Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیپلزپارٹی نے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کیلئے کل کا احتجاج ملتوی کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیپلزپارٹی نے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کیلئے کل کا احتجاج ملتوی کردیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کیلئے کل (منگل) کا احتجاج ملتوی کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ایک بیان میں بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنے احتجاج کو تحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے فی الحال ملتوی کر رہی ہے، ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی آواز کو سنا جائے اور ملک میں ایک دن پر انتخابات کروائے جائیں۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوام کی آواز کو نہیں سنا گیا تو دوبارہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان الگ الگ انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، الگ الگ انتخابات پاکستان کے سیاسی نظام کو تہس نہس کردیں گے اور الیکشن کی شفافیت پر ہمیشہ کیلئے سوالیہ نشان آجائے گا، اسمبلیوں کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر ایک دن انتخابات ہی سیاسی نظام کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے بھی کل کا احتجاج ملتوی کردیا، قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ نئی تاریخ کا اعلان قیادت کے مشورے سے کریں گے، ایک جماعت کے سوا باقی سب جماعتیں ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ عوامی مطالبات پر غور کرے ورنہ دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے، پاکستان میں آئینی، سیاسی اور جمہوری استحکام کیلیے ایک ہی دن الیکشن ناگزیر ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *