Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عاطف اسلم کی ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عاطف اسلم کی ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار رات کی تاریکی میں خود ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے نکل پڑے۔

سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم کلینک کے اسٹاف میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

کلینک کے مالک نے سوشل میڈیا پر اس سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت ان کے کلینک کے باہر ایک گاڑی آئی اس میں سے ایک شخص باہر نکلا اور آفس بوائے سے پوچھا کہ یہاں کتنے لوگ کام کرتے ہیں؟

پھر اس شخص نے گاڑی سے 4 سے 5 راشن کے تھیلے نکال کر دیئے اور کہا انہیں آپس میں تقسیم کرلو وہ شخص مسکرایا اور گاڑی میں واپس بیٹھ کر چلا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس شخص نے راشن تقیسم کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں نہ ہی کوئی سیلفی بنوائی یہاں تک کہ کلینک کے اندر آکر مجھے (کلینک کے مالک) کو بھی نہیں بتایا کہ وہ میرے نوکروں کیلئے کیا کر کے گیا ہے، وہ شخص عاطف اسلم تھا!‘

سوشل میڈیا پر یہ سی سی ٹی وی فوٹیج خوب وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل پر عاطف اسلم کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *