Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فلم سیٹ پرخواتین کا نامناسب لباس پہننا سلمان خان کوپسند نہیں، پلک تیواڑی کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فلم سیٹ پرخواتین کا نامناسب لباس پہننا سلمان خان کوپسند نہیں، پلک تیواڑی کا انکشاف

ممبئی: سلمان خان کی میگا فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکار پلک تیواڑی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم سیٹ پر دبنگ خان خواتین کے ڈریس کوڈ کے حوالے سے بہت سختی برتتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ایک تازہ انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ فلم سیٹ پر موجود تمام خواتین اور لڑکیوں کے لباس مناسب ہونے چاہئیں اور وہ کھلے گریبانوں والے نیم برہنہ لباس زیب تن نہ کریں۔

پلک تیواڑی کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک روایتی انسان ہیں اور وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ لڑکیاں جو پہننا چاہیں پہن سکتی ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ لڑکیوں کو ہمیشہ تحفظ ملنا چاہئے۔

اداکارہ کے مطابق دبنگ خان سمجھتے ہیں کہ فلم سیٹ لڑکیوں کے محفوظ ہونا چاہئے اور وہ ان کی ذاتی جگہ نہیں ہے، اس لئے ان کو لباس کے معاملے میں خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ مکمل لباس کے ساتھ شوٹنگ کیلئے گھر سے نکلتی تو ان کی والدہ حیرت سے مجھے پوچھتی کہ وہ کہاں جارہی ہوں اور جب انہیں سلمان خان کے ہدایت کا پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوئیں۔

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ عید الفطر کے موقع پر 21 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *