Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان سے منگنی 13 مئی کو ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان سے منگنی 13 مئی کو ہوگی

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان راگھؤ چڈا سے منگنی کی تقریب 13 مئی کو نیو دہلی میں منعقد ہوگی۔

بھارتی میڈیا نے اس خبر کو اداکارہ کے ترجمان سے کنفرم کیا ہے اور دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کی خبریں مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد سامنے آئی تھیں۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھؤ چڈا نے اپنے تعلق کے متعلق اب تک زبان نہیں کھولی ہے اور منگنی کی تقریب تک ان دونوں نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگنی کی خبروں کو تقویت اس وقت بھی ملی جب اداکارہ کے ساتھی ہارڈی ساندھو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ بالآخر ہونے جارہا ہے اور میری پرینیتی کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔

دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجیو اروڑا نے بھی ٹویٹر پر جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں کو محبت، خوشی اور ساتھ نصیب ہو۔

شوبز ورک کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا بھارتی اداکار دلجیت دوسانچ کے ساتھ نئی فلم ’چمکیلا‘ کیلئے تیاری کررہی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *