اسلام آباد: اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مقدمہ نمبر 255/23 تھانہ رمنا میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری اسپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ ادارہ قانون کی عملداری کے لئے کوشاں ہے۔ اسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply