Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی ’ایک ہی دن الیکشن‘ سے متعلق پٹیشن پر اہم ملاقاتیں اور مشاورت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی ’ایک ہی دن الیکشن‘ سے متعلق پٹیشن پر اہم ملاقاتیں اور مشاورت

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہی دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن کے حوالے سے اہم مشاورت کی ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کا معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور قانونی ماہرین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *