Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے، پرویز الہٰی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے، پرویز الہٰی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے، ن لیگ کی طرف سے بائیکاٹ کی باتیں اعتراف شکست ہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے (ن) لیگ اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے، پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں، قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت ایک تاریخ پر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتی، شہبازشریف سپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا حکومت مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، چودھری محمد الہٰی، چودھری حسن الٰہی، شجاعت نواز اجنالہ، شیخ شہکاز اسلم، ذوالفقار گھمن، مہر کاشف شامل تھے جبکہ چودھری وجاہت حسین اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *