Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمیں آئندہ بھرپور مینڈیٹ ملے گا اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہوگی، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمیں آئندہ بھرپور مینڈیٹ ملے گا اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہوگی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے وقت میں ہمیں بھرپور مینڈیٹ ملے گا اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ریٹائرڈ سیشن ججز کے وفد نے ملاقات کی اور 297 اراکین کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے ججز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ججز آر اوز بھی رہ چکے ہیں، ایسے ججز بھی تھے جو اینٹی کرپشن کے کیسز بھی دیکھتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا ہم کس طرح عام شہری کو تحفظ دے سکتے ہیں، ہم ملک میں اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے اور معاشرے کی بہترین کیلیے قانون کی حکمرانی قائم کریں گے جو بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑے زاویے سے عوام کی فلاح کیلئے کوشش کرنا چاہتے ہیں اور پُرامید ہیں کہ مستقبل میں بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کبھی مذاکرات یا بیٹھ کر گفتگو سے نہیں گھبرائی مگر ہم صرف الیکشن کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلی فلور پر رانا تنویر نے جو بے ہودہ تقریر کی اس سے میرا سر شرم سے جھک گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *