Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق عالمی یوم مزدور کے موقع پر سندھ کے سرکاری اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

یومِ مزدور کے موقع پرصوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے، جنہوں نے 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کردیا۔

مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *