Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں کی تردید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

واضح رہے کہ اطلاعات زیرگردش تھیں کہ انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی جانب آبزرویشن پر حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی بنا لی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن پر اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا۔

اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ایسی کسی بھی خبر کی تردید کردی۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگریب نے مزید کہا کہ عوام، پارٹی، اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ من گھڑت افواہ حقیقت نہیں، میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *