کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو ایک بار پھر جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق علی زیدی کوڈیفینس میں ان کے گھرپرنظربند کرنے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا گیا ہے اوراب انہیں فوری طورپرڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت سندھ نے انہیں ایک ماہ کے لیے گھر پر نظربند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Leave a Reply