Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد میں گرمی نے انٹری دیدی، محکمہ موسمیات نے پیر (6 فروری) کو پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شہر میں خنکی رہی تاہم دن بھر مطلع صاف اور تیز دھوپ رہی، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافے سے 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4 ڈگری رہا۔

کراچی میں اتوار کی صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
آئندہ کئی روز کے دوران تین مختلف سمتوں (شمال مغربی، مغربی اور جنوب مغربی) کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی بھی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *