Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شمعون عباسی نے شیری شاہ سے اپنی شادی کو خفیہ کیوں رکھا؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شمعون عباسی نے شیری شاہ سے اپنی شادی کو خفیہ کیوں رکھا؟

کراچی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ اداکارہ شیری شاہ سے شادی کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شیری شاہ سے شادی چھپانے سے متعلق سوال پر شمعون عباسی نے بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نجی زندگی سے جُڑی ہر بات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی آپ اپنی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو لوگوں کی جانب سے بہت سارے ایسے تبصرے بھی کئے جاتے ہیں جن کو آپ اکیلے یا فیملی میں بیٹھ کر پڑھیں تو اس کا ذہن پر کافی دباؤ پڑتا ہے اور ڈپریشن ہوتا ہے۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ ان کی کمیونٹی اور ان کے دوستوں کو معلوم تھا کہ ان کی شیری شاہ سے شادی ہو چکی ہے اور ان کی شادی سب کے سامنے ہوئی تھی تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر مناسب نہیں سمجھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *