اسلام آباد / انقرہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کیلئے انقرہ پہنچ گئے۔ انقرہ ہوائی اڈے پر اعلی ترک حکام اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
رجب طیب اردوان سے ملاقات میں وزیر اعظم نے پاک ترکی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے طرح درد اور کرب کو محسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی۔
صدر اردوان نے تباہ کن زلزلے کے تناظر میں ترکیہ کے لیے پاکستان کی مدد اور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کی قوم اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے مزید مضبوط اور پر عزم ہو کر ابھرے گی۔
بعد ازاں وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں اُن کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ادرگان سے زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ترک عوام سے یکجہتی کیا۔

Leave a Reply