کراچی: آئی پی ایل فرنچائزز کے سبزباغ پلیئرز کو لبھانے لگے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی ڈالرز سے اکائونٹ بھرنے کا خواب دیکھنا شروع کردیا۔
آئی پی ایل کی 10 میں سے 8 فرنچائزز نے دوسرے ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز میں کم سے کم ایک ٹیم لی ہوئی ہے اور اب یہ فرنچائزز دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر معاہدوں کی کوشش میں ہیں جس سے کھلاڑیوں کا اپنے ملکی بورڈ سے تعلق ختم ہوجائے گا اور وہ براہ راست اپنے آئی پی ایل ٹیم مالکان کو جوابدہ اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلیے بھی ان سے این او سی لینا ہوگی۔
چند روز قبل ان فرنچائزز کی جانب سے انگلش کرکٹرز سے رابطے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، اب آسٹریلوی کرکٹرز بھی فرنچائزز کی جانب سے دکھائے جانے والے سبزباغ سے متاثر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Leave a Reply