Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریلوے کا مین سرور لنک کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال، ٹکٹوں کی بکنگ شروع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریلوے کا مین سرور لنک کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال، ٹکٹوں کی بکنگ شروع

لاہور: ریلوے کا مین سرور لنک ڈاون ہونے سے ملک بھر کے ریزوریشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند ہوگئی جو کچھ دیر بعد بحال کردی گئی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کو مکمل کیا، ریلوے انتظامیہ مسافر حضرات سے بکنگ سسٹم میں عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دن تین بجے سے ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند رہی جس کے باعث ریزرویشن دفاتر میں مسافروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، این ٹی سی پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے لنک ڈاؤن ہوا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق این ٹی سی ڈیٹا بیس میں لوڈ کی وجہ سے ریلوے ریزرویشن سسٹم میں عارضی تعطل کے باعث ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ میں عارضی تعطل ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *