Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مردان میں نو مئی کو کرنل شیر خان (شہید) کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مردان میں نو مئی کو کرنل شیر خان (شہید) کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار

مردان: خیبرپختونخوا پولیس نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے پُرتشدد مظاہروں کے دوران کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران مردان پنجاب رجمنٹ سینٹر کے باہر نصب کرنل شیر خان شہید کا نصب مجسمہ اکھاڑ کر اسے توڑ دیا تھا۔

ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ممکن ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *