Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بینکنگ عدالت کے فیصلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ریلیف دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بینکنگ عدالت کے فیصلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ریلیف دیدیا

اسلام آباد:بینکنگ عدالت کی جانب سے عمران خان کی درخواست ضمانت سے متعلق فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف دے دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی بینکنگ کورٹ کے جج کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں عمران خان کی بینکنگ کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کا خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 17 اکتوبر کو عبوری ضمانت حاصل کی گئی ، وزیر آباد کا واقعہ 3نومبر کو ہوا ۔ واقعے کے بعد 6 بار اور واقعے سے پہلے 2 بار استثنا کی درخواست کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *