Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوکری کا جھانسہ دیکر کینیا سے کراچی بلائی گئی 2 لڑکیاں بازیاب؛ 5 ملزمان گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوکری کا جھانسہ دیکر کینیا سے کراچی بلائی گئی 2 لڑکیاں بازیاب؛ 5 ملزمان گرفتار

کراچی: نوکری کا جھانسہ دیکر کینیا سے کراچی بلائی گئی 2 لڑکیوں کو پولیس نے بازیاب کراکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ 4 ماہ قبل ایک گروہ نے کینیا میں 2 لڑکیوں کو نوکری کاجھانسہ دیکر کراچی بلایا جہاں ملزمان نے دو خواتین کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لیکر انھیں سچل تھانے کی حدود پنجابی سودگران سوسائٹی کے ایک گھر میں قید کر رکھا تھا اور ان پر تشدد بھی کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کا اپنے گھروالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تو انھوں مغویوں لڑکیوں کے گھر والوں نے اپنے قونصل خانے سے رابطہ کرکے تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔

ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم کے مطابق قونصل خانے نے فوری طور پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سے رابطہ کیا۔ ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے پنجابی سودگران سوسائٹی میں چھاپہ مارکر دونوں لڑکیوں کو بازیاب کراکے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ گروہ کا سرغنہ موقع سے فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں راجہ اور غلام حسنین بھی شامل ہیں جبکہ ایس ایس پی نے مزید تین نام بتانے سے گریز کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *