Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشتگردوں کی ہلاکت پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *