Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ سے ملک بھر کا ریل نیٹ ورک آج سے بحال ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ سے ملک بھر کا ریل نیٹ ورک آج سے بحال ہوگیا

کوئٹہ: مون سون بارشوں کے سبب بولان میں منہدم ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر 7 ماہ میں مکمل کرلی گئی جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریلوے نیٹ ورک دوبارہ بحال ہوگیا۔

کوئٹہ سے ٹرین سروس سات ماہ بعد بحال ہونے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے افتتاح کیا جس کے بعد جعفر ایکسپریس 300 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوگئی۔

ریلوے آفیسرز اور انجینئیرز کی نگرانی میں ٹرین ٹرائل مشن بھی نو تعمیر پل پر کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

برٹش دور میں بننے والا ریلوے پل گزشتہ سال 25 اگست کو مون سون طوفانی بارشوں کی نذر ہوگیا تھا۔ پل گرنے سے بلوچستان کا ریل لنک ملک کے دیگر حصوں سے منقطع بھی رہا۔

متاثرہ ٹریک اور پل کی بحالی کے لیے آپریشن ستمبر 2022ء میں شروع ہوا۔ گزشتہ سال 20 نومبر سے ریل سروس مچھ ریلوے اسٹیشن سے جزوی طور پر بحال کی گئی تھی۔

متاثرہ پل کی مکمل بحالی کے بعد اب عید اسپیشل ٹرین بھی 18 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *