اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت کے حکم پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جہاں جیل مینئول کے مطابق اُن کا طبی معائنہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس کی سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، شیخ رشید کی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بکتر بند گاڑی کا استعمال کیا گیا، جیل پہنچنے پر شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے مطابق شیخ رشید کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بلڈ پریشر کے مریض ہیں اس لیے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ضروری ادویات کے ساتھ اڈیالہ جیل کی ہائی سیکورٹی بیرک میں بند کردیا ہے۔

Leave a Reply