Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 1990 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزارروپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے اضافہ سے 2730 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *