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مدبرانہ سوچ سے عالمی امن کی راہ ہموار ہوئی۔قرارداد کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی آئی۔متن کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بڑا خطرہ ٹل گیا، عالمی امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔
-

ہم نے 5گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا معترف: خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا تعریف کر رہی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے، اپنی قیادت کی بصیرت کو داد دیتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے60 سے 70 دفعہ پاکستان کی فتح کی تعریف کی، پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، عظیم کامیابیوں پر پاکستان کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔
-

ن لیگی رہنماؤں کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاست پر گفتگو
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چودھری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چودھری نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضٰی،ایم این اے عثمان بادینی،علامہ راشد محمود سومرو شریک ہوئے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔
-

اٹلی کے سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا
روم: پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی کیلئے کی گئی کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے.اٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا۔امریکا و اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جینٹی لونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس جنگ بندی کیلئے کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی کیلئے کی گئی کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔
-

پاکستان کو عالمی امن کیلئے آگے بڑھتے دیکھ کر فخر ہے: شاہین شاہ آفریدی
کراچی: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو عالمی امن کی عظیم تر بھلائی کے لیے آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر فخر ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بات چیت اور استحکام پر زور دیتے ہوئے دیکھنا واقعی حوصلہ افزا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جنگ بندی ہمیشہ انسانیت کی جیت ہوتی ہے، پاکستان امید، اتحاد اور دیرپا امن کی راہ ہموار کر رہا ہے، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
-

ایران امریکا جنگ بندی: سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
کراچی: ایران امریکا جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام تاریخی سطح پر ہوا، کے ایس ای 100انڈیکس نے تین نئے ریکارڈز بناڈالے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 12 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم بڑی تیزی کے بعد ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا ہے۔کاروبار بحال ہونے پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس 14 ہزار 137 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز پہلی بار 12 ہزار 9 سو 20 پوائنٹس کی ریکارڈ حد سے ہوا، سرمایہ کاروں نے ایک ہی روز میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد منافع کمالیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 65 ہزار 924 اور یومیہ کم ترین سطح 1لاکھ 62 ہزار 956رہی، 54 ارب روپے مالیت کے 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہزار 467 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 322 ارب روپے پر پہنچ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 465 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی 3 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح فلپائن کی سٹاک مارکیٹ میں بھی 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔خبر ایجنسی کے مبطابق تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد سے زائد بہتری دیکھی گئی جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
