Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی پولیس نے سعود قاسمی اور ان کی اہلیہ کا کیوں پیچھا کیا؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی پولیس نے سعود قاسمی اور ان کی اہلیہ کا کیوں پیچھا کیا؟

کراچی: پاکستانی اداکار اور ان کی اہلیہ نے حالیہ ایک شو میں امریکا میں ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کا ذکر کیا اور بتایا کہ کیسے پولیس نے ان کا گھر تک پیچھا کیا۔

سعود قاسمی اور ان کی اہلیہ جویریہ سعود پاکستانی شوبز کے معروف نام ہیں جس سے وہ سامعین کے لیے بہت قابل رسائی ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے گھریلو لمحات اور واقعات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں دونوں میاں بیوی اپنے بچوں جنت اور ابراہیم کے ساتھ ندا یاسر کے شانِ سحر میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں انہوں نے امریکا میں پیش آئے ایک واقعہ شیئر کیا جس میں امریکی پولیس نے ان کی رہائش گاہ تک ان کا ’پیچھا‘ کیا۔

جویریہ نے بتایا کہ جب ان کا بیٹا ابراہیم تقریباً 2 سال کا تھا تو وہ اپنی بیٹی جنت اور اپنی بھانجی کو امریکا میں ہی میک اپ کروانے کے لیے لے کے گئیں اور ابراہیم کو سعود کی دیکھ بھال میں شاپنگ مال میں چھوڑ دیا لیکن سعود ابراہیم کو مال میں ہی بھول کر سیلون میں ان سے ملنے چلے آئے۔

جب سعود سیلون پہنچے تب ان دونوں کو احساس ہوا کہ سعود ابراھیم کو بھول گئے ہیں۔ دونوں نے فوراً ننھے ابراہیم کی تلاش میں واپس شاپنگ مال پہنچے لیکن وہ بند ہوگیا تھا اور انہیں سیکیورٹی سے مدد مانگنی پڑی۔

چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد انہوں نے ابراہیم کو مال میں ڈھونڈ لیا اور اس وقت ابراھیم کا چہرہ مسلسل رونے سے پھولا ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دونوں کے گھر تک ساتھ گئی کہ کہیں وہ جان بوجھ کر بچے کو تو نہیں چھوڑ رہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *